عرفان سعید صاحب کے ساتھ ایک دیڈیو نشست ڈسکورڈ کے دیوان خانے میں منعقد کی گئی جس میں درجن بھر سے زیادہ ارکان نے حصہ لیا اور اس نشست کو کامیاب بنایا ۔
مریم افتخار کی میزبانی میں انجام پانے والی اس نشست میں عرفان صاحب نے اپنی زندگی کے علمی پہلو خصوصا اعلی تعلیم کے دوران اپنے جاپان کے قیام کے دوران جاپانی زبان سیکھنے کے تجربات حاضرین کے سامنے پیش کیے اور تمام ارکان نے توجہ سے سن کر اپنے سوالات پوچھے جن کے عرفان صاحب نے جوابات دیے اور اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا ۔ اردو بزم احباب اردو محفل میں پہلی مرتبہ ایسا مذاکرہ منعقد کرنے پر نہ صرف میزبان مریم افتخار اور مہمان عرفان سعید بلکہ تمام بزم کے شریک ارکان مبارکباد کے مستحق ہیں ۔