ناروے کی وزیراعظم پر پولیس نے جرمانہ عائد کردیا

جاسم محمد

محفلین
ناروے کی وزیراعظم پر پولیس نے جرمانہ عائد کردیا
SAMAA | Web desk
Posted: Apr 9, 2021 | Last Updated: 10 hours ago
dfsf.jpg

فائل فوٹو

شمالی یورپ کے ملک ناروے کی وزیراعظم کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نارویجین وزیراعظم ارنا سولبرگ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق وزیراعظم نے کرونا وائرس کیلئے نافذ العمل ایس او پی سماجی فاصلہ کا خیال نہیں رکھا تھا۔

وزیراعظم کی جانب سے اپنی سالگرہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں لوگوں نے سماجی فاصلے کے نافذ کردہ قانون کی خلاف ورزی کی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ناروے کی وزیراعظم کو 20 ہزار ناروے کراؤن یعنی 2 ہزار 352 امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا۔

پولیس کی جانب سے پریس کانفرنس میں واقعہ کی تصدیق کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے فروری میں ماؤنٹن ریسورٹ پر اپنی 60 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ان کی فیملی کے 13 افراد موجود تھے، جو کہ تقریبات پر عائد پابندی کے خلاف تھا، جس میں صرف 10 افراد کے مجمعے کو اجازت دی گئی تھی۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مذکورہ ریسٹورنٹ کو بھی تنبہہ جاری کی گئی، تاہم نہیں جرمانے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ناروے وزیراعظم کی جانب سے معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آسکا۔
 

شمشاد

لائبریرین
گذشتہ روز ناروےکی وزیراعظم ایرناسولبرگ کو اوسلو میں کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنےپر20ہزار کراون جرمانہ کیا گیا،وزیراعظم نےجرمانہ بھرا اوربعد میں معذرت بھی کی۔۔ نہ جمہوریت خطرےمیں پڑی نہ ووٹ کی عزت کو کچھ ہوا۔۔ یہ ہےقانون سب کیلئے۔۔ یہ ہوتےہیں ملک۔۔ اور یہ ہوتی ہیں زندہ قومیں۔۔

اور یہی قومیں ترقی کرتے ہیں۔

امریکہ میں ایک پولیس والے نے ایک اسکول بس کو غلط طریقے پر روکنے پر اپنے آپ کو خود ہی کوئی تین سو ڈالر جرمانہ کیا تھا۔ جب لوگوں کو معلوم ہوا تو جہاں انہوں نے اس کو سراہا، وہیں پر انہوں نے جرمانہ میں شراکت کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔ لیکن اس نے شکریہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی مدد لینے سے انکار کر دیا۔ اس نے کہا کہ آپ کا سراہانہ ہی میرے لیے بہت ہے۔
 

زیک

مسافر
سنا ہے کسی وزیراعظم نے کووڈ ہوتے ہوئے آئیسولیشن کی خلاف ورزی کی تھی اور تصاویر سامنے آنے پر کتنا جرمانہ بھرا؟ یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ بہت ہی ایماندار وزیراعظم ہے۔
 
Top