نستعلیق کا ایک اور نیا انداز!

اشتیاق علی

لائبریرین
تمام اراکین کیلئے نستعلیق کا ایک اور نیا انداز
اردو محفل کے میرے ایک دوست ذیشان حیدر صاحب نے مجھے نستعلیق کے کچھ نمونے بھیجے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان نمونوں کی طرز میں ایک نستعلیق فانٹ میں شامل کروں۔
بھیجے گئے نمونے کی تصویر
file08.jpg

کل ہی شروع کیا تھا اور کچھ تبدیلی ہوئی تو سوچا کہ آپ احباب کے ساتھ شیئر کر دوں۔ (ابھی صرف ب ، پ، ت ، ٹ ، ث ، ف وغیرہ کی اشکال میں ہی تبدیلی کی گئی ہے، نیز ج چ ح خ ،س ش ، ص ض ، ع غ ، ی ، میں تبدیلی کرنی باقی ہے)۔ کام الحمد اللہ کافی لمبا لگ رہا ہے مگر میں پوری کوشش کروں گا کہ جلد از جلد تیار کرلوں ۔ اب صرف آپ احباب کی دعاؤں کی ضرورت ہے ۔
چند ایک الفاظ کی تصویر جن میں تبدیلی کی گئی ہے۔
newnastaliq.jpg
 
بہت خوب محمد اشتیاق علی بھائی جزاک اللہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں آپ ۔ البتہ اگر آپ اس نئے ہونے والے تبدیلی کو اگر تھوڑا سا ترچھا پن دے دیں تو یہ مزید خوبصورت لگے گا
 
اشتیاق علی

لائبریرین
بہت خوب محمد اشتیاق علی بھائی جزاک اللہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں آپ ۔ البتہ اگر آپ اس نئے ہونے والے تبدیلی کو اگر تھوڑا سا ترچھا پن دے دیں تو یہ مزید خوبصورت لگے گا
عبدالمجید بھائی حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ پہلے میں بھی یہی سوچ رہا تھا کہ اس تبدیلی کو تھوڑا ترچھا کر دوں ۔ ترچھا بھی کیا مگر فانٹ کی خوبصورتی سے مطالبقت نہیں رکھتا تھا۔ پھر بعد میں یہ تبدیلی کی ۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
یار کوئی فونٹ ہمارے نام پر بھی بنا دو شاید اسی بہانے دنیا یاد کر لے
فخر بھائی کیوں نہیں۔ اب ذیشا ن بھائی نے اس نستعلیق فانٹ کی فرمائش کی ہے ۔ جب یہ پورا ہو جائے گا ۔ انشا اللہ آپ کے نام کا کوئی نسخ یا القلم فانٹ بنا دوں گا ۔ آپ فکر مت کیجئے۔ ہاں اپنے بارے میں کچھ تفصیلات مجھے ذاتی پیغامات میں بھیج دیجئے۔
بھئی میں تو یہ کہوں گا کہ اب جسے بھی اپنے نام کا فانٹ بنانا ہے ۔ وہ مجھے بتا دے۔ انشا اللہ اسے ناراض نہیں کیا جائے گا۔
 
اشتیاق صاحب
ماشاء اللہ بہت اچھی خدمات کررہے ہیں آپ اردو کی۔
بہت خوبصورت فونٹ بنے گا ان شاء اللہ
جزاک اللہ

بھئی میں تو یہ کہوں گا کہ اب جسے بھی اپنے نام کا فانٹ بنانا ہے ۔ وہ مجھے بتا دے۔ انشا اللہ اسے ناراض نہیں کیا جائے گا۔

خاکسار کا نام بھی اپنی لسٹ میں شامل کردیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اشتیاق، اللہ تعالی آپ کے علم میں اضافہ کریں اور آپ کو اسی طرح کارنامے سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائیں، آمین۔ آپ نے اردو فونٹ سازی کو ایک نئی جہت سے روشناس کرایا ہے۔ جہاں تک نستعلیق ٹائپوگرافی کا تعلق ہے تو اس کے بارے میں میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ بہتر ہوگا کہ اس سلسلے میں شاکرالقادری صاحب سے رہنمائی حاصل کرلیا کریں تاکہ کام درست سمت میں جاری رہے۔ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ آپ کو کتنی اشکال کی تیاری کی ضرورت ہوگی؟
 
