تاسف م م مغل کی بیٹی فاطمہ کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی درخواست

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
جزاک اللہ سیدہ بہن۔
میں جملہ دوستوں کا ایک بار پھر صمیمِ قلب سے شکر گزار ہوں کہ مشکل کی گھڑی میں دعائوں سے نوازا۔
نیاز مند
م۔م۔مغل
 

فرخ

محفلین
اللہ سبحان و تعالٰی فاطمہ بیٹی کو بہترین صحت و تندرستی عطا فرمائے اور اپنی بہترین رحمتوں، برکتوں اور حفاظتوں میں رکھے۔
آمین، ثم آمین
 

مغزل

محفلین
الحمد للہ فاطمہ کو گزشتہ روز گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مکمل طور پر صحتیابی کے بارے میں تقریبا ۳ ماہ کا عرصہ بتایا گیاہے
پچھلے دنوں طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی ڈاکڑز کے مطابق دوائیں اپنا اثر کھورہی تھیں
بہر حال مالک و مولی کا کرم ہے اب خاصی بہتر ہے ۔۔ میں فردا فردا تو شکریہ ادا نہیں
کرسکتا مگر سبھی دوستوں کا ممنون ہوں کہ آپ نے مشکل گھڑی میں یاد رکھا
باری تعالی نے آپ کی دعائوں کے وسیلے سے مری بچی کو نئی زندگی عطا کی ہے۔
انشا اللہ میں حاضر رہوں گا دعائوں کی درخواست ہے ۔
ملتمس: م۔م۔مغل
 

مغزل

محفلین
جزاک اللہ دوستو ساتھیو بہنو بھائیو ۔۔مالک کا احسان ہے ۔ ماشا اللہ فاطمہ خاصی بہتر ہے
اور زندگی کی طرف لوٹ رہی ہے۔ نیوبلائزر کا سہارا لے رہے ہیں سانس میں آسانی کے لیے
کل ہی ٹیسٹ کروائے ہیں۔ پھیپھڑوں میں ابھی کلاٹ موجود ہے لیکن بہت حد تک کم ہوگیا ہے۔
دوائیں جاری ہیں ۔ مالک مزید بہتر کرے گا۔ انشا اللہ۔ آپ دوستوں بہنوں بھائیوں کی دعائیں باری تعالی نے قبول کی
میں خاصی حد تک ذہنی دبائو سے نکل آیا ہوں۔ بس روزگار کی مشقتیں اور بجلی کی عدم دستیابی مانع ہے وگرنہ تواتر سے حاضر ہوتا۔
 

مغزل

محفلین
شکریہ دوستو ساتھیو ۔۔۔
فاطمہ ماشا اللہ پہلے سے خاصی بہتر ہے ۔
پھیپھڑوں سے کلاٹ خاصی حد تک کم ہوگیا ہے
نیوبلائزر اور دوائیں جاری ہیں۔ ڈاکٹرز سے مزید تین ماہ کا کورس بتایا ہے۔
بخار کا اتار چڑھاؤ جاری ہے ۔ صحت بہت گر چکی ہے۔۔ بس آپ دوستوں کی
دعائیں درکار ہیں۔ تذکرہ جان بوجھ کر نہیں کیا تھا کہ بچی کا چہرہ سامنے آجاتا ہے
تو کوئی کام نہیں ہوتا مجھ سے ۔۔ بس ذہنی رو بھٹکانے کو محفل میں آجاتا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top