نادان بکری

انیس الرحمن نے 'مضامین کی ادارت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 22, 2013

ٹیگ:
  1. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,245
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    نادان بکری
    ڈاکٹر جمیل جالبی
    اتفاق سے ایک لومڑی ایک کنویں میں گر پڑی۔ اس نے بہت ہاتھ پیر مارے اور باہر نکلنے کی ہر طرح کوشش کی، لیکن کامیاب نہیں ہوئی۔ ابھی وہ کوشش کر ہی رہی تھی کہ اتنے میں ایک بکری پانی پینے کے لیے وہاں آ نکلی۔
    بکری نے لومڑی سے پوچھا، "اے بہن! یہ بتاؤ کہ پانی کیسا ہے؟"
    لومڑی نے جواب دیا، "پانی بہت ہی اچھا ہے۔۔۔۔۔ ایسا میٹھا اور ٹھنڈا پانی میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں پیا۔ میں نے خود اتنا پی لیا ہے کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں بیمار نہ پڑ جاؤں۔"
    یہ سن کر پیاسی بکری نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، جھٹ سے کنویں میں کود گئی۔
    موقع غنیمت جان کر لومڑی پھرتی سے، بکری کے سینگوں کا سہارا لے کر کنویں سے باہر آگئی اور بکری۔۔۔۔
    بکری وہیں رہ گئی۔۔۔
    ٭٭٭​
     
    • زبردست زبردست × 14
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,245
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    ماہ نامہ ہمدرد نونہال، جولائی ۱۹۹۵ سے لیا گیا۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 3
  3. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,245
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    ٹیگ نامہ۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    زبردست شیئرنگ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    بہت خوب شیئرنگ انیس بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    بہت خوب شیئرنگ ہے جناب۔ خوش رہیئے ہمیشہ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. S. H. Naqvi

    S. H. Naqvi محفلین

    مراسلے:
    942
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Torn
    عقل بڑی کہ کنواں گہرا:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بکری کے سینگ تھے کہ شہزادی کے بال۔۔۔۔ جن پر چڑھ کر وہ باہر آگئی۔۔۔۔

    :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  10. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,245
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    شہزادی کے بال ہوتے تو کون کمبخت کنویں سے باہر نکلتا۔۔۔;)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  11. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی۔۔۔۔ :biggrin:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  12. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,245
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    پھر احمد بھائی کو بلانا پڑے گا۔۔۔:laugh:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  13. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,991
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    زبردست شئرنگ انیس بھائی۔۔۔۔! (y)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,991
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    ہاہاہاہا ۔۔۔۔!

    آپ لوگوں نے تو لومڑی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ :)


    ہمارا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اصل قصہ کہیں پیچھے ہی رہ گیا ہے۔ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  15. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    میں تو سینگوں سے بالوں پر آیا تھا۔۔۔ لیکن انیس بھائی نے دریا کا رخ ہی موڑ دیا۔۔۔۔ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  16. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,991
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    یعنی آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ لومڑی سے دوشیزہ تک آنے میں انیس بھائی نے صرف ایک منٹ لگایا۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  17. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    اب آپ "منٹ منٹ" کا پوچھیں گے تو ہم کیا عرض کر سکیں گے۔۔۔۔ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • متفق متفق × 1
  18. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,991
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    جی آپ تو لمحے لمحے کی خبر دینے والوں میں سے ہیں۔ :D:p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2

اس صفحے کی تشہیر