نئی محفل ۔ ڈسکورڈ فورم ٹیوٹوریل

ظفری

لائبریرین
ان میں کونسی والی بات غلط ہے ؟
پہلی والی تو نہیں ہو سکتی ۔:)
Stylus کی مدد سے Discord ویب ورژن پر CSS تھیم لاگو کیا جا سکتا ہے، لیکن اسے کسی مخصوص سرور تک محدود کرنا URL کی بنیاد پر ممکن نہیں، کیونکہ Discord کا URL تمام سرورز کے لیے ایک جیسا ہوتا ہے ۔ یعنی Stylus کو سرور کے نام سے فرق نہیں پڑتا، وہ صرف ویب ایڈریس (URL) سے فرق کرتا ہے ۔ اور Discord کا URL تمام سرورز کے لیے ایک ہی رہتا ہے۔کیونکہ Stylus براؤزر ایکسٹینشن ہے، اور یہ ڈسکورڈ ویب ورژن پر تو استعمال ہو سکتی ہے مگر ڈسکورڈ کا URL ہمیشہ Discord - Group ۔Chat That’s All Fun & Gamesہوتا ہے، چاہے آپ کوئی بھی سرور کھولیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ Stylus کے "applies to" فیچر سے کسی خاص سرور پر CSS لاگو نہیں کر سکتے، کیونکہ URL تو تمام سرورز کے لیے ایک جیسا رہتا ہے۔
میں بھی اب تفصیل سے لکھنے کے بجائے ( غلط ) ، ( صحیح ) ، (ہاں ) ، ( ناں ) میں جواب دوں تو میری اچھی خاصی بچت ہوسکتی ہے ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
Stylus کی مدد سے Discord ویب ورژن پر CSS تھیم لاگو کیا جا سکتا ہے، لیکن اسے کسی مخصوص سرور تک محدود کرنا URL کی بنیاد پر ممکن نہیں، کیونکہ Discord کا URL تمام سرورز کے لیے ایک جیسا ہوتا ہے۔ اصل بات یہ ہے ۔ یعنی Stylus کو سرور کے نام سے فرق نہیں پڑتا، وہ صرف ویب ایڈریس (URL) سے فرق کرتا ہے ۔ اور Discord کا URL تمام سرورز کے لیے ایک ہی رہتا ہے۔
میں بھی اب تفصیل سے لکھنے کے بجائے ( غلط ) ، ( صحیح ) ، (ہاں ) ، ( ناں ) میں جواب دوں تو میری اچھی خاصی بچت ہوسکتی ہے ۔
ظفری بھائی پہلی والی بات تو مذاق والی تھی نا۔۔۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی پہلی والی بات تو مذاق والی تھی نا۔۔۔ :)
یہ بات صحیح ہے کہ Stylus صرف URL کو دیکھتا ہے، Discord کا سرور تو اُسے سب ایک جیسے لگتے ہیں۔ سرور کے فرق کو CSS سے پہچاننے کا کوئی سیدھا راستہ نہیں، ہاں اگر Discord کے اندرونی HTML میں کسی مخصوص سرور کے layout یا identifiers پکڑ لیے جائیں تو پھر کسی حد تک ممکن ہو سکتا ہے۔
اور عاطف بھائی، "جیسا خدا نے بنایا" والی بات تو بس فقرہ بازی تھی، ویسے بھی خدا اور Discord کے ڈویلپرز میں واضح فرق رکھنا چاہیے۔شاید یہی بات زیک کو بری لگی ۔ :D
 
محمداحمد

لائبریرین
شکریہ جناب۔
اس سیٹنگ کو کسی ایک سرور تک محدود کرنے کی کوئی صورت موجود ہے کیا؟

