ناطقہ ------------ عجلت میں لکھی گئی ایک نظم

الف عین

لائبریرین
میری رائےکےمنتظر ہیں محمود میاں۔۔۔ یہ نظم نہیں، محض حقیقت بیانی ہے میرے خیال میں۔ کیوں کہ پاستان کے حالات سے میں زیادہ واقف نہیں ہوں، اس لئے یہ بات بھی محض قیاس سے کہہ رہا ہوں۔ بطور نظم اس میں آفاقیت نہیں ہے، اگر آپ اس میں سے پاکستان کے حالات کو نکال دیں تو نظم میں کچھ بھی نہیں رہ جاتا۔ آکری مصرعے تو محض بھرتی کے لگ رہے ہیں جس میں بے نظیر کا ذکر ہے۔
معاف کرنا میں کبھی لگی لپٹی نہیں رکھتا۔
اس سے قطعِ نظر۔۔۔۔ ایک دوسری بات۔۔۔
کیا بات ہے کہ تمہاری تحریر مسلسل نہیں ہوتی، ایسا لگتا ہے کہ تم
خواہ مخواہ ایک جملے کو توڑ دیتے ہو، شاید اس طرح جس طرح
میں کر رہا ہوں، ایک مخصوص ’چوڑائی‘ کے بعد جملے میں
"ہارڈ بریک: دیتے ہو یعنی انٹر دبا کر، اس کی کیا وجہ ہے؟؟
مثال کے طور پر یہ جملے بھی میں نے ہر جملے کو پیراگراف کی
طرح لکھا ہے درمیان میں ‘انٹر‘ دبا کر،
 
مغزل

محفلین

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاۃ
بابا جانی آداب ۔
نظم پر رائے ۔۔ برحق ہے ۔۔ میں اسی بات کا منتظر تھا۔
اسی لیے میں نے اپنے مطمعن نہ ہونے کا ذکر بھی کیا۔
رہی بات جملے / سطر توڑنے کی تو۔۔ کیا کہوں ۔۔۔۔۔
معاشرتی جانور ہوں ارد گرد کی ٹوٹ پھوٹ اپنا تسلط جمائے
ہوئے ہے ۔۔ باباجانی میرے حق میں دعا کیجئے ۔
فقظ :
شتر ِ بے مہار
م۔م۔مغل
 
مغل بھیا یہ نہیں چلے گی!!!
آپ نے اسے تک بندی کا نام دے کر میرے بے نظیر تک بند ہونے کے زعم کو توڑا ہے۔:) شاید کسی اور نے بھی اپنے کلام کو تک بندی کا نام دیا تھا پر اس وقت میں نے زیادہ توجہ نہیں دی تھی۔ میرا شدید احتجاج درج کیا جائے۔ ورنہ اس بار محفل کی سالگرہ پر بہترین تک بند کا تمغہ بھی دینا ہوگا۔ :grin:

خیر مذاق بر طرف۔ یہ آزاد نظم قسم کی کوئی چیز لگ رہی ہے جسے لوگ اکثر خیالات کی یلغار کے دباؤ میں آکر لکھ بیٹھتے ہیں اگر مقفع مسجیٰ کرنے کی فرصت نہ ہو۔ لہجہ باغی جذبات کے اظہار جیسا ہے۔ اس سے آگے کچھ کہنے سے پر جلتے ہیں کیوں کہ کسی کو کسی بات پر کسی سے یوں کہتے سنا تھا کہ ہمارے داخلی معاملات میں کسی خارجی کو رائے دینے کا کیا حق بنتا ہے! میں نے من ہی من سوچا کہ میں تو اپنے بھی داخلی معاملات میں بھی کوئی رائے نہیں دیتا چہ جائیکہ خارجی معاملات۔
 
