میں کھٹملوں سے تنگ آگیا ہوں

مطیع الرحمٰن نے 'گھریلو تراکیب اور ٹوٹکے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 27, 2010

ٹیگ:
  1. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    مچھر کو تو مچھر ہی کہتے ہیں۔
     
  2. افتخار راجہ

    افتخار راجہ محفلین

    مراسلے:
    2,770
    موڈ:
    Bookworm
    ایک دھواں دھار نسخہ ہے ایک دوست نے جو لیبیا سے آئے تھے انہوں نے بتایا تھا، پیٹرول کا اسپرے، ہر ہفتے ہر چیز کونے کھدرے میں کم سے کم 6 ہفتوں تک، ہمارے گھر میں بھی کچھ سال پہلے کہیں سے آگئے تھے، فرنیچر بھی تبدیل کیا مگر پھر سے وہی حال۔۔۔ لیبیا سے آئےمہمانوں کا نسخہ استعمالا اور پھر انکو دعائیں دیتے رہے۔ وہ دوست اب بھی جہاں ہیں خوش رہیں

    کوئی سا اشپرے پمپ لیں اور اس میں پیٹرول بھر لیں اور پھر ہوجائیں شروع، ہر کونے کھدرے میں جہاں بھی کوئی کھٹمل نظر آئے ادھر سپرے، فرنیچر کے کونوں کھدروں میں اور دروزوں کھڑکیوں کی درزوں کے بھیچ بھی ، ادھر ہی مرتی رہیں گی، بچے بوچے سب ختم، مگر یہ انڈے پر اثر نہیں کرتا لہذا ہر ہفتے پھر آن ڈیوٹی ہوں اورجو نئی پیدا ہوتی ہیں، ان کو بھی ماریں، کھٹمل کا انڈے حد سے حد 5 ہفتے رہتا ہے پھر اس میں سے چوزہ پیدا نہیں ہوسکتا۔
    مطبل آپ کی 6 ہفتوں کے بعد چھٹی اور ہمیں فیس ارسال
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,087
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    کہیں ایسا نہ ہو کہ اسپرے کرتے کرتے سگریٹ بھی سُلگا لیں، لہٰذا اسپرے کرتے ہوئے سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔ نوشی سے پرہیز نہیں کر سکتے تو بھلے ہی نہ کریں لیکن سگریٹ پینے سے ضرور پرہیز کریں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  4. محمد اکمل ثاقب

    محمد اکمل ثاقب محفلین

    مراسلے:
    3
    کھٹملوں کا سیکنڈوں میں خاتمہ کرنے والا گھریلو نسخہ
    [​IMG]گھر میں کھٹملوں کا مسئلہ اس منفرد اور کم خرچ گھریلو دوا سے بہ آسانی حل کیا جاسکتا ہے


    گھر کی مسہریوں، چارپائیوں، صوفوں، کرسیوں اور میزوں کی درازوں تک میں کھٹملوں کا ہوجانا صدیوں پرانا مسئلہ ہے جسے حل کرنے کے لیے ہر زمانے میں طرح طرح کے جتن کیے جاتے رہے ہیں۔

    آپ کو یہ جان کر شاید حیرت ہو کہ بازار میں کھٹمل مارنے والی مہنگی دواؤں کے علاوہ ایسے تعویذ بھی فروخت کیے جارہے ہیں جنہیں بیچنے والوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں گھر میں رکھتے ہی کھٹمل وہاں سے فرار ہوجاتے ہیں۔

    البتہ کھٹملوں کو مارنے والی ایک دوا ایسی بھی ہے جسے آپ گھر میں موجود چیزوں کی مدد سے تیار کرسکتے ہیں اور یوں اسے تقریباً مفت ہی سمجھنا چاہیے۔

    اسے تیار کرنے کےلیے آپ کو یہ چیزیں درکار ہوں گی:

    کھانے کے 2 چمچے واشنگ پاؤڈر (کپڑے دھونے کا پاؤڈر)
    کھانے کے 2 چمچے جراثیم کش محلول (ڈس انفییکٹینٹ) مثلاً ڈیٹول وغیرہ اور
    500 ملی لیٹر (2 گلاس) پینے کا صاف پانی

    ان تمام چیزوں کو اسپرے گن والی بوتل میں ڈال کر خوب اچھی طرح سے ہلا کر محلول تیار کرکے کھٹملوں پر چھڑک دیں جس کے بعد کھٹمل صرف تین سیکنڈوں میں مر جائیں گے۔ اگر گھر میں کھٹملوں کی تعداد زیادہ ہو تو اس دوا کو تب تک استعمال کرتے رہیں جب تک کھٹمل مکمل طور پر ختم نہ ہوجائیں۔

    کھٹمل مارنے کا یہ طریقہ نہایت آسان، محفوظ، کم خرچ اور بدبو سے پاک بھی ہے جس پر مہینے میں ایک سے دو بار عمل کرتے رہیں گے تو آپ کے گھر سے کھٹملوں کا صفایا ہوجائے گا۔

    البتہ کھٹمل کیونکہ سخت جان ہیں اور بار بار اپنی آبادی بڑھاتے رہتے ہیں اس لیے ممکنہ طور پر آپ کو سال میں کم سے کم ایک مرتبہ اس کھٹمل مار گھریلو محلول کو ضرور استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  5. محمد اکمل ثاقب

    محمد اکمل ثاقب محفلین

    مراسلے:
    3
    ایک حل اور ہے وہ یہ کہ پورے گھر کو گرم پانی سے بھر دیں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    7,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    یہ آئے ہیں اصل ڈاکٹر۔۔۔
    مرض رہے نہ مریض!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    11,936
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    یعنی خس کم جہاں پاک ۔:p
     
    آخری تدوین: ‏اکتوبر 27, 2018
  8. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    7,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    افووووہ ہ ہ ہ!!!
    :doh::doh::doh:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    11,936
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بھیا ایسا کیا کہہ دیا جو آپ حیرت کے سمند میں غوطہ زن ہو گئے ۔
     
  10. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    7,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    حیرت کے نہیں غصے کے سمندر میں ۔۔۔
    املا، املا اور املا!!!
    :angry::angry::angry:
     
  11. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    11,936
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    معافی چاہتے ہیں ۔
    :( :( :(
     
  12. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    7,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    ساری دنیا میں ڈھنڈورا پٹوانے کے بعد آپ کو تصحیح کا خیال آتا ہے!!!
    :cool::cool::cool:
     

اس صفحے کی تشہیر