تعارف میں کون ہوں؟

عاطف سعید

محفلین
اسلام و علیکم اردو ویب کے دوستو!
آپ کی اس محفل میں آج ہی شریک ہوا تو حسب روایت اپنا تعارف پیش خدمت ہے۔
میرا نام عاطف سعید، تعلیم ایم ایس سی سسٹم انجنیئرنگ، ایم ایس سی الیکٹرانکس، ایک ملٹی نیشنل میں پراجیکٹ مینیجر کے طور پر کام کر رہا ہوں۔ اردو ادب کا جنون ہے، پڑھتا بھی ہوں اور لکھتا بھی ہوں۔ تین کتابیں شاعری کی منظر عام پر آ چکی ہیں۔
مجھے تنہا نہیں کرنا
تمہیں کھونے سے ڈرتا ہوں
تمہیں موسم بلاتے ہیں
میرا تعلق اسلام آباد سے ہے۔
شکریہ
 

اوشو

لائبریرین
خوش آمدید عاطف سعید جی!
ستاروں کی بزم میں ایک اور ستارے کی شمولیت!
آپ کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا۔ امید کرتا ہوں آپ کی طرف سے ہمیں بہت سے اچھے اچھے مراسلات پڑھنے کے لیے موصول ہوں گے۔
اپنی بھی ضرور ارسال کیجے گا۔