سعود بھائی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃُ
بہترین تک بند کے تمغے کا اجرا ، دیوانے کا خواب ہے ، جو شاید ہی پورا ہو ۔
نظم پر آپ کی محتاط رائے ، ہمارے درمیان خلیج نہ برپا کردے ۔
محبت اور کرم نوازی کیلئے ممنون ہوں ۔
والسلام
 
بھائی تمغے والی بات از راہ تفنن کہی تھی۔ایک بات کہوں‌گا کہ

اور نظم پر محتاط رائے تو نہیں دی تھی۔ اتنی احتیاط تو ہمیشہ برتتا ہوں۔ کم از کم میرے تبصرے میں دو باتیں بظاہر یا بین السطور موجود تھیں جن کا ادراک آپ کو بھی ہوگا ہی۔ کہ اول آزاد شاعری میں شعریت کا کوئی معیار نہیں ہوتا اس لئے اس طرح کا کوئی تجزیہ کرنا کم از کم میرے لئے نا ممکن ہے۔ دوسرے سیاسی معاملات میں عموماً ایسا ہوتا ہے کہ ہر گروہ کے کچھ حامی اور کچھ مخالف ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں اس لئے بلا وجہ طرفداری چہ معنی دارد جب کہ میں وہاں کے حالات سے بھی واقف نہیں ہوں۔ اس کے باوجود میں‌ نے جرات اظہار کی داد دی ہے۔

ویسے اس موضوع سے ہٹ کر ایک بات کہنا چاہ رہا ہوں کہ یہ زمین ظالموں اور جابروں سے کبھی خالی نہیں رہی ہے۔ پر ان دنوں آپ پر حالات کا کچھ زیادہ ہی اثر دکھتا ہے۔ بھئی کل عید ہے کم از کم تھوڑی دیر کو سب کچھ بھول کر تھوڑا سا مسکرا لیجئے کہ مسکان صحت مندی کی علامت ہے۔ اور صحت مند افراد اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انجام دے سکتے ہیں۔ ویسے یہ بات سچ ہے کہ شاعر کا دل معمول سے زیادہ حساس ہوتا ہے۔

والسلام
 
مغزل

محفلین
اسی تناظر میں ایک غزل کہی ہے ۔۔
ایک شعر صرف آپ کے لیے
باقی غزل جلد ہی لگا دوں گا۔

پات پات پر محمود ایک خوف ہے رقصاں
کتنے بن جلائے گی اک شرار کی وحشت ؟
(م۔م۔مغل)
 
ش زاد

محفلین
شین ۔۔ کیا خیال ہے غزل لگا دی جائے ؟؟
حضور میں تو آپ کی زبانی سُننے کے انتظار میں ہوں کچھ اشعار تو سُنے تھے
سرکار جلدی سے لگا دیجیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر سُننے کی بھی کوئی سبیل کرتے ہیں
 
محمد امین

لائبریرین
گزشتہ رات ممتاز اسٹوڈیو میں ” شہید بینظیر“ کے حوالے سے ایک مشاعرہ ریکارڈ کیا گیا،
جبکہ ہمیں بہاریہ مشاعرے کا کہہ کر دعوت دی گئی ، وہا ں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ جناب ” بی بی “
کی مدح خوانی کرنی ہے۔۔ پہلے تو میں نے اپنا نام اس فہرست سے حذف کروادیا کہ جناب
میرے پاس ایسا کوئی کلام نہیں ، مگر جب بات عزت کی آگئی تو ۔۔ ہم نے انگارے چباتے ہوئے
یہ نظم لکھی۔۔۔ مجھے نہیں معلوم میری یہ حرکت ٹھیک تھی یا غلط ۔۔۔۔ اور یہ کہ نظم ہے بھی یا نہیں
فیصلہ آپ کیجئے ۔۔ آپ کی آراءمیرے لیے حوصلے اور رہنمائی کاسبب ہے ۔
والسلام