سید محمد نقوی صاحب بالکل آپ کا نام بھی میں نے لسٹ میں شامل کر دیا ہے ۔

شکریہ جناب، اتنی جلدی آپ نے پیغام پڑھ بھی لیا۔ میں نے تو یہ سوچ کر مٹا دیا تھا کہ ہم اس قابل کہاں
لیکن آپ نے عزت افزائی فرمائی بہت مشکور ہوں
 
اشتیاق علی

لائبریرین
نقوی بھائی ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ کے پیغام کو نظر انداز کر سکیں۔ اللہ ایسا نہ کرے ۔ آپ ہمارے سے زیادہ سینئر ہیں ۔ آپ کے حکم کی تعمیل کرنا ہمارے لیے فرض ہے۔
 
فخرنوید

محفلین
فخر بھائی کیوں نہیں۔ اب ذیشا ن بھائی نے اس نستعلیق فانٹ کی فرمائش کی ہے ۔ جب یہ پورا ہو جائے گا ۔ انشا اللہ آپ کے نام کا کوئی نسخ یا القلم فانٹ بنا دوں گا ۔ آپ فکر مت کیجئے۔ ہاں اپنے بارے میں کچھ تفصیلات مجھے ذاتی پیغامات میں بھیج دیجئے۔
بھئی میں تو یہ کہوں گا کہ اب جسے بھی اپنے نام کا فانٹ بنانا ہے ۔ وہ مجھے بتا دے۔ انشا اللہ اسے ناراض نہیں کیا جائے گا۔

حضور زاتی پیغام بھیج دیا گیا ہے۔
 
بس بہت ہوگٕئی ۔۔۔میں نے کہہ دیا ہے ۔۔۔۔

اب کے نوبل پرائز اشی بھائی کوملنا چاہئے ورنہ۔۔۔۔:skull:

اللہ مزید توفیق سے نوازے۔آمین
 
اشتیاق علی

لائبریرین
اشتیاق، اللہ تعالی آپ کے علم میں اضافہ کریں اور آپ کو اسی طرح کارنامے سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائیں، آمین۔ آپ نے اردو فونٹ سازی کو ایک نئی جہت سے روشناس کرایا ہے۔ جہاں تک نستعلیق ٹائپوگرافی کا تعلق ہے تو اس کے بارے میں میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ بہتر ہوگا کہ اس سلسلے میں شاکرالقادری صاحب سے رہنمائی حاصل کرلیا کریں تاکہ کام درست سمت میں جاری رہے۔ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ آپ کو کتنی اشکال کی تیاری کی ضرورت ہوگی؟
جی نبیل بھائی میں اکثر اس بارے میں شاکر بھائی سے مشورہ کرتا رہتا ہوں ۔
 
