انتہا

محفلین
یاد رکھنے کا بہت شکریہ جاسمن بہن!
جس طرح کی آپ کی کاوشیں ہیں اور جو سماجی اور رفاحی مزاج آپ نے پایا ہے، اس کی مثال اس دور میں بہت مشکل سے ملتی ہے۔ آپ سے ہمیشہ بہت کچھ اور بہت اچھا سیکھنے کو ملا۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ کو مزید ہمت عطا فرمائے اور آپ کی سب نعمتوں میں انتہائی برکتیں عطا فرمائے۔ آمین
 
جاسمن

لائبریرین

آمین!
تو آئیے مزید سیکھنے کے لیے :love:
ڈسکورڈ پہ۔
یہ تو ویسے ہی مذاق میں لکھ دیا۔ ہم سب ہی ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ :)
ساری تعریفیں اور سارا شکر تو بس اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے۔
آپ ڈسکورڈ پہ ضرور آئیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم! کیا اس سلسلے میں کوئی وٹس ایب اور فیس بک گروپ نہیں بنایا جاسکتا ؟ یہ زیادہ آسان اور قابلِ استعمال ہوگا۔ احباب کیا کہتے ہیں ؟
اب جو جھونپڑی بنا لی ہے، وہیں آ جائیں۔ ستر کے قریب محفلین جمع ہو چکے ہیں۔ جن میں اساتذہ بھی ہیں۔
 
Top