ناطقہ
عجلت میں لکھی گئی ایک نظم

بھوک غربت ہو چار جانب جب
وحشتیں ناچتی ہوں گلیوں میں
اور عفریت نفرتوں کے یہاں
خونِ ناحق سے سرخ رو ہوجائیں
ایسے میں حکم ِ شاہ ہوجائے
شاہ کی شان میں قصیدہ لکھو
اور لکھو کہ چین ہے ہرسو
آدمی ، آدمی سے خوش ہے بہت
یہ بھی لکھو کہ رہنماؤں میں
ملک و ملت کا درد ہے ، غم ہے
یہ بھی لکھو کہ بے نظیر کے جز
”کوئی بھی رہنما نہیں بے شک “
میں نے ایسا سبق پڑھا ہی نہ تھا
کوئی بتلائے کیسے لکھتا میں ؟
کیسے لکھتا کہ ہے کوئی امید
کیسے لکھتا کہ ، دم غنیمت ہے
جھوٹ کو سچ کہوں نہیں ممکن
بے یقینی کو کیوں یقین لکھوں
بدگمانی کو کیوں کروں معمول
میں کہ شاعر ہوں ناطقہ ہوں میں
کیسے ممکن ہے قصہ خوانی کروں
شاہ کا مدح خواں نہیں ہوں میں
لاکھ چاہا مگر نہ سوجھا کچھ
دفعتاً ہوگیا جھماکا سا
میں نے کاغذ پہ لکھ دیا محمود
”حق“ یہی ہے کہ ” بے نظیر “ تھی وہ !

م۔م۔مغل

میرا خیال ہے محترم آپ اب وقت نکال کر اور موڈ بنا کر اس کی نوک پلک سنواریں، یہ پہلے ہی بہت اچھی لکھی گئی ہے، خیالات، نظریات بہت عمدہ اور لائقِ تحسین ہیں۔۔
 
مغزل

محفلین
میرا خیال ہے محترم آپ اب وقت نکال کر اور موڈ بنا کر اس کی نوک پلک سنواریں، یہ پہلے ہی بہت اچھی لکھی گئی ہے، خیالات، نظریات بہت عمدہ اور لائقِ تحسین ہیں۔۔

آداب امین صاحب۔
آپ کی محبت ہے جو یاد رکھا ۔ ورنہ من آنمم کہ من دنم ۔
نظم کی بابت عرض ہے کہ یہ نظم اک خاص موقع پر کہی گی تھی ۔
نہ اس میں نظمیت ہے ، نہ آفاقیت اور نہ ہی چونکائیت ۔۔ بس یوں
خیال کیجئے کہ ایک منظوم جواب تھا اور بس ۔۔ بات ہوتی رہے کی وجہ کر
یہاں پیش کری ۔۔ کہ تقریب کچھ تو بہرِملاقات چاہیے ۔۔
یعنی یہ کلا م ۔۔ یا خرافا ت ۔۔ میری مشق تھی۔۔ اب کیا ہاتھ صاف کرنا اس پر۔
آپ کی محبت اور حوصلہ افزائی کیلیے ممنو ن ہوں
والسلام
 
فاتح

لائبریرین
انتہائی خوبصورت۔ فی البدیہہ کلام اور اتنا پختہ۔۔۔ ماشاء اللہ۔ گویا بدیہہ گوئی کے بھی استاد ہیں آپ۔
 
مغزل

محفلین
انتہائی خوبصورت۔ فی البدیہہ کلام اور اتنا پختہ۔۔۔ ماشاء اللہ۔ گویا بدیہہ گوئی کے بھی استاد ہیں آپ۔

جناب کی کرم نوازی ہے ۔۔ ورنہ من آنم کہ م دانم
ویسے میرے دستخط میں ایک غزل کا ربط ہے ۔۔ وہ غزل بھی ملاحظ کیجے
تاکہ میں‌اور غزل پیش کرنےکی ہمت کروں۔
 
Top