ذیشان حیدر

محفلین
محترم دوستو!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اردو محفل اور القلم پر چند ایک ساتھیوں نے ڈوٹڈ فونٹس کی فرمائش کی ہے ۔ تو اس کےلئے عرض‌ہے کہ اس پر کام کرنا انتہائی مشکل ہے ۔میں سمجھتا ہوں*کہ جب کورل میں*اردو اشکال کی نوک پلک کی جاتی ہے (فونٹ سازی کے دوران)*تو اس وقت ہی اس کو ڈوٹڈ شکل میں*بھی بنا لینا چاہیے تو کام آسان ہو جائے گا اور دوبارہ محنت نہیں کرنی پڑے گی۔ (میں*نے یہاں*دیکھا ہے کہ شاکر القادری صاحب اب نیا فونٹ بنا رہے ہیں* تو اس سلسلہ میں*یہ گزارش کرنا چاہوں*گا جب وہ نیا فونٹ تیار کریں*تو ساتھ ساتھ اس کو ڈوٹڈ شکل دیتے جائیں*) اور اشی بھائی سے بھی گذارش ہے کہ وہ اب اس نئے انداز پر کام کررہے ہیں تو کورل میں ہی اس کو ڈوٹڈ شکل دے دیں*تو اسی فونٹ*کا ڈوٹڈ ورژن بن سکتا ہے) باقی آپ بڑے خوب جانتے ہیں۔
حافظ *سمیع اللہ آفاقی صاحب نے اس پر بہت محنت کی ہے ہم نوری نستعلیق کو ڈوٹڈ بنانا چاہتے ہیں*لیکن ٹیم ورک نہ ہونے کی وجہ سے رہ جاتا ہے۔ اب تو ہاتھ لگانے کو جی نہیں*چاہتا۔ (وقت ہی نہیں ملتا) اس سلسلہ میں*ہم نے شاکر القادری صاحب سے بھی رابطہ کیا لیکن بزرگی کی وجہ سے اب وہ زیادہ کام نہیں*کرسکتے ۔ (ان کو بھیجی ہوئی میل کا ایک ٹکڑا پیش خدمت ہے)۔
33919704.jpg

اگر کوئی صاحب نوری نستعلیق کو ڈوٹڈ شکل دینا چاہتے ہیں* تو رابطہ کرسکتے ہیں جتنا ہمارے پاس مواد پڑا ہے ہم دے دیں*گے لیکن یاد رہے آٹے میں*نمک کے برابر ہے۔چونکہ ہم ایک دینی ادارے کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اس واسطے ہمیں*بچوں*کی ورک بک تیار کرنے کےلئے اس فونٹ کو ڈوٹڈ بنانے کی ضرورت پیش آئی تاکہ بچوں*کو لکھائی سیکھائی جائے۔
اور میں یہ بھی عرض*کرتا چلوں کہ یہ کام مشکل کس طرح*ہے
ویسے حروف (الفاظ*)کو تو باہر سے ٹریسا جاتا ہے لیکن ڈوٹڈ حروف کو اندر سے ٹریسا جاتا ہے۔
84583379.png

اس کےلئے ہم نے کورل ٹریسر کا سہارا لیکن کامیاب نہ ہوسکے کیونکہ وہ ہماری مرضی کے مطابق کام نہیں*کرتا تھا ۔ اور پھر آفاقی صاحب کو *ہاتھ سے ہی اندر ٹریسنا پڑا لیکن ایک دفعہ حروف تہجی بن جانے کے بعد کام نسبتا آسان ہوگیا کیونکہ ہم ان حروف تہجی کو جس طرح*چاہیں موڑ توڑ سکتے ہیں۔ایک دفعہ الفاظ ٹریسے جانے کے بعد ہم نوری نستعلیق، جمیل نستعلیق ، نفیس نستعلیق، نفیس نسخ ، علوی نستعلیق کو باآسانی ڈوٹڈ شکل میں‌بناسکتے ہیں۔
آخر میں*امید کرتا ہوں کہ میری ان حقیر سی باتوں*کو مدِنظر رکھتے ہوئے فونٹ ساز حضرات اس طرف بھی غور فرمائیں*گے۔
جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزا
 
ذیشان حیدر

محفلین
محترم اشی صاحب!
السلام علیکم ورحمۃ‌اللہ وبرکاتہ!
جناب میرے پاس ابھی میرے دوست کاتب جناب نصیر احمد ناصح صاحب تشریف لائے اور آپ کے کام کا نمونہ دیکھا تو انہوں نے عبدالمجید صاحب والی بات ہی دہرائی کہ فونٹ میں لفظ ’’ب‘‘ کو تھوڑا ترچھا کرنا پڑے گا اس سے فونٹ کی خوبصورت بڑھ جائے گی۔ آپ نے حکم دیا تھا کہ مجھے کچھ مزید نمونہ جات بھیجیں میں‌نے آپ کو میل کردی تھی ۔مختلف اشکال کے نمونہ جات کا عکس پیش خدمت ہے۔
48159137.jpg

