نبیل بھائی کا انٹرویو

نور وجدان

لائبریرین
یہ سوالات ہیں یا ایم اے اردو کا پیپر :barefoot:
لگتا ہے میرے بارے میں ادبی شخصیت ہونے کی کافی غلط فہمی لگی ہے دوستوں کو۔
آپ کے جوابات سے تاہم ایسا لگتا ہے ... حقیقت تو یہ آپ کا انٹرویو نہ لیا جاتا تو آپ کو جاننے سے محروم ہو جاتی .. کچھ باتیں تو دلچسپی کو دوگنا کیے دے رہی ہیں:)

علی پور کا ایلی کئی دہائیاں قبل پڑھا تھا۔ اس وقت مجھے اس ناول نے بہت متاثر کیا تھا۔ اب ہو سکتا ہے کہ قدرے مختلف تاثر ہو۔ ناول کی خاص بات اس کا منفرد پلاٹ اور طرز تحریرہے جس نے مجھے گرفت میں لے لیا تھا۔ ممتاز مفتی نے جن لوگوں کا ذکر کیا ہے ان میں سے کچھ ہمارے جاننے والے بھی ہیں۔ یہ ناول پڑھنے کے بعد معلوم ہوا تھا۔ اپنے بارے میں اتنا صاف سب کچھ کہہ دینا کچھ لوگوں کے لیے متاثر کن اور کچھ کے لیے ناگوار بھی ہو سکتا ہے۔
مُتاثر کن!

لگتا ہے کہ آپ کو بھی بلی پسند ہے۔ :) انسان اور بلی میں بظاہر کوئی مماثلت نظر نہیں آتی۔ بلی قدرے طوطا چشم جانور واقع ہوا ہے۔

بلی دیکھنے کی حد تک بہت پسند ہے:)

میرے والد صاحب کو محض شوق ہی نہیں تھا بلکہ تقریبا تیس سال تک کالج میں فارسی پڑھائی بھی ہے۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف اور مترجم بھی ہیں۔ میں نے ان سے پیام مشرق اور حکایات سعدی کا کچھ حصہ پڑھا تھا۔ لیکن اب فارسی پڑھے کافی عرصہ ہو گیا ہے۔ زمانہ بود کہ فارسی خواندہ ام۔

آپ کے ابتدائیہ مراسلے آپ کا تعارف مکمل دیتے ہیں :) :) آپ کے والد کا اسمِ گرامی؟ وہ پیشے کے لحاظ سے لکھاری تھے؟ ایران کی سرزمین.سے تعلق تھا؟ فارسی پر نادر کتابیں کیا آن لائن میسر ہیں؟

نبیل بھائی بہت شکریہ مشکل مشکل سوالات کے جوابات دیے ... آپ کے تعاون کا بے حد شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ کے ابتدائیہ مراسلے آپ کا تعارف مکمل دیتے ہیں :) :) آپ کے والد کا اسمِ گرامی؟ وہ پیشے کے لحاظ سے لکھاری تھے؟ ایران کی سرزمین.سے تعلق تھا؟ فارسی پر نادر کتابیں کیا آن لائن میسر ہیں؟

والد صاحب کا نام محمد جلیل حسین نقوی ہے۔ ان کی لکھی ہوئی ایک کتاب بروالہ سیدان اردو ویب کے لائبریری پراجیکٹ میں بھی شامل ہے۔ کالج کی ملازمت سے پہلے وہ قلم ہی ذریعہ معاش تھا۔ صحافت کے پیشے سے منسلک رہے ہیں۔ غیر ملکی کتب کا ترجمہ بھی کیا ہے۔ کالج کی ملازمت کے بعد بھی لکھنے کا اور تحقیق کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ اب ان کی صحت اجازت نہیں دیتی، ورنہ بہت سے پراجیکٹ ان کے ذہن میں ہیں۔

جہاں تک نادر فارسی کتب کی دستیابی کا تعلق ہے تو ایک مرتبہ انہوں نے مجھ سے چند نادر فارسی کتب کا ذکر کیا۔ میں نے ان کے سامنے ہی ان ناموں کو گوگل پر تلاش کیا اور سبھی کتابیں آن لائن دستیاب تھیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
موقع محل سے فائد ہ اٹھاتے ہوئے ایک سوال میرا بھی برادرم نبیل:

میں بھی چونکہ گیارہ سال سے یہاں ہوں اور آپ کے ساتھ کئی برس تک کام کرنے کا موقع بھی ملا، تو بعض دفعہ مجھے لگا کہ آپ فوری اور شدید غصے میں آ جاتے ہیں اور آپ کے کچھ فیصلےimpulsive ہوتے ہیں؟ کیا واقعی کچھ ایسا ہے یا میرا گمان ہی ہے؟ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں بھی چونکہ گیارہ سال سے یہاں ہوں اور آپ کے ساتھ کئی برس تک کام کرنے کا موقع بھی ملا، تو بعض دفعہ مجھے لگا کہ آپ فوری اور شدید غصے میں آ جاتے ہیں اور آپ کے کچھ فیصلےimpulsive ہوتے ہیں؟ کیا واقعی کچھ ایسا ہے یا میرا گمان ہی ہے؟

