نسوار۔۔۔

فرخ نے 'آپ کی طنزیہ و مزاحیہ تحریریں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 17, 2014

ٹیگ:
  1. فرخ

    فرخ محفلین

    مراسلے:
    1,722
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive
    ایک دفعہ کا ذکر ہے، ہم بچے تھے اور بچپن میں ہم نے کچھ پٹھان قسم کے حضرات کو دیکھا کہ جب وہ ادھ موئے ہونے لگتے تھے، تو جیب سے ایک لفافہ نکلاتے اور اس میں سے سبز گھاس کی شکل کی کوئی چیز نکالتے، ہاتھ میں اسے گوندتے، پھر ایک گولی بناتے اور پھر منہ میں رکھ لیتے۔ انہوں نے اسکا نام نسوار رکھا ہوا تھا۔۔ :unsure:
    آپس کی بات ہے۔۔ اس کی رنگت اسی مواد سے ملتی جلتی ہے جو جانوروں کو چارہ کھلا کر حاصل کی جاتی ہے، اور گاؤں میں نہ صرف کھیتوں کی زرخیزی میں کام آتی تھی ہے، بلکہ گاؤں کی عورتوں اسکی بڑی بڑی ٹکیاں (اوپلے) بنا کر دیواروں پر چپکاتی ہیں اور سوکھنے کے بعد ان کو جلا کر مزید فوائد حاصل کئے جاتے ہیں۔
    ہم نے اس رنگت اور فوائد کا موازنہ کرنے کے بعد اندازہ لگایا کہ اس میں کس قدر توانائی ہے، جبھی تو تھکے ماندے، ایک چھوٹی سی گولی منہ میں رکھی کر بالکل نئے ہنڈا 125 کی طرح بھاگنے دوڑنے لگتے ہیں۔
    گواہوں کے بیانات اورسالہاسال کی تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ آپ کی نس پر ، بلکہ شائید ہر نس پر وار کرتی ہے،لہٰذا نسوار کہلاتی ہے۔
    دیکھنے میں یہ کچھ یوں لگتی ہے گویا پودینے کی چٹنی کو ُسکھایا گیا ہو اور پھر اسے زنگ لگ گیاہو۔ اسکے ذائقے کے متعلق صرف وہی علماء بتا سکتے ہیں جو اسکا علم رکھتے ہیں۔۔۔۔۔
    اگر آپ کو کوئی ایسے صاحب ملیں، جن کا اوپر کا یا پھرنیچے کا مسوڑا سوجا ہوا محسوس ہو، اور اگر وہ ہمارے پٹھان بھائیوں میں سے بھی ہیں تو زیادہ قیاس یہی ہے کہ وہ دراصل نسوار چوس ہیں۔۔ مگر اب یہ قیاس آرائی دوسری اقوام میں بھی جا بجا دیکھنے میں آرہی ہے۔ اسلئے نسوار کے دھوکے میں ہر ایک کو پٹھان مت سمجھ لیجئے گا، مباداء آپ کو پنجابی، پٹھواری (پنجابی کی ایک گھمبیر قسم)، سرائیکی، بلوچی، سندھی وغیرہ میں گالیاں بھی وصول ہو سکتی ہیں۔ یہ وہ لمحہ جب آپ کو دوسری زبانوں سے لاعلمی پر شکر گزار ہونا چاہئیے۔۔ :bighug::notworthy:
    اور ہاں یاد آیا، وہ جو مسوڑہ سوجا ہوا محسوس ہوتا ہے نا۔۔ ۔۔۔ وہ مسوڑہ نہیں ہوتا۔۔۔ نسوار کی گولی ہوتی ہے ۔۔ جس سے نسوار چوس، نسوار کا رس حاصل کرتا رہتا ہے۔۔ ۔۔۔۔سنا ہے کہ اس رس کے اثرات اتنے دور رس ۔ہوتے ہیں کہ سوکھے سے سوکھا نسوار چوس ، بھی ایک بھاری بھرکم پہلوان کے برابر کام کرنے لگتا ہے۔۔ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ نسوار چوس حضرات روٹیاں بھی ڈھیروں کے حساب سے کھا جاتے ہیں۔۔ مگر ان کے سوکھے پن کو دیکھتے ہوئے یقین نہیں آتا۔۔۔ اور اگر نسوار چوس دیکھنے میں پہلوان جیسا لگتا ہو تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو اسکا مطلب ہے کہ وہ پیدائشی ایسا ہے، نسوار کے فوائید میں کسی بھی تحقیق سے ایسا ثابت نہیں کیا جا سکا۔۔:hiro:
    نوٹ: یہ علم ہم نے ان علماء سے حاصل کیا ہے جو دراصل اس علم کے ماہر ہیں۔۔ اور انہی کی تجربات کی روشنی میں ہم نے یہی فیصلہ کیا تھا۔۔کہ ہم اس سے دور ہی اچھے۔:shameonyou:۔۔:stop: ۔۔کیونکہ ماہرین کے مطابق یہ دیکھنے میں جس چیز سے ملتی جلتی ہے اورجسے اگر مٹی میں ملا دیا جائے تو زرخیزی میں کافی اضافہ ہو جاتا ہے، اور درخت اورفصلیں خوب پھلتے پھولتے ہیں،صرف اور صرف ایک ہی جانور کے ذریعے پیدا کی جاتی ہے۔یہ وہی جانور ہے جو چاہے جتنا بھی معصوم اور بے گناہ ہو، مگر گاؤں میں اکثر مجرماں کو اسی پر بٹھا کر اور منہ کالا کرکے پورے گاؤں میں پھرایا جاتا ہے۔۔۔
    مگر جناب، نسوار کے استعمال سے پھلنا پھولنا تو کبھی نہیں دیکھا البتہ صرف مسوڑہ ہی سوجا نظر آئے گا۔۔ ۔۔اُمید ہے آپ کو پھلنے پھولنے میں اور سوجنے میں فرق معلوم ہوگا۔۔۔:silent3:
    اور ہاں آخری بات۔۔۔ اگر آپ نسوار چوس ہیں، تو یہ مضمون آپ کے لئے نہیں ہے۔۔۔:wave::daydreaming:;):angel:
    (فرخ)
     