امید ہے کہ اس طرف بھی غور فرمائیں‌گے۔

آپ کو میں نے دوسری میل ارسال کی تھی
 
جناب عالی !دن رات کی محنت کے بعد بڑی مشکل سے ب ت ٹ ث ف کی اشکال سو فیصد مکمل کی ہیں ۔ اب س ش ص ض ل ن کی اشکال بنا رہا ہوں۔ اب بات چل پڑی ہے ب وغیرہ کی اشکال میں تبدیلی کی ۔ چلو اب وہ بھی کرنا پڑے گی ۔ ابھی س ش وغیرہ کی اشکال کو فائنل کر دیں تاکہ مزید کام آگے بڑھ سکے۔ ب کی شکل کی اب بعد میں فیصلہ کریں گے ۔ سکرین شارٹ دیکھئے ۔
newshapes.jpg

اگر ان میں س ش ص ض وغیرہ کی اشکال بالکل ٹھیک ہے تو بتائیے تاکہ آگے کام بڑھایا جا سکے ۔ اب ب کی شکل آخر میں ٹھیک کریں گے۔
 
ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی حضرت مجھے افسوس ہے کہ آپ کو دوبارہ محنت کرنی پڑے گی ۔ لیکن یہاں‌جس ادارے میں‌میں‌کام کرتا ہوں سبھی کتابین کا کہنا ہے کہ اس کو تھوڑا ترچھا کرنا ہی پڑے گا اس سے فونٹ کی خوبصورتی آئے گی ۔ ہمارے ادارے میں‌تقریبآ 6 کاتب کام کرتے ہیں۔ اور سبہی کا یہی کہنا ہے۔
دوسری بات میں نے ابھی وہ صفحہ کھولا ہی تھا جس میں‌آپ نے بقیہ نمونہ جات دیکھائے تو لائٹ چلی گئی اور دو گھنٹے بعد اب جا کر آئی ہے میں‌نے اب کاتب صاحب کو بلایا ہے کہ آکر نمونہ جات دیکھ لیں‌اور اپنی رائے دیں‌تاکہ اشی بھائی اگلا کام کرسکیں۔ اور الحمد اللہ جو اب الفاظ بنا رہے ہیں‌س ل ں وغیرہ اب ٹھیک بن رہے ہیں جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزا
لیکن ب ت ث ٹ میں‌تبدیل کرنا ہی ہوگی تو فونٹ‌کی شکل نکھرے گی۔
instructionsu.jpg
 
اشتیاق علی

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی حضرت مجھے افسوس ہے کہ آپ کو دوبارہ محنت کرنی پڑے گی ۔ لیکن یہاں‌جس ادارے میں‌میں‌کام کرتا ہوں سبھی کتابین کا کہنا ہے کہ اس کو تھوڑا ترچھا کرنا ہی پڑے گا اس سے فونٹ کی خوبصورتی آئے گی ۔ ہمارے ادارے میں‌تقریبآ 6 کاتب کام کرتے ہیں۔ اور سبہی کا یہی کہنا ہے۔
دوسری بات میں نے ابھی وہ صفحہ کھولا ہی تھا جس میں‌آپ نے بقیہ نمونہ جات دیکھائے تو لائٹ چلی گئی اور دو گھنٹے بعد ان جا کر آئی ہے میں‌نے اب کاتب صاحب کو بلایا ہے کہ آکر نمونہ جات دیکھ لیں‌اور اپنی رائے دیں‌تاکہ اشی بھائی اگلا کام کرسکیں۔ اور الحمد اللہ جو اب الفاظ بنا رہے ہیں‌س ل ں وغیرہ اب ٹھیک بن رہے ہیں جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزا
لیکن ب ت ث ٹ میں‌تبدیل کرنا ہی ہوگی تو فونٹ‌کی شکل نکھرے گی۔
رہنمائی کا شکریہ ۔ ب کی شکل کی فائنل سکین کر کے بھیج دیجئے ۔ اور ج چ وغیرہ بھی میں دکھاتا ہوں ہو بھی چیک کر لیجئے۔
newshapesf.jpg
 
Top