ناز برداریوں میں کچھ بھی نہیں - منیبؔ الف

منیب الف

محفلین
چند تازہ اشعار پیش خدمت ہیں۔ احباب اپنی آرا سے نواز کر شکریے کا موقع عنایت فرمائیں:
ناز برداریوں میں کچھ بھی نہیں
دوست! اِن یاریوں میں کچھ بھی نہیں
تو ہے گر رمزِ دل سے نا واقف
تیری دل داریوں میں کچھ بھی نہیں
اور ہی کوئی منتظم ہے یہاں
تیری تیّاریوں میں کچھ بھی نہیں
گرد ہی گرد ہے کتابوں کی
اور الماریوں میں کچھ بھی نہیں
مرد ہونے کی آرزو کے سوا
اور اب ناریوں میں کچھ بھی نہیں
ایک مہلت ہے تن درستی کی
ورنہ بیماریوں میں کچھ بھی نہیں
عالمِ غیب اگر نہیں ہے منیبؔ
عیب سنساریوں میں کچھ بھی نہیں​
 
آخری تدوین:
ناز برداریوں میں کچھ بھی نہیں
دوست! اِن یاریوں میں کچھ بھی نہیں
تو ہے گر رمزِ دل سے نا واقف
تیری دل داریوں میں کچھ بھی نہیں
اور ہی کوئی منتظم ہے یہاں
تیری تیّاریوں میں کچھ بھی نہیں
گرد ہی گرد ہے کتابوں کی
اور الماریوں میں کچھ بھی نہیں
مرد ہونے کی آرزو کے سوا
اور اب ناریوں میں کچھ بھی نہیں
ایک مہلت ہے تندرستی کی
ورنہ بیماریوں میں کچھ بھی نہیں
عالمِ غیب اگر نہیں ہے منیبؔ
عیب سنساریوں میں کچھ بھی نہیں​
بہت خوب منیب بھائی ،
آپ نے نئی آئی ڈی کیوں بنائی بھائی ،منیب احمد والی آئی ڈی میں کوئی مسئلہ درپیش ہے۔
محمد تابش صدیقی بھائی سے رابطہ کرلیں اگر آئی ڈی کے استعمال میں کوئی مسئلہ ہے۔تابش بھیا محفل کے مدیر ہیں ۔
 
بہت شکریہ، عدنان بھائی۔ در اصل میں اپنے قلمی نام منیب الف کو استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے یوزر نیم تبدیل کرنے کی کوئی آپشن نہیں ملی تو یہ نئی آئی ڈی منیب الف کے نام سے بنا لی ہے۔ آئندہ اسی کو استعمال کروں گا۔ تابش بھائی سے درخواست ہے کہ وہ میرا منیب احمد کے نام سے بنا اکاونٹ حذف کر دیں، اگر ایسا ممکن ہو۔
 
آپ ابن سعید بھائی سے ذاتی مکالمہ میں بات کر لیں۔ اکاؤنٹس کی ویریفکیشن کے بعد وہ اکاؤنٹس ضم کر دیں گے۔
 
منیب الف

محفلین
اچھی کاوش ہے جناب! اچھی بات یہ ہے کہ وزن کی کوئی خامی نظر نہیں آتی ۔ آپ کی مشق پرانی لگ رہی ہے ۔
بہت شکریہ، ظہیر بھائی۔ بیس اکیس برس کی عمر سے سنجیدگی سے لکھ رہا ہوں مگر باقاعدگی سے نہیں۔ اگر آپ خامی نہیں پاتے تو شاید مشق کے ساتھ ساتھ موزونئ طبع کو بھی دخل ہو۔ بہرحال ابھی تو طفلِ مکتب ہوں اور آپ مکتب دار۔ امید ہے اس محفل میں آپ جیسے اصحاب کی صحبت رنگ لائے گی اور وقت کے ساتھ ساتھ میرے کلام میں نکھار آتا جائے گا۔ اظہار منہ تکے ہے مرے فن کے کام کا؛ ممنون ہوں ظہیر علیہ السلام کا۔
 
Top