تعارف نديم علي

ندیم علی

محفلین
اسلام عليکم،
مجھے نديم علي کہتے ہيں۔ آپ صرف علي بھي کہہ سکتے ہيں۔ اپنے بارے ميں کچھ لکھنا ذرامشکل کام ہے يا شايدمجھےايسا لگتا ہے۔ اور يہ وجہ بھي ہو سکتي ہے کہ اردوسےتعلق بس پڑھنےکي حدتک ہےکچھ لکھنے کا اتفاق بہت کم ہوتاہے۔

ميراتعلق کراچي سے ہے اور کمپيوٹر گرافکس کے شعبہ سے وابستہ ہوں۔ مشاغل ميں اچھي شاعري، سوفٹ ميوزک، اچھي کتابيں، انٹرنيٹ، مہذب، اچھي سوچ اور طبعيت والے، دھيمےلہجے ميں بات کرنے والے، فطرت سے پيارکرنےوالے (nature lovers) لوگوں کي صحبت۔

اور کيا لکھاجائے يہ سمجھ نہيں آرہا، آپ کچھ جانناچاہيں، پوچھناچاہيں تو بلاتکلف ذاتي پيغام لکھيئے، آپ کو ھميشہ جواب ملے گا، انشااللہ۔

دعائيں اور نيک تمنائيں،
نديم علي
 
خوش آمدید

علی صاحب آپ کو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں اور امیدکرتا ہوں کہ آپ یہاں پر ایک خوبصورت اضافہ ہونگے۔
آپ کا ساتھ رہے گا
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی علی صاحب، مجھے آپ کو خوش آمدید کہنے میں تاخیر ہوگئی، کچھ مصروف رہا ہوں۔ آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی کہ ماشاءاللہ دھیمے لہجے میں بات کرتے ہیں۔ آج کل کے زمانے میں یہ خوبی شازونازر ہی دیکھنے میں آتی ہے۔ آپ کمپیوٹر گرافکس میں کتنا تجربہ رکھتے ہیں؟ کوئی قابل ذکر کام کیا ہے تو ہمیں بھی دکھائیں۔ یہاں ہم سب ایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، اگر آپ ہمیں اپنے علم سے مستفید ہونے کا موقعہ دیں تو بہت خوشی کی بات ہوگی۔
 
بسم اللہ

بسم اللہ جی جی آیاں نوں ویسے ندیم صاحب آجکل گرافکس کیا بھاؤ چل رہے ہیں (میری عادت ہے برا مت مانیئے گا مذاق شذاق کرنے کی)
 

ندیم علی

محفلین
شکریہ

افتخار راجہ، نبیل، اور فیصل عظیم آپ سب کا بے حد شکریہ۔ بنیادی طور پر میں پرنٹ گرافکس پر کام کرتا ہوں اس لیے اپنا کام آپ سے شئیرکرنا ابھی تو ذرا مشکل ہوگا۔ لیکن جیسے جیسے ممکن ہوگا تو انشااللہ ضرور۔ گرافکس کے بھاؤکا ذکر کیا ہے فیصل صاحب نے تو جناب سنا ہے کہ آج کل اس کے بھاؤکافی اچھے ہیں۔
 
زہے نصیب

زہے نصیب
بس ادھر آتے جاتے رہیے میرے ایک اسٹوڈنٹ ہوا کرتے تھے لاہور میں بعد میں انہوں نے بھی ٹیکسٹائیل پڑنٹنگ جائین کرلیا تھا، آپنے غفار صاحب۔
 

فریب

محفلین
خوش آمدید علی بھائی اور امید کی جاتی ہے کہ آپ ہمارے کو یہاں کا ماحول ضرور پسند آئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
میرے خیال میں یہ پوسٹ کافی پرانی ہے۔ اور یہ ندیم صاحب ازمنہ قدیم سے پردہّ اسکرین سے غائب ہیں۔
آپ لوگ کیوں گڑھے مردے اکھاڑ رہے ہیں؟
 

ندیم علی

محفلین
گڑھےمردے

السلام علیکم!
راجہ فارحریت، فریب، اور راجہ افتخار صاحب کیسے ہیں آپ؟ آپ نے ہمیں گڑھےمردوں میں شمارکرلیا ہے، سوچاکہ اپنے زندہ ہونے کا ثبوت فراہم کردیاجائے۔

جناب ابھی ہم زندہ ہےسو گڑھنےکاتوسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ بس کچھ مصروفیات ایسی ہیں کہ اس نگری میں آنانہیں ہوتا۔ راجہ فارحریت اورفریب آپ کا شکریہ۔ آپ نے یاد کیا تو ہم حاضر ہوگئے۔

دعاوں اورنیک تمناوں کے ساتھ
ندیم علی
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید
حسبِ محمول دیر ہو گئی لیکن کہتے ہیں کہ دیر آید درست آید

لیکن آپ بھی اتنی دیر دیر سے نہ آیا کریں کہ یار لوگ گڑھے مردوں میں شمار کرنے لگیں۔

روزانہ سو پچاس نہیں تو ایک آدھ خط تو لکھ ہی دیا کریں کہ اس سے صحت اور حافظہ دونوں صحیح رہتے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اللہ آپ کو تادیر سلامت رکھے۔ جم جم آو۔ ہم بھلا آپ کو زندوں کے فہرست سے نکالنے والے کون ہوتے ہیں۔ بس ذرا یاد کرتے رہیے گا محفل پہ۔
 

فرذوق احمد

محفلین
ارے ندیم بھائی کہاں ہیں ۔آپ تو واقعی دوسروں کی باتوں کا ثبوت دے رہے ،مگر یقین ہیں کہ آپ ضرور آئے گے
آپ کو میری طرف سے خوش آمدید
 
Top