تعارف میں یہ سوچتی ہوں کہ کیا کہوں!

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
الفاظ و اظہار کے معاملے میں میں کبھی بھی بہت امیر نہیں رہی۔ بس کسی نہ کسی طرح گزارہ ہو جاتا ہے۔ لیکن جہاں بات آتی ہے یہ بتانے کی کہ میں کون ہوں تو حالات مزید خراب ہو جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر بار لاگ ان کرنے کے بعد فورم کی طرف سے تعارف کروانے کی ہدایت کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتی رہی۔ اگرچہ 80 فیصد والی تنبیہہ سے مجھے برٹش گیس والوں کا وہ نوٹس یاد آ جاتا تھا جو اس طرح کا ہوا کرتا تھا "اگر آپ نے کسٹمر فیڈ بیک والا فارم مکمل نہ کیا تو آپ ہمارے حق سچ والے گاہک نہیں ہوں گے۔ بعد میں نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی"۔ سو یہ کام کرنا ہی پڑتا تھا۔ اسی طرح آج محفل میں بھی یہ کام کرنے کا ارادہ کر ہی لیا کہ ایک پوسٹ ہی تو ہے۔ کر ڈالتی ہوں۔اگرچہ اصل سوال کا جواب بالکل نہیں آتا۔ شکر ہے یہ امتحانی سوال نہیں ہے ورنہ میراشاندار طریقے سے فیل ہو جانے کا 100 فیصد امکان ہوتا۔
تعارف اگر صرف نام ہوتا ہے تو وہ یہاں لکھا ہے۔ کام کبھی کسی کام کا کیا نہیں تو یہاں کچھ کہنے کو ہے ہی نہیں۔ مجھے یاد ہے بچپن میں ایک بار انگریزی میں خود پر ایک مضمون لکھنے کو دیا گیا تھا اور اس میں میں نے ان سارے سوالوں کا جواب لکھ دیئے تھے جو کسی اہم شخصیت کے انٹرویو میں پوچھے جاتے ہیں۔ اس لئے اب وہ بھی دوبارہ بتائے نہیں جا سکتے۔
اس کے ساتھ ہی پوسٹ مکمل ہوئی اور 100 فیصد اکاؤنٹ سیٹ اپ کے لئے شرط بھی پوری ہوئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
فی الحال تو اردو محفل میں خوش آمدید کہے دیتا ہوں۔

باقی کے سوال جواب بعد میں کریں گے۔
 
KwULv.png
 

عاطف بٹ

محفلین
لیجئے جی، ہم بھی رسماً آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ محفل پر وقت تو پہلے ہی آپ کا بہت شاندار گزرتا ہے، سو یہ کہنے کی ضرورت ہی نہیں۔ :)
تھوڑی دیر کے بعد کچھ سوال جواب بھی ہوں گے انشاءاللہ۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
محترم بہنا فرحت کیانی صاحبہ
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں آمین
تعارف تو آپ اپنا ہوا بہار کی ہوتی ہے ۔
ویسے کیا ہی اچھا ہوا کہ آپ بچپن کی یاد تازہ کرتے اپنے حافظے کا امتحان لیں ۔
اور وہ انگلش مضمون اک بار محفل اردو پر بھی تحریر کر دیں ۔
اس یقین کے ساتھ کہ چونکہ آپ میری محترم بہن ہیں اور میری بیگم کی چھوٹی نند
اس لیئے بڑی بڑی اہم شخصیتیں آپ سے کم اہم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اردو محفل سے کیسے آگاہی ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
Top