یاز

محفلین
کس نے میری نیند خراب کی ؟
بہت اچھا ہے اردو محفل کا ماحول، ما شاء اللہ۔ کسی کو بھلا کر نسیاً منسیا نہیں ہونے دیا جاتا۔ اس محفل کی یہی بات پررونق لگتی ہے۔
تاہم ہمارا شوق فانٹ اور اردو کمپیوٹنگ سے زیادہ ہے۔ آج کل نت نئے خطوط کا اجراء ایک قصہ پارینہ بنتا جا رہا ہے۔ اس لیے زیادہ دلچسپی رہی نہیں۔ بہرحال اردو کی محبت میں پھر بھی یہاں جھانکے بغیر چارہ کار نہیں رہتا۔ اس لیے مجھے یاد کرنے کا شکریہ

شورے شُد و از خوابِ عدم چشم کشودیم
دیدیم کہ باقیست شبِ فتنہ، غنودیم
(ایک شور بپا ہوا اور ہم نے خوابِ عدم سے آنکھ کھولی، دیکھا کہ شبِ فتنہ ابھی باقی ہے تو ہم پھر سو گئے)۔
 
جی ۔ میں محفل کے قیام کے سال میں ہی اس کا رکن بن گیا تھا. اس وقت محفل صرف دو تین ماہ ہی پرانی تھی. بہت سی وابستگیاں پیدا ہوئیں. بہت سی چیزیں سیکھیں. پھر میں محفل میں فعال نہ رہا. اور آج محفل کے اختتام میں اپنے آپ کو قصور وار مانتا ہوں. اور نہایت دلگرفتہ ہوں.
محفل میں بارِدگر خوش آمدید جناب۔امید ہے محفل کے آخری ایام میں اس کی رونقوں کا حصہ بنیں گے!
 
Top