یاز

محفلین
آخر الذکر صارف، جن سے کسی سسپنس ناول کی یاد آتی ہے، سسپینڈ بھی ہو چکے ہیں۔ :ROFLMAO:
تاریخِ رکنیت اور تاریخِ شرکتِ اخروی کی وحدانیت سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ
بن کھلے مرجھا گئے،
اڑنے نہ پائے تھے کہ گرفتار وغیرہ کیے گئے
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
تاریخِ رکنیت اور تاریخِ شرکتِ اخروی کی وحدانیت سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ
بن کھلے مرجھا گئے،
اڑنے نہ پائے تھے کہ گرفتار وغیرہ کئے گئے
مزید یہ کہ 2015 میں گرفتار ہونے کے باوجود ابھی تک 28 برس کے ہیں۔ یعنی تب موصوف نئے نئے "اٹھرہ" برس کے ہوئے ہوں گے اور یقیناً ہری ہری سوجھ رہی ہوگی۔ :ROFLMAO:
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
کسی لڑی میں برادرم نبیل کو ہم نے ایکسٹو کا نام دیا تھا۔
دیکھ لیں، پوری اردو محفل میں تھرتھلی ڈال کے خود غائب ہیں۔ :)
پوری انتظامیہ غائب ہے، نہیں!

رہا کون محفل میں اب آنے والا
وہ چاروں طرف دم بدم دیکھتے ہیں 👀
 
آخر الذکر صارف، جن سے کسی سسپنس ناول کی یاد آتی ہے، سسپینڈ بھی ہو چکے ہیں۔ :ROFLMAO:
ایکسٹو صاحب نے جس دن سر منڈوایا تھا۔۔۔۔ اسی روز اولوں کی زد میں آ گئےتھے۔
ایکسٹو صاحب کسی پھڈے کے دوران ایکٹو تو نہیں ہوئے تھے؟
 
محمداحمد

لائبریرین
ایکسٹو صاحب نے جس دن سر منڈوایا تھا۔۔۔۔ اسی روز اولوں کی زد میں آ گئےتھے۔
ایکسٹو صاحب کسی پھڈے کے دوران ایکٹو تو نہیں ہوئے تھے؟
میرا خیال ہے پھڈا کرنے کی تو نوبت ہی نہیں آئی۔ اپنے حلیے سے ہی مشکوک قرار پائے اور دھر لیے گئے۔ :)
 
یاز

محفلین
دوستانہ کی ریٹنگ سے کام نہیں چلے گا۔
آپ کو ڈسکورڈ پہ آنا ہو گا۔
ورنہ جرمانہ ہو گا۔
فانت منہم۔
کافی اہم بات ہے۔ اسی سے راحت اندوری صاحب یاد آئے۔
چراغوں کا گھرانا چل رہا ہے
ہوا سے دوستانہ چل رہا ہے
نیز
کسی مزاج میں مرہم نہ گفتگو میں شِفا،
کریں تو کِس سے تیرے بعد دوستانہ کریں
 
محمداحمد

لائبریرین
ان مکانوں میں بھی انسان ہی رہتے ہوں گے
رونقیں جن میں نہیں آپ کی محفل کی سی
دور اندیشی کا تو پتہ نہیںں! لیکن اشعار کے انتخاب کی وجہ سے ووٹ نہ پڑ جائے آپ کو۔ :noxxx:

اور پھر آپ کہتے پھریں کہ:

شعروں کے انتخاب نے "فاتح" کیا مجھے۔ :) :)
 
عرفان سعید صاحب کے ساتھ محفلین کی ورچوئل گفت و شنیدکی روداد از قلم سید عاطف علی صاحب
عرفان سعید صاحب کے ساتھ ایک دیڈیو نشست ڈسکورڈ کے دیوان خانے میں منعقد کی گئی جس میں درجن بھر سے زیادہ ارکان نے حصہ لیا اور اس نشست کو کامیاب بنایا ۔ مریم افتخار کی میزبانی میں انجام پانے والی اس نشست میں عرفان صاحب نے اپنی زندگی کے علمی پہلو خصوصا اعلی تعلیم کے دوران اپنے جاپان کے قیام کے دوران جاپانی زبان سیکھنے کے تجربات حاضرین کے سامنے پیش کیے اور تمام ارکان نے توجہ سے سن کر اپنے سوالات پوچھے جن کے عرفان صاحب نے جوابات دیے اور اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا ۔ اردو بزم احباب اردو محفل میں پہلی مرتبہ ایسا مذاکرہ منعقد کرنے پر نہ صرف میزبان مریم افتخار اور مہمان عرفان سعید بلکہ تمام بزم کے شریک ارکان مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
عرفان سعید صاحب کے ساتھ محفلین کی ورچوئل گفت و شنیدکی روداد از قلم سید عاطف علی صاحب
عرفان سعید صاحب کے ساتھ ایک دڈیو نشست ڈسکورڈ کے دیوان خانے میں منعقد کی گئی جس میں درجن بھر سے زیادہ ارکان نے حصہ لیا اور اس نشست کو کامیاب بنایا ۔ مریم افتخار کی میزبانی میں انجام پانے والی اس نشست میں عرفان صاحب نے اپنی زندگی کے علمی پہلو خصوصا اعلی تعلیم کے دوران اپنے جاپان کے قیام کے دوران جاپانی زبان سیکھنے کے تجربات حاضرین کے سامنے پیش کیے اور تمام ارکان نے توجہ سے سن کر اپنے سوالات پوچھے جن کے عرفان صاحب نے جوابات دیے اور اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا ۔ اردو بزم احباب اردو محفل میں پہلی مرتبہ ایسا مذاکرہ منعقد کرنے پر نہ صرف میزبان مریم افتخار اور مہمان عرفان سعید بلکہ تمام بزم کے شریک ارکان مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

ماشاءاللہ ۔ بہت مبارک ہو۔
 
ان کے علاوہ ماہی احمد ، محمداحمد بھائی اور کچھ دیگر محفلین بھی کچھ دیر کے لیے تشریف لائے جو کہ ان تصاویر کو مقید کرنے سے پہلے یا بعد کا وقت تھا۔ :)

سب لوگوں کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں ہمارے ساتھ حتی المقدور تعاون کیا۔ یہ ٹیم ورک اور ایونٹ کے دوران ایک دوستانہ فضا بنائے بغیر ممکن نہ ہو پاتا!
جو لوگ میچ کی وجہ سے پراکسی لگانے کا کہہ کے پہلے چلے گئے تھے، ان کی بوندی نمک پارے کے لفافے میرے پاس ہیں، لیکن میری کچھ شرطیں ہیں!
 
Top