میرا خیال ہے کہ یہ ایک مشکل کام ہے۔ کیونکہ اسٹائلس براؤزر اسپیسیفک ایڈ آن ہے۔ اس لئے اس کی رسائی بہت زیادہ نہیں ہے۔ اس سے بہتر ایک کام یہ ہو سکتا ہے کہ آپ نستعلیق کا کوئی ایسا فانٹ استعمال کریں جس کی انگریزی شکل و صورت بھی مناسب ہو۔ شاید یہ کام نوٹو نستعلیق کر سکے۔ اور یہ کہ ڈائریکشن والے معاملے میں اردو ورژن میں کمپرومائز کریں اور ڈائریکشن انگریزی کے حساب سے ہی رکھیے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ بات صحیح ہے کہ Stylus صرف URL کو دیکھتا ہے، Discord کا سرور تو اُسے سب ایک جیسے لگتے ہیں۔ سرور کے فرق کو CSS سے پہچاننے کا کوئی سیدھا راستہ نہیں، ہاں اگر Discord کے اندرونی HTML میں کسی مخصوص سرور کے layout یا identifiers پکڑ لیے جائیں تو پھر کسی حد تک ممکن ہو سکتا ہے۔
اور عاطف بھائی، "جیسا خدا نے بنایا" والی بات تو بس فقرہ بازی تھی، ویسے بھی خدا اور Discord کے ڈویلپرز میں واضح فرق رکھنا چاہیے۔شاید یہی بات زیک کو بری لگی ۔ :D

یارِ عیار ایک طریقہ بتاتا ہے کہ کس طرح سرور آئی ڈی دے کر اسٹائل کو صرف ایک سرور تک محدود کیا جا سکتا ہے۔ تاہم میری آزمائش کے مطابق اس سے مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔
 
ظفری

لائبریرین
یارِ عیار ایک طریقہ بتاتا ہے کہ کس طرح سرور آئی ڈی دے کر اسٹائل کو صرف ایک سرور تک محدود کیا جا سکتا ہے۔ تاہم میری آزمائش کے مطابق اس سے مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔
آپ کی بات دلچسپ ہے ۔ اگر واقعی Discord کے sidebar یا کسی container میں سرور ID کسی attribute میں ظاہر ہو رہی ہو، تو CSS targeting ممکن ہو سکتا ہے۔مسئلہ شاید یہ ہو کہ Discord dynamic loading سے DOM بار بار بدلتا ہے، یا وہ ID کچھ دیر بعد render ہوتی ہے، جس کی وجہ سے CSS سلیکٹر کا اثر نہیں ہوتا۔
اگر آپ کے پاس وہ “یارِ عیار” طریقہ موجود ہو ۔یعنی CSS کا وہ مخصوص سلیکٹر تو شیئر کیجیے، ہم بھی تجربہ کر کے دیکھ لیتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کوئی bypass مل جائے۔ورنہ تو اب تک یہی نتیجہ نکالا ہے کہ Stylus کو سرور کے فرق کا شعور دینا آسان نہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
کوڈ:
discord.com/channels/1368499181735645255/*
آپ کی بات دلچسپ ہے ۔ اگر واقعی Discord کے sidebar یا کسی container میں سرور ID کسی attribute میں ظاہر ہو رہی ہو، تو CSS targeting ممکن ہو سکتا ہے۔مسئلہ شاید یہ ہو کہ Discord dynamic loading سے DOM بار بار بدلتا ہے، یا وہ ID کچھ دیر بعد render ہوتی ہے، جس کی وجہ سے CSS سلیکٹر کا اثر نہیں ہوتا۔
اگر آپ کے پاس وہ “یارِ عیار” طریقہ موجود ہو ۔یعنی CSS کا وہ مخصوص سلیکٹر تو شیئر کیجیے، ہم بھی تجربہ کر کے دیکھ لیتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کوئی bypass مل جائے۔ورنہ تو اب تک یہی نتیجہ نکالا ہے کہ Stylus کو سرور کے فرق کا شعور دینا آسان نہیں۔

یارِ عیار کہتا ہے کہ ہم یو آر ایل منتخب کرتے ہوئے ڈومین نیم کے ساتھ ساتھ سرور آئی ڈی بھی لکھ دیں اور اس کے بعد ایک اسٹریک سائن جو اس سرور کے تمام تر لنکس کو ایڈریس کر سکے۔

*/discord.com/channels/1368499181735645255​

جانے کیا وجہ ہے کہ یہاں کوڈ بلاک شامل نہیں ہو پا رہا اس لئے ایسے ہی یو آر ایل ٹائپ کر دیا ہے۔
اس یو آر ایل کو url on the domain کے تحت دیا جانا چاہیے۔

تاہم میرے اب تک کے تجربے میں، بات نہیں بنی۔
پس نوشت: یہ سرور آئی ڈی بزمِ احباب کی ہے
 
Top