    • زبردست زبردست × 7
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • نا پسندیدہ نا پسندیدہ × 2
  2. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,537
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    :laughing::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
    ہاہاہاہاااا۔۔۔ بڑی رگ ظرافت پھڑکی ہے حضور۔۔۔۔ بالکل ایسے جیسے نس ظرافت پر نس وار ہی کا وار ہوا ہو۔۔۔۔ :laugh:
    ادہم۔۔۔۔۔:haha:
    اوریہ سطر۔۔۔۔ "یہ وہ لمحہ جب آپ کو دوسری زبانوں سے لاعلمی پر شکر گزار ہونا چاہئیے۔۔ " ہاہاہااااا۔۔۔ واہ۔۔۔
     
    • متفق متفق × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,894
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    واہ ۔۔۔۔! بہت خوب ۔۔۔!

    پرلطف تحریر ہے۔
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. فرخ

    فرخ محفلین

    مراسلے:
    1,722
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive
    اس رگ کے پھڑکے کی وجہ میں ابھی تک تلاش کر رہا ہوں۔ حالانکہ ایک مدت ہوئی نسوار کا دیدار کئے ہوئے، سوچتا ہوں یہ کیوں یاد آگئی، جبکہ ہمارا اس سے صدیوں میں بھی دور دراز کا رشتہ نہیں ہے۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  5. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,894
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    رگ پھڑکنے کی وجہ دریافت کرنا شاید دنیا کا سب سے مشکل کام ہو۔ اور وہ بھی جب بات رگِ ظرافت کی ہو۔ :D:p
     
    آخری تدوین: ‏مارچ 18, 2014
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  6. عبد الرحمن

    عبد الرحمن لائبریرین

    مراسلے:
    1,983
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    خوب تحریر ہے۔ اس کے کاروبار کے متعلق سوچنا چاہیے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  7. فرخ

    فرخ محفلین

    مراسلے:
    1,722
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive
    ضرور سوچیں۔ یہ تو چیز ہی ایسی ہے کہ پتا نہیں کس کس چیز کی ملاوٹ کرو یا متبادل استعمال کرو، استعمال کنندہ کو شائید پتا بھی نہ چلے۔۔۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    عین ممکن ہے کہ "نسوار فیکٹری" کسی گاڑی میں جتی دکھائی دی ہو؟
    یہ فقرہ واقعی بہت عمدہ ہے
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • متفق متفق × 1
  9. عبد الرحمن

    عبد الرحمن لائبریرین

    مراسلے:
    1,983
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    شکر آپ کا جواب تو آیا۔ ہم تو مایوس ہی ہوگئے تھے کاروبار کرنے سے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  10. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    209,797
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    فرخ بھائی بہت خوب لکھا ہے۔

    مجھے تو درپردہ یہ بھی نسوار کی کاروائی لگتی ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  11. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,776
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    مزے کی تحریر ہے البتہ" پٹھان"لفظ حذف ہونا چاہیے تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. فرخ

    فرخ محفلین

    مراسلے:
    1,722
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive
    آپ میری طرف سے مایوس ہی رہئیے گا، کیونکہ نسوار کا کاروبار کرنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں۔۔۔ اس سے اچھا ہے ،بندہ چارے کی ریڑھی لگا لے۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. فرخ

    فرخ محفلین

    مراسلے:
    1,722
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive
    مگر میں تو چائے پی رہا تھا اسوقت، اور وہ بھی نیرنگ خیال بھائی کی چینی کے ساتھ۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  14. فرخ

    فرخ محفلین

    مراسلے:
    1,722
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive
    کیوں جی؟ پٹھان اتنے برے تو نہیں ہوتے۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  15. فرخ

    فرخ محفلین

    مراسلے:
    1,722
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive
    جسطرح گلی میں آئیس کریم بیچنے والا آتا ہے یا سبزیاں بیچنے والا؟
     
    • متفق متفق × 1
  16. عبد الرحمن

    عبد الرحمن لائبریرین

    مراسلے:
    1,983
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    ویسے چارے کا کام بھی برا نہیں ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    18,537
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    میرے پاس تو کوئی "چینی" نہیں۔۔۔۔۔ :devil:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  18. حسن جاوید

    حسن جاوید محفلین

    مراسلے:
    259
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    ہا ہا ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا ۔۔۔۔ اخیر کر دتی جے سرکار۔۔۔ :LOL:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. فرخ

    فرخ محفلین

    مراسلے:
    1,722
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive
    آپ کے اس بیان سے پتا چل رہا ہے کہ آپ نے خفیہ طور پر جنوبی کوریا سے تعلقات استوار کر رکھے ہیں اور وہ امریکہ کا حلیف ہے۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  20. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,776
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    :)پٹھان اچھے ہوتے ہیں،اِس لئے تو کہا تھا۔۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر