نتائج : ایوارڈز 2014 ( " شاعرِ محفِل " )

سید فصیح احمد

لائبریرین
السلام علیکم دوستو! :) :)

محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر مسرت پر یہ اعلان تو ہو نہیں چکا؟ جی جناب! بالکل ہو چکا، لیکن گزشتہ ایام میں گردشِ دوراں کا اِک ایسا ریلا آیا کہ سب دوست ہی بہت مصروف ہو گئے اور ایک ایوارڈ جو باقی تھا وہ کہیں وقت کے دھارے میں معلق رہ گیا۔ خیر! ہم سب (تمام دوست جو اس کاوش میں شریک تھے) نے اس ایوارڈ کو ہمارے محترم اساتذہ کرام جناب الف عین اور محترم محمد یعقوب آسی کی زیرِ نگرانی پھر سے ترتیب دیا اور ہم سب کی پیاری بلی عائشہ عزیز کی شروع کردہ اعلانیہ لڑی سے سلسلہ دوبارہ جوڑا۔ پس! یہاں بھی ایوارڈ یافتگان سے التماس ہے کہ وہ عائشہ عزیز کی درج کردہ تاکید پر عمل کرنے کے پابند ہیں :) :)

نوٹ :سٹیج پر آنے اور اپنا ایوارڈ وصول کرنے سے پہلے کچھ باتیں نوٹ کر لیں۔
1۔ سٹیج پر آتے ہوئے اپنے چہرے پر مسکراہٹ رکھیں اور نروس بالکل نہ ہوں، کہیں لوگ یہ نہ سمجھیں کہ آپ کو ایوارڈ زبردستی دیا جا رہا ہے اور آپ اس کے حق دار نہیں ہیں۔ :)
2۔ بیج وصول کرنے کے لیے تھوڑا جھک جائیں کیونکہ میرے سے اتنا اوپر نہیں ہوا جائے گا۔ :)
3۔ سند وصول کرنے کے لیے دایاں ہاتھ پہلے بڑھائیں پھر بایاں۔۔ :)
4۔ سٹیج سے اترتے ہوئے مسکرانا مت بھولیں! :)


اساتذہ کرام کے فیصلہ کے مطابق، شاعر محفل برائے سال 2014 - 2013 ء کے حقدار قرار پائے جناب ثامر شعور صاحب! :) :)



10525716_779445092111855_8554642377676367581_n.jpg


اور یہ رہی آپ کی اعزازی سند،
آپ کو بہت مبارک ہو! :) :)



10608670_779445095445188_115294593157046887_o.jpg


کیوں کہ اس کیٹگری میں ہمارے پاس ایک سے زائد فعال اور اہل نام موجود تھے تو ہم نے صرف دیار سُخن کے ایوارڈ میں کچھ اور دوستوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا جن کے نام بالترتیب یوں ہیں؛


اول: ثامر شعور
دوم: مشترکہ، بشارت گیلانی اور سید اجلال حسین
سوم: محمد ارتضیٰ آسی
کنسولیشن: شاہد شاہنواز، مہدی نقوی حجاز، بلال اعظم، مانی عباسی اور منیب احمد فاتح​

تمام جیتنے والوں کو ہم اردو محفل کی انتظامیہ اور یارانِ محفِل کی جانب سے دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ یہ بستی یوں ہی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی ، ان شاء اللہ !! :) :)
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ

بہت بہت مبارک ہو ثامر بھائی۔

باقی تمام احباب کو بھی بہت مبارک ہو۔


اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
 
آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
ثامر شعور، بشارت گیلانی اور سید اجلال حسین،محمد ارتضیٰ آسی،شاہد شاہنواز، مہدی نقوی حجاز، بلال اعظم، مانی عباسی اور منیب احمد فاتح ؤ انتظامیہ کو بہت بہت مبارک
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
ثامر شعور ۔۔۔
بشارت گیلانی اور سید اجلال حسین، محمد ارتضیٰ آسی
مہدی نقوی حجاز، بلال اعظم، مانی عباسی اور منیب احمد فاتح
آپ سب کو تہ دل سے مبارک باد ۔۔
مجھے یاد رکھا گیا، حالانکہ میری شرکت کوئی خاص نہ تھی، اس کا بے حد شکریہ ۔۔۔
 
Top