م م مغل: آپ کا اوتار، دستخط کچھ کہتے ہیں۔

ماوراء

محفلین
زینب کے بعد مغل صاحب کی طرف آتے ہیں۔ آپ کو معلوم تو ہو گا ہی کہ کیا کرنا ہے۔ رکن کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ نے بتانا ہے۔ مغل صاحب کے اوتار کو دیکھ کر آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟ اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔۔ اور سب سے آخر میں مغل صاحب بتائیں گے کہ یہ اوتار رکھنے کی کیا وجہ ہے؟

مغل کا اوتار
image.php

جبکہ دستخط میں دو روابط دئیے گئے ہیں۔ جن میں سے ایک اپنا ہی شروع کیا ہوا تھریڈ ہے۔ جس کا عنوان کچھ یوں ہے۔

مغل کے دستخط
میری اصلاح کیجئے ۔۔ کیا میں تعصب پرور ہوں ؟؟
تھریڈ کا لنک۔
 
اوتار سے ان کے ارٹسٹ ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ اب اوتار میں‌جو پیغآم ہے وہ تو جگ ظاہر ہے اس لئے اس بارے میں کچھ کہنا فضول ہی ہوگا۔

دستخط چونکہ کسی اہم چیز یا بات کی تشہیر کے لئے بہت موزوں ے اس لئے موصوف نے بھی اسے رفع تناؤ کی خاطر استعمال کیا تھا۔ اب تک اس کے تبدیل نہ کئے جانے کی وجہ یہ امید ہو سکتی ہے کہ ممکن ہے کوئی بندہ اس دھاگے تک پہونچ کر اپنی رائے کا اظہار کر ہی دے۔ یا ممکن ہے میری طرح‌ ایک بار دستخظ لکھ کر بدلنا بھول گئے ہوں۔

ویسے ماورہ بٹیا آپ نے نوٹس نہیں‌ کیا کہ کچھ لوگ دستخط بدلنے لگے ہیں‌۔ شاید اس امید میں کہ اگلی باری ان کی ہی ہو۔
 
طالوت

محفلین
اوتار مجھ کم عقل کی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کسی کونے سے کچھ آوازیں آ رہی ہیں مگر صاف نہیں ۔۔۔
جبکہ دستخط کے حوالے سے میں ابن سعید سے متفق ہوں ۔۔۔ مقام تو سادہ سا ہے یعنی ان جائے سکونت کا پتا دیتا ہے ۔۔۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
مغل صاحب کا اوتار ان کے آرٹسٹ ہونے کا پتہ دیتا ہے۔ اور یہ کہ بندہ فنکار ہے۔
مقام سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ دولت خانہ کہاں ہے اور دستخط میں جو ربط دے رکھا ہے اور جس وجہ سے دے رکھا ہے، اس سے مجھے تو یہی محسوس ہوا ہے کہ بہت حساس طبیعت کے مالک ہیں۔ چھوٹی سی بات کو بھی دل پر لے لیتے ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
اتنی جلدی ہفتہ گزر گیا ؟؟؟

شکر ہے کہ ماوراء اس بہانے نظر تو آتی ہیں محفل پر

اوتار۔۔۔کبھی خوشی کبھی غم کا تصور دیتا ہے ۔ ویسے میں نے اسے ڈرامے /ٹیلی تھریٹر میں دیکھا ہے

اس اوتار کو دیکھ کر یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ باہر سے خوش ہوں تو اندر سے اتنا ہی اداس ہوں

دستخط سے مراد یہ ہے کہ پڑھو اور وہاں حاضری لگاؤ
 
فہیم

لائبریرین
جو کچھ بھی لکھوں گا اس کو ایک آنکھ سے دیکھ کر پڑیں اور دوسری سے نکال دیں دماغ تک ہرگز ہرگز نہ جانیں دے:grin:

ہاں تو صاحبوں
آپ لوگوں نے شاید غور نہیں‌ کیا کہ روتا ہوا چہرہ آگے ہے اور پیچھے قہقہ لگاتا ہوا:rolleyes:

تو مطلب ہوا کہ موصوف کو عادت ہے ہر وقت رونی صورت بنائے رہنے کی اور خود کو مظلوم پوز کرنے کی:rolleyes:
جبکہ اندر سے وہ دوسروں کو بدھو بناکر کر خوش ہورہے ہوتے ہیں۔

