ناعمہ کا چائے خانہ (2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جدہ میں کل طوفانی بارش ہوئی جس سے مشرقی جدہ میں خاصا زیادہ سیلاب آیا، بڑی بڑی گاڑیاں بھی ڈوب گئیں، کئی ایک ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ یہاں پر 21 تصاویر ہیں۔ تصویر پر ماؤس لے جائیں تو نیچے کیپشن بھی ظاہر ہو گی اور اگلی تصاویر دیکھنے کے arrow بھی نظر آئے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن یہاں پر تو برائے نام ہی بارش ہوئی ہے۔ کل رات کو تیز بارش ہوئی تھی لیکن صرف چند منٹوں کے لیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو لاہور میں امریکی سفارتکار نے اندھی ہی مچا دی۔ اب دیکھتے ہیں حکومت کیسے انصاف کرتی ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
انصاف، یہاں کچھ نہیں ہوتا، غائب ہو جائے گا دیدہ دلیری سے، کوئی حکومتی بیان نہیں آیا اب تک
 

شمشاد

لائبریرین
پنجاب حکومت کے لیے یہ ایک بڑا امتحان ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف مہیا کیا جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کل لاہور میں ایک امریکی نے گولیاں مار کر دو پاکستانی جوانوں کو شہید کر دیا۔
اس کے بعد اسی امریکی نے اپنے دفتر میں اطلاع کر کے اپنے لیے مدد مانگی تو ایک گاڑی وہاں سے آئی جس پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی، یکطرفہ ٹریفک کی مخالف سمت سے آئی۔ راستے میں ایک رکشہ کو ٹکر ماری جس میں خواتین اور بچے شامل تھے، جو زخمی ہوئے، اس کے بعد ایک موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جو موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ تو یہ کیا ہے امریکیوں نے۔
 

شمشاد

لائبریرین
گزشتہ دنوں حکومت کے ہاتھوں تنگ ہو کر تیونس کی عوام نے وہاں کا تختہ اُلٹ دیا، کل مصر کا تختہ اُلٹ گیا۔ عنقریب یہی صورتحال پاکستان میں ہونے والی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
گزشتہ دنوں حکومت کے ہاتھوں تنگ ہو کر تیونس کی عوام نے وہاں کا تختہ اُلٹ دیا، کل مصر کا تختہ اُلٹ گیا۔ عنقریب یہی صورتحال پاکستان میں ہونے والی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
گزشتہ دنوں حکومت کے ہاتھوں تنگ ہو کر تیونس کی عوام نے وہاں کا تختہ اُلٹ دیا، کل مصر کا تختہ اُلٹ گیا۔ عنقریب یہی صورتحال پاکستان میں ہونے والی ہے۔

یہاں تو صورتِ حال اور بھی دگرگوں ہے لیکن لوگوں کو آرگنائز* کرنے والا کوئی نہیں۔

* یہاں آرگنائز کی جگہ فی الحال کوئی لفظ نہیں سوجھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
منظم کرنے والے بھی مل جائیں گے، ایک دفعہ عوام سڑک پر آ گئی تو کارواں خود ہی بنتا جائے گا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
عوام تو کسی نہ کسی دھڑے کی صورت میں روز ہی روڈ پر ہوتی ہے لیکن یہ بے سمت اور بے راہ ہجوم کیا کرسکتا ہے جب عوام کے نمائندے ہونے کے دعوے دار لوگ بالکل مطمئن بیٹھے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
جی شاید ایسا ہو لیکن میری دانست میں ان لوگوں کو اپنی نظریاتی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہوگا اور وقتی ضرورت کے تحت قلابازیاں کھانے سے گریز کرنا ہوگا۔
 

شمشاد

لائبریرین
شروع شروع میں بھٹو نے بھی یہی قلابازیاں کھائی تھیں اور عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دیا تھا۔ اور بہت کامیاب رہا تھا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
مجھے قوم سے مخلص لوگوں کی ایک واضح کمی محسوس ہوتی ہے۔ میری دانست میں عمران خان ان سب میں بہتر ہے لیکن وہ عوام میں شاید مقبول نہیں ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
لیکن دیکھیں، ایم کیو ایم کے قائد نے بیان داغ دیا ہے، کہ امریکہ عافیہ صدیقی کی واپسی کا کیوں نہیں کہتا، سفارت کار پہ فورا بیان آگیا ہے، چلیں کسی بہانے سہی، بات تو کر ڈالی ہے الطاف حسین نے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top