آپ کے مشاہدے کو تو ہم غلط نہیں کہہ سکتے۔ :)
 
نبیل بھیا آپ بلاشبہ پر کشش شخصیت کے مالک ہیں ۔بہت سادہ مگر زبردست طبعیت پائی ہے ۔
میرا آپ سے بہت سادہ سا سوال ہے ,
آپ اب محفل کی آئی ڈی پر اپنی تازہ تصویر کب آویز کر رہے ہیں ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس سے حقیقی زندگی میں کیسے tackle کرتے ہیں ؟ دراصل اس طرح کا مسئلہ میرے ساتھ بھی پیش آتا ہے اس لیے پوچھ رہا ہوں :)

زندگی نام ہی اینگرمنیجمنٹ کا ہے۔ :)
اتنا impulsive نہیں ہوں لیکن اختلاف کرکے برادرم محمد وارث کا غصہ نہیں مول لینا چاہ رہا تھا۔ وہ بھی جلدی غصہ کر جاتے ہیں۔ :)
غصے پر کنٹرول پر سرچ کریں گے تو لاتعداد آرٹیکل ملیں گے۔ لیکن کہنا آسان ہے اور کرنا الگ معاملہ ہے۔
ایک اہم نکتہ تو یہی ہے کہ ردعمل ظاہر کرنے میں عجلت نہیں کریں چاہے جتنی بھی impulse ہو۔ معاملے کو کچھ وقت دیں تو اکثر خود ہی تحلیل ہو جاتا ہے۔ دوسرا غصے کی وجوہات سے خود کو دور کر لینا چاہیے۔ خاص طور پر ایسے لوگوں سے جنہیں toxic کہا جاتا ہے۔ غصے پر قابو پانے کی نصیحت کو ہم عموما نظر انداز اور داخل دفتر کر دیتے ہیں، لیکن حقیقت میں غصہ اور ڈپریشن بڑی تعداد میں لوگوں کو اندر سے کھوکھلا کر رہا ہے۔ اور یہی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھیا آپ بلاشبہ پر کشش شخصیت کے مالک ہیں ۔بہت سادہ مگر زبردست طبعیت پائی ہے ۔
میرا آپ سے بہت سادہ سا سوال ہے ,
آپ اب محفل کی آئی ڈی پر اپنی تازہ تصویر کب آویز کر رہے ہیں ۔

آپ نے محبت کا اظہار کیا، یہی ہمارے لیے بہت ہے۔
جہاں تک تصویر لگانے کا تعلق ہے تو میں اس سے گھبراتا ہوں، کیونکہ بقول شاعر

کانٹے کی طرح ہوں رقیبوں کی نظر میں
رہتے ہیں مری گھات میں چھ سات مسلسل​

:)
 
محمدظہیر

محفلین
زندگی نام ہی اینگرمنیجمنٹ کا ہے۔ :)
اتنا impulsive نہیں ہوں لیکن اختلاف کرکے برادرم محمد وارث کا غصہ نہیں مول لینا چاہ رہا تھا۔ وہ بھی جلدی غصہ کر جاتے ہیں۔ :)
غصے پر کنٹرول پر سرچ کریں گے تو لاتعداد آرٹیکل ملیں گے۔ لیکن کہنا آسان ہے اور کرنا الگ معاملہ ہے۔
ایک اہم نکتہ تو یہی ہے کہ ردعمل ظاہر کرنے میں عجلت نہیں کریں چاہے جتنی بھی impulse ہو۔ معاملے کو کچھ وقت دیں تو اکثر خود ہی تحلیل ہو جاتا ہے۔ دوسرا غصے کی وجوہات سے خود کو دور کر لینا چاہیے۔ خاص طور پر ایسے لوگوں سے جنہیں toxic کہا جاتا ہے۔ غصے پر قابو پانے کی نصیحت کو ہم عموما نظر انداز اور داخل دفتر کر دیتے ہیں، لیکن حقیقت میں غصہ اور ڈپریشن بڑی تعداد میں لوگوں کو اندر سے کھوکھلا کر رہا ہے۔ اور یہی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
اس انٹرویو میں یہ میرے لیے takeaway ہے.
جزاک اللہ خیرا :)
 
زیک

مسافر

کعنان

محفلین
السلام علیکم

لنکڈان میں لگی تصویر تو دیکھی بھلی لگتی ہے، ذرا لاہور کا گلی محلہ بتانا پسند کریں گے، سی وی میں سیکنڈری سکول کا ذکر بھی نہیں؟

والسلام
 
Top