رہے دستخط:rolleyes:
تو وہ اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہیں جو کچھ میں نے کہا وہ درست ہے۔
یعنی موصوف ہر جگہ خود کو مظلوم اور حساس ظاہر کرنے میں لگے رہتے ہیں;)

بس میری بات تمام ہوئی:hatoff:
 
:laugh: :laugh: :laugh:

فہیم آخر میں تمام کے بعد زندگی لکھنا بھول گئے شاید
افففففففففففففففففففف
 
محمداحمد

لائبریرین
تو جناب بات ہو رہی ہے مغل بھائی کی۔

جہاں تک بات اوتار کی ہے تو جو سب کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ رہے ہیں‌کہ ہمارے مغل بھیا کو فنونِ لطیفہ سے بہت زیادہ لگاؤ ہے اور وہ اسی میدان میں سرگرمِ عمل ہیں -

رہی بات دستخط کی تو یہ بات قابلِ ستائش ہے کہ انہیں اپنی اصلاح کا خیال ہے اور وہ سمجھتے ہیں‌کہ کہیں نہ کہیں وہ بھی غلط ہو سکتے ہیں ورنہ آج کل تو لوگ اپنے تیئں سب سے زیادہ صائب الرائے ہوتے ہیں اور باقی تمام دُنیا غلط۔

یہ الگ بات ہے کہ اُن کی اصلاح کی تحریک کافی پرانی ہوچکی ہے اور اب تک میرا خیال ہے کہ اُن کی اصلاح کا کام مکمل ہو گیا ہے اور وہ اب اپنے دستخط کو کسی اور مصرف میں لا سکتے ہیں۔ :grin:
 
وجی

لائبریرین
مغل کا اوتار
image.php

مغل صاحب پرسکون رہتے ہیں لیکن موڈ متذبذب ہے اور یہی انکے اوتار پر نظر آرہا ہے اوتار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہےکہ شاعر آدمی ہیں کیونکہ شاعر کبھی خوش کبھی افسردہ ہوتے ہیں

مقام شمالی نآظم آباد کراچی ویسے انسے ملاقات ہوسکتی ہے

مغل کے دستخط
میری اصلاح کیجئے ۔۔ کیا میں تعصب پرور ہوں ؟؟
چاچو ٹائپنگ ہیلپر اب ’’ علوی نستعلیق ‘‘ کے آہنگ میں​
اپنی ذات اور اس سے جڑی ہوئی کیسی بھی چیز کے بارے میں بہت حساس ہیں اور یہی انکے دستخط سے ظاہر ہےشاعری سے لگاؤ بھی ہے اور شاعر حساس بھی ہوتا ہے اور اسی لئے محفل کے بہترین نئے شاعر کا اعزاز بھی مل چکا ہے اسی لئے ایک ربط بھی لکھا ہے
 
مغزل

محفلین
زینب کے بعد مغل صاحب کی طرف آتے ہیں۔ آپ کو معلوم تو ہو گا ہی کہ کیا کرنا ہے۔ رکن کے اوتار اور دستخط کے بارے میں آپ نے بتانا ہے۔ مغل صاحب کے اوتار کو دیکھ کر آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟ اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔۔ اور سب سے آخر میں مغل صاحب بتائیں گے کہ یہ اوتار رکھنے کی کیا وجہ ہے؟

مغل کا اوتار
image.php

جبکہ دستخط میں دو روابط دئیے گئے ہیں۔ جن میں سے ایک اپنا ہی شروع کیا ہوا تھریڈ ہے۔ جس کا عنوان کچھ یوں ہے۔

مغل کے دستخط
میری اصلاح کیجئے ۔۔ کیا میں تعصب پرور ہوں ؟؟
تھریڈ کا لنک۔

بہت شکریہ ماورا جی ۔۔ میری رائے محفوظ ہے ،، حکم کیجئے گا تو پیش کردوں گا۔

جو تصور ذہن میں‌ بن رہا ہے، الفاظ‌ میں‌ نہیں‌ ڈھل رہا ۔

اب ایسی بھی کیا بات ۔۔ جناب ۔۔ من ہما خاکم کہ ہستم

البتہ دستخظ سے پتہ چلتا ہے کہ اپنی شخصیت کے بارے میں‌ کافی حساس ہیں‌ ۔

چلیئے کچھ تو کہا جناب نے ۔۔۔
’’ پھر بھی خوش رہیں ‘‘
اوتار سے ان کے ارٹسٹ ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ اب اوتار میں‌جو پیغآم ہے وہ تو جگ ظاہر ہے اس لئے اس بارے میں کچھ کہنا فضول ہی ہوگا۔

دستخط چونکہ کسی اہم چیز یا بات کی تشہیر کے لئے بہت موزوں ے اس لئے موصوف نے بھی اسے رفع تناؤ کی خاطر استعمال کیا تھا۔ اب تک اس کے تبدیل نہ کئے جانے کی وجہ یہ امید ہو سکتی ہے کہ ممکن ہے کوئی بندہ اس دھاگے تک پہونچ کر اپنی رائے کا اظہار کر ہی دے۔ یا ممکن ہے میری طرح‌ ایک بار دستخظ لکھ کر بدلنا بھول گئے ہوں۔

ویسے ماورہ بٹیا آپ نے نوٹس نہیں‌ کیا کہ کچھ لوگ دستخط بدلنے لگے ہیں‌۔ شاید اس امید میں کہ اگلی باری ان کی ہی ہو۔

خوش لحن سعود عالم بھیا۔۔ باقی باتیں سر آنکھوں پر ۔۔
مگر یہ دستخط کے باری باری والا کیا معاملہ ہے ۔۔ ؟
ویسے شکریہ ادھار ۔۔ جواب تک

اوتار مجھ کم عقل کی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کسی کونے سے کچھ آوازیں آ رہی ہیں مگر صاف نہیں ۔۔۔
جبکہ دستخط کے حوالے سے میں ابن سعید سے متفق ہوں ۔۔۔ مقام تو سادہ سا ہے یعنی ان جائے سکونت کا پتا دیتا ہے ۔۔۔
وسلام

طالوت انکل ۔۔ اب ایسا بھی کیا کہ عقل شریف غچہ کھا جائے
۔۔ یا ۔۔ وہ الگ باندھ کے رکھا ہے جو مال اچھا ہے ۔۔ ؟
متفق ہونا اچھی علامت ہے ۔۔ سکونت ہم ایسے سیلانیوں کے مقدر میں کہاں۔
کرم فرمانے کو شکریہ

مغل صاحب کا اوتار ان کے آرٹسٹ ہونے کا پتہ دیتا ہے۔ اور یہ کہ بندہ فنکار ہے۔
مقام سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ دولت خانہ کہاں ہے اور دستخط میں جو ربط دے رکھا ہے اور جس وجہ سے دے رکھا ہے، ا
س سے مجھے تو یہی محسوس ہوا ہے کہ بہت حساس طبیعت کے مالک ہیں۔ چھوٹی سی بات کو بھی دل پر لے لیتے ہیں۔

چچا جان ۔۔ خود بھید بھرے ہیں آپ اور ہمارے بھید یوں آشکار کریں گے ۔۔ :blush: یعنی تو بہ ہے آپ سے ۔ :cry:
مقام فیض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں ۔۔۔۔۔ حساس دل کی بات بھی تسلیم کی جاسکتی ہے ۔۔ وگرنہ ۔۔ مجھ ایسا بے حس نہ ہوگا کوئی زمانے میں
رہی بات دل کی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اتنی جگہ کہاں ہے دلِ داغ دار میں ۔ :grin:
بہت بہت شکریہ شمشاد صاحب

اتنی جلدی ہفتہ گزر گیا ؟؟؟
شکر ہے کہ ماوراء اس بہانے نظر تو آتی ہیں محفل پر
اوتار۔۔۔کبھی خوشی کبھی غم کا تصور دیتا ہے ۔ ویسے میں نے اسے ڈرامے /ٹیلی تھریٹر میں دیکھا ہے
اس اوتار کو دیکھ کر یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ باہر سے خوش ہوں تو اندر سے اتنا ہی اداس ہوں
دستخط سے مراد یہ ہے کہ پڑھو اور وہاں حاضری لگاؤ

جی ہفتہ تو گزر گیا ۔۔ مگر آپ اسم با مسمی ہو ۔۔ تعبیر ہمیشہ دیر سے آتی ہے۔۔ :blush:
اور دیکھیے جو ماورا ہے وہ اب ماورا نہیں ہے ۔۔ :laugh:
اوتار کی اتاردیتا ہوں ۔۔۔ کہ میرے ہونے کا پتہ دیتا ہے ۔۔ :(
حاضری کی بھی خوب کہی ۔۔ آپ کی حاضری کم کم کیوں ہے ؟؟
کیا کوئی خواب دیکھنا بھول گیا ۔۔ ویسے میرا ایک شعر ’’ ادی تعبیر ‘‘ کی نذر
بارِ تعبیر کو ن اٹھائے گا --------- خواب دیکھا نہیں‌گیا مجھ سے
بہت شکریہ

جو کچھ بھی لکھوں گا اس کو ایک آنکھ سے دیکھ کر پڑیں اور دوسری سے نکال دیں دماغ تک ہرگز ہرگز نہ جانیں دے:grin:
ہاں تو صاحبوں
آپ لوگوں نے شاید غور نہیں‌ کیا کہ روتا ہوا چہرہ آگے ہے اور پیچھے قہقہ لگاتا ہوا:rolleyes:
تو مطلب ہوا کہ موصوف کو عادت ہے ہر وقت رونی صورت بنائے رہنے کی اور خود کو مظلوم پوز کرنے کی:rolleyes:
جبکہ اندر سے وہ دوسروں کو بدھو بناکر کر خوش ہورہے ہوتے ہیں۔
رہے دستخط:rolleyes:
تو وہ اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہیں جو کچھ میں نے کہا وہ درست ہے۔
یعنی موصوف ہر جگہ خود کو مظلوم اور حساس ظاہر کرنے میں لگے رہتے ہیں;)
بس میری بات تمام ہوئی:hatoff:

فہیم صاحب ۔۔ خوب تبصرہ ہے ۔۔ یعنی ’’ رخصت ہوئے ضمیر علیہ السلام بھی ‘‘
آپ کی نذر ایک شعر :
قریب تیر رہا تھا بطوں کا اک جوڑا ------------ میں آبجو کے کنارے اداس بیٹھا تھا

آپ احبا ب کا ایک بار پھر بہت بہت شکریہ
باقی احباب کے مراسلات جواب ۔۔ دوپہر کے کھانے کے بعد
والسلام مع الکرام
نیاز مند
م۔۔م۔۔ مغل
 
مغزل

محفلین
تو جناب بات ہو رہی ہے مغل بھائی کی۔
جہاں تک بات اوتار کی ہے تو جو سب کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ رہے ہیں‌کہ ہمارے مغل بھیا کو فنونِ لطیفہ سے بہت زیادہ لگاؤ ہے اور وہ اسی میدان میں سرگرمِ عمل ہیں -
رہی بات دستخط کی تو یہ بات قابلِ ستائش ہے کہ انہیں اپنی اصلاح کا خیال ہے اور وہ سمجھتے ہیں‌کہ کہیں نہ کہیں وہ بھی غلط ہو سکتے ہیں ورنہ آج کل تو لوگ اپنے تیئں سب سے زیادہ صائب الرائے ہوتے ہیں اور باقی تمام دُنیا غلط۔
یہ الگ بات ہے کہ اُن کی اصلاح کی تحریک کافی پرانی ہوچکی ہے اور اب تک میرا خیال ہے کہ اُن کی اصلاح کا کام مکمل ہو گیا ہے اور وہ اب اپنے دستخط کو کسی اور مصرف میں لا سکتے ہیں۔ :grin:

بہت شکریہ احمد ۔۔ مجھے لگا کہ تم آج مجھے چائے پلواؤ گے۔۔ سو میں آجاؤں ۔۔
ویسے میری اصلاح کی بابت یہ کہنا ٹھیک نہیں‌کہ میری اصلاح ہوچکی ۔۔آپ کے
مراسلے کے تحت اب میں ’’ ناقابلِ اصلاح ‘‘ ہوں ۔۔۔
فنون لطیفہ سے میرا تعلق محض لطیفہ ہوسکتا ہے۔۔ وگرنہ میری کیا مجال ۔
بہت بہت شکریہ ۔

مغل کا اوتار
image.php
مغل صاحب پرسکون رہتے ہیں لیکن موڈ متذبذب ہے اور یہی انکے اوتار پر نظر آرہا ہے اوتار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہےکہ شاعر آدمی ہیں کیونکہ شاعر کبھی خوش کبھی افسردہ ہوتے ہیں
مقام شمالی نآظم آباد کراچی ویسے انسے ملاقات ہوسکتی ہے
اپنی ذات اور اس سے جڑی ہوئی کیسی بھی چیز کے بارے میں بہت حساس ہیں اور یہی انکے دستخط سے ظاہر ہےشاعری سے لگاؤ بھی ہے اور شاعر حساس بھی ہوتا ہے اور اسی لئے محفل کے بہترین نئے شاعر کا اعزاز بھی مل چکا ہے اسی لئے ایک ربط بھی لکھا ہے

شکریہ وجی ۔۔ موڈ کے متذبذب ہونے کی معاملت پر آخر میں کہوں گا ۔
ہاں سکون پر یہ کہ ۔۔ " سکوں یہاں بھی نہیں ہے سکوں وہاں بھی نہیں "
ویسے ملاقات تو ہوسکتی ہے ۔ میں ذپ میں اپنا نمبر بھیج دیتا ہوں آپ اپنا شمارِ ہاتف
شاعری روح کا خلجان ہے ۔۔ اس سے میری شخصیت پر اثر پڑتا ہے کہ مجھے آج معلوم ہو ا۔
شکریہ وجی۔

تمام احبا ب ایک بار پھر فرداً فرداً شکریہ ۔
کہ کرم کیا جو میرے بارے میں رائے دی ہے جناب ۔
والسلام
م۔م۔مغل
 
ماوراء

محفلین
مغل کے اوتار میں دو ماسکس ہیں۔ اگر میں غلط نہیں تو شاید یہ ماسکس تھیٹر اور ڈرامہ کو ظاہر کرتے ہیں۔ کامیڈی اینڈ ٹریجڈی ماسکس۔ مغل نے جب سے یہ اوتار لگایا ہے۔۔ تب سے میں سوچ رہی تھی کہ پوچھوں کہ یہ کس لیے لگایا ہے؟ کیونکہ مجھے ان کے لگانے کی وجہ یہ محسوس ہوتی ہے کہ ہر چہرے پر ایک ماسک ہوتا ہے۔۔ اور ان ماسکس کے پیچھے اصل چہرہ ہوتا ہے۔ یعنی ہم وہ نہیں ہوتے جو نظر آتے ہیں۔ اصل وہ ہے جو ہم سے اوجھل ہے۔ یا پھر وہ اپنا ظاہر کرنا چاہ رہے ہیں کہ جو وہ نظر آتے ہیں۔۔ اصل میں ایسے ہیں نہیں۔۔ انہوں نے ماسک چڑھایا ہوا ہے چہرے پر۔:p خیر یہ مذاق تھا۔ لیکن ان کے اوتار سے ان کے آرٹسٹک ذہن ہونے کا پتہ چلتا ہے۔

جہاں تک دستخط کی بات ہے تو محمد احمد کی رائے سے متفق ہوں۔۔ حساس لگتے ہیں۔۔ شاید اپنے بارے میں کم لیکن دوسروں کے بارے میں زیادہ۔ ! دوسروں سے کہہ رہے ہیں کہ ان کی اصلاح کریں۔۔ کہ اگر ان کی کوئی بات کسی کو بری لگی ہو تو ان کو بتایا جائے تاکہ وہ اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔۔ اور آئندہ دوسروں کو اس سے کوئی تکلیف نہ ہو۔
 
ماوراء

محفلین
تعبیر، میں نے سوچا کہ اس سے پہلے کہ میرا ہفتہ زیادہ لمبا ہو جائے تو میں تھریڈ کھول دیتی ہوں۔ ویسے بھی دوسرے تھریڈ میں جس نے لکھنا تھا لکھ لیا۔۔۔ اب وہاں باتیں ہی ہو رہی تھیں۔
 
مغل کے اوتار میں دو ماسکس ہیں۔ اگر میں غلط نہیں تو شاید یہ ماسکس تھیٹر اور ڈرامہ کو ظاہر کرتے ہیں۔ کامیڈی اینڈ ٹریجڈی ماسکس۔ مغل نے جب سے یہ اوتار لگایا ہے۔۔ تب سے میں سوچ رہی تھی کہ پوچھوں کہ یہ کس لیے لگایا ہے؟ کیونکہ مجھے ان کے لگانے کی وجہ یہ محسوس ہوتی ہے کہ ہر چہرے پر ایک ماسک ہوتا ہے۔۔ اور ان ماسکس کے پیچھے اصل چہرہ ہوتا ہے۔ یعنی ہم وہ نہیں ہوتے جو نظر آتے ہیں۔ اصل وہ ہے جو ہم سے اوجھل ہے۔ یا پھر وہ اپنا ظاہر کرنا چاہ رہے ہیں کہ جو وہ نظر آتے ہیں۔۔ اصل میں ایسے ہیں نہیں۔۔ انہوں نے ماسک چڑھایا ہوا ہے چہرے پر۔:p خیر یہ مذاق تھا۔ لیکن ان کے اوتار سے ان کے آرٹسٹک ذہن ہونے کا پتہ چلتا ہے۔

در اصل مغل بھیا نے میری ایک تک بندی کا ویژول ریپرزینٹیشن کیا ہے یہاں۔ ؎

چہروں پہ کئی چہرے لپیٹے ہیں یہاں لوگ
جو بھانپ لے سچائی وہی اہل نظر ہے۔

ویسے م م مغل بھیا نے لپیٹے کے بجائے سجائے کا محل بتایا تھا پر ن ن ناقص نے اپنی بات اوپر رکھنے کو ایک اور تاویل دے دی تھی۔ :) :) :)
 
ظفری

لائبریرین
مغل کا اوتار
image.php

ًمغل بھائی کے اوتار سے لگتا ہے کہ وہ زندگی کی تمثیلوں کے اوتار چڑھاؤ سے بخوبی واقف ہیں ۔ مگر ایک شاعر آدمی کیا کر سکتا ہے ۔ سوچ سکتا ہے ، لکھ سکتا ہے ۔ مگر کسی کو مجبور نہیں کرسکتا ۔ اوتار میں انسان کی زندگی کے دو رخ جھلک رہے ہیں ۔ یعنی کبھی خوشی ، کبھی غم ۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ مغل بھائی نے اس حقیقت کو نہ صرف جان لیا ہے ، بلکہ قبول بھی کرلیا ہے ۔ قصہ مختصر ۔۔۔۔

زندگی ہنس کے گذرتی تو ، بہت اچھا تھا
خیر ہنس کے نہ سہی ، رو کے گذر جائے گی

( نوٹ : یہ تجزیہ مغل بھائی کے اوتار کے حوالے سے ہے ۔ پلیز اسے مغل بھائی کی شخصیت میں کسی اور پہلو سے پیوست نہ کجیئے گا ۔ شکریہ )

جبکہ دستخط میں دو روابط دئیے گئے ہیں۔ جن میں سے ایک اپنا ہی شروع کیا ہوا تھریڈ ہے۔ جس کا عنوان کچھ یوں ہے۔

مغل کے دستخط
میری اصلاح کیجئے ۔۔ کیا میں تعصب پرور ہوں ؟؟
تھریڈ کا لنک۔

وہی بات ہے کہ واقعی حساس ہیں ۔ اپنی بات کہتے ہیں ۔ دل سے کہتے ہیں ، سچائی سے کہتے ہیں ، ایمانداری سے کہتے ہیں ۔ کو ئی اس کو رد تو دور تو دور کی بات ، نظر انداز بھی کردے تو ان کے لیئے وہ بہت تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے ۔ پھر تھوڑے سے تلخ ہوجاتے ہیں ۔ جب اپنے محاسبے کے لیئے تیار رہتے ہیں تو کسی دوسرے کو کیسے چھوڑ سکتے ہیں ۔;)
 
مغزل

محفلین
مغل بھائی کا اوتار دیکھ کر مجھے اپنی سائیکالوجی کی کتاب کا ٹائٹل یاد آ گیا :grin:

اچھا ہوا کہ آپ کو کچھ یاد آگیا ۔۔ اب چاہے نفسیات کی ہو وہ کتاب ، خیر
بہت شکریہ زونی بہنا ۔۔ سدا خوش رہو سلامت رہو ۔۔ شاد و آباد رہو ۔

مغل کے اوتار میں دو ماسکس ہیں۔ اگر میں غلط نہیں تو شاید یہ ماسکس تھیٹر اور ڈرامہ کو ظاہر کرتے ہیں۔ کامیڈی اینڈ ٹریجڈی ماسکس۔ مغل نے جب سے یہ اوتار لگایا ہے۔۔ تب سے میں سوچ رہی تھی کہ پوچھوں کہ یہ کس لیے لگایا ہے؟ کیونکہ مجھے ان کے لگانے کی وجہ یہ محسوس ہوتی ہے کہ ہر چہرے پر ایک ماسک ہوتا ہے۔۔ اور ان ماسکس کے پیچھے اصل چہرہ ہوتا ہے۔ یعنی ہم وہ نہیں ہوتے جو نظر آتے ہیں۔ اصل وہ ہے جو ہم سے اوجھل ہے۔ یا پھر وہ اپنا ظاہر کرنا چاہ رہے ہیں کہ جو وہ نظر آتے ہیں۔۔ اصل میں ایسے ہیں نہیں۔۔ انہوں نے ماسک چڑھایا ہوا ہے چہرے پر۔:p خیر یہ مذاق تھا۔ لیکن ان کے اوتار سے ان کے آرٹسٹک ذہن ہونے کا پتہ چلتا ہے۔

جہاں تک دستخط کی بات ہے تو محمد احمد کی رائے سے متفق ہوں۔۔ حساس لگتے ہیں۔۔ شاید اپنے بارے میں کم لیکن دوسروں کے بارے میں زیادہ۔ ! دوسروں سے کہہ رہے ہیں کہ ان کی اصلاح کریں۔۔ کہ اگر ان کی کوئی بات کسی کو بری لگی ہو تو ان کو بتایا جائے تاکہ وہ اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔۔ اور آئندہ دوسروں کو اس سے کوئی تکلیف نہ ہو۔

ماورا جی ۔ آداب ۔
ویسے خوب نباض ہیں آپ ۔۔ فشارِ خون کی جگہ ۔۔ فشارِ ذات تک رسائی میں پیش آنے والے مرحلے آپ پر
آشکار ہوچلے ہیں تو ۔۔ لگے ہاتھوں کچھ مجھ ایسے ۔۔ ’’ بچونگڑے ‘‘ کو بھی سکھا دیجئے ۔ آپ کو 100میں سے 99
نمبر دیئے جاتے ہیں کہ آپ نے ایک اچھا سوا ل اٹھا یا ہے ۔۔ وہ مجھے ایک شعر یاد آگیا ۔۔ اجازت ہو تو :

دل جیتنے کے فن میں اگر دسترس نہ ہو
دکھتی رگوں کو چھیڑنا ، دانشوری نہیں

(تفنن برطرف ۔۔ ایک بار پھر بہت شکریہ ۔۔ نقد ونظر کیلئے)

در اصل مغل بھیا نے میری ایک تک بندی کا ویژول ریپرزینٹیشن کیا ہے یہاں۔ ؎

چہروں پہ کئی چہرے لپیٹے ہیں یہاں لوگ
جو بھانپ لے سچائی وہی اہل نظر ہے۔

ویسے م م مغل بھیا نے لپیٹے کے بجائے سجائے کا محل بتایا تھا پر ن ن ناقص نے اپنی بات اوپر رکھنے کو ایک اور تاویل دے دی تھی۔ :) :) :)

آپ کہہ سکتے ہیں ۔۔ مگر شکیب نے کہا تھا۔

ملبوس خوشنما ہیں مگر جسم کھوکھلے
چھلکے سجے ہوں جیسے پھلوں کی دکان پر

ایک بار پھر بہت شکریہ
 
Top