مبارکباد ناراضگی

فہیم

لائبریرین
اس محفل کے تمام معزز ممبران کو میرا سلام

بات یہ ہے کے اس محفل کی ایک شخصیت جو میرے کو بہت عزیز ہے۔
میرے سے ناراض ہے۔(ناراضگی کی وجہ میرے کو معلوم نہیں)
اور اس شخصیت کی ناراضگی میرے کو منظور بھی نہیں۔
اور جب تک وہ شخصیت میرے سے ناراض ہے۔
تب تک کے لیے میں محفل سے اپنا رشتہ ختم کررہا ہوں۔
اگر ان کی ناراضگی ختم نہیں ہوتی تو اس محفل پر یہ میری آخری پوسٹ سمجھیں۔

اللہ حافظ
 

نبیل

تکنیکی معاون
جب تک ہمیں ان شخصیت کا پتا نہیں چلے گا تب تک ہم انکی ناراضگی کیسے ختم کرائیں گے۔ :? ویسے آپ نے ایسی کیا بات کر دی تھی کہ وہ ناراض ہوگئے؟
 

ماوراء

محفلین
یہ تو فہیم ہی بتا سکتے ہیں۔ لگتا ہے ان سے یہ بات پوچھنے کے لیے پہلے انھیں منانا پڑے گا۔ :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
میں اداس کیوں نہ ہوں گا، دیکھو ناں فہیم اس محفل کے ایک بدلہ سنج رکن ہیں اور پھر ان کے پیغام بھی ایک ہزار ہونے والے ہیں، اگر وہ چلے گئے تو میں مبارک کس کو دوں گا؟
 
فہیم بھائی! اب میں آکر آپ سے درخواست کررہا ہوں کہ ازراہ کرم اس شخصیت کا نام بتا جائیں جس سے آپ کی ناراضگی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں اب تو راہبر بھی آپ کی رہبری کو آن موجود ہوئے، اب تو بتا دیں۔

کہیں قیصرانی ہی نہ ہوں کہ انہوں نے شادی میں کیوں نہیں بلایا۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
فہیم بھائی دوست بھائی نے بھی صحیح کہا ہے اور میں کہتا ہوں کہ آپ دونوں ناراضگی ناراضگی بے شک کھیلو، لیکن محفل پر تو آنا شروع کرو۔

یہ لو رشوت
0017.gif
0017.gif
0017.gif
 

پاکستانی

محفلین
یہ کون سی بجھارتیں بجھوا رہے ہی، فہیم بھیا ہم سے، چلیں ہم نے ہار مان لی، اب بتاؤ کون ہے وہ؟
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
فہیم بھائی دوست بھائی نے بھی صحیح کہا ہے اور میں کہتا ہوں کہ آپ دونوں ناراضگی ناراضگی بے شک کھیلو، لیکن محفل پر تو آنا شروع کرو۔

یہ لو رشوت
0017.gif
0017.gif
0017.gif
آپ کیوں رشوت دے رہے ہیں۔ کہیں آپ تو نہیں ناراض؟؟ :D
 
بھائی فہیم آپ تو بجھارتوں میں ڈال گئے ہیں ۔

مجھے یاد آیا آپ سے تو ایک کام بھی کہا تھا کہیں‌اسے نہ کرنے کا یہ بہانہ تو نہیں۔ :wink:
 
Top