ناعمہ کا چائے خانہ (2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
آج یہاں ریڈیو پہ سنا ہے کہ حسنی مبارک نے حکومت کو ختم کرنے اور نئی حکومت کو تشکیل دینے کا وعدہ کیا ہے۔
جبکہ دوسری طرف کوئی تیس کے لگ بھگ مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں جنمیں دو بچے بھی شامل ہیں۔

انکا بھی وہی حال ہے: حکومت بدلے گی لیکن وہ نہیں۔
انہیں لوگوں کے بھائی بھتیجے حکومت میں ہوں گے اور انکو دوسری تقرریاں مل جائیں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
حکومت تو ختم ہو گئی ہے لیکن صدر ابھی تک حُسنی مبارک ہی ہے۔ کُرسی کو پکڑ کر ایسا بیٹھا ہے کہ چھوڑنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔
 

mfdarvesh

محفلین
کرسی تو وہ کبھی بھی نہیں چھوڑے گا، نائب صدر کا تقرر کیا ہے وہ بھی پہلی بار، ویسے اس کو مشرق وسطی میں تبدیلی کہا جارہا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے تو اڑتے اڑتے افواہ سُنی ہے کہ وہ ملک سے بھاگنے کے چکر میں ہے۔ لیکن کہاں پناہ لے اور کون پناہ دے گا، یہ بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
امریکہ نے آج تک کسی کو پناہ دی ہے جو اس کو دے گا۔
امریکہ کا چہیتا شاہ ایران تھا، اس کو بھی امریکہ نے پناہ نہیں دی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
تم اپنی توانائی بچا کر ہی رکھو، ان بھاگنے والوں کو پکڑنا تمہارے بس کی بات نہیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہمارے یہاں کے حالات دن با دن بگڑتے ہی جارہے ہیں۔ اب تو دن دیہاڑے ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔
کچھ دیر پہلے عبداللہ پور میں نیشنل بنک لوٹ لیا گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جب ہمارے ملک کے حکمران ہی کھلے عام لوٹ رہے ہیں تو ایسی وارداتیں تو ہوں گی ہی۔
 

mfdarvesh

محفلین
جی ہاں، پاکستان میں جنگل کا قانون ہے، بلکہ قانون ہے ہی نہیں، جنگل تو پھر کوئی قانون ہوتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں آج خیبر پختونخواہ کے گورنر کو تبدیل کر دیا گیا۔

زرداری صاحب کم از کم مجھ سے مشورہ تو کر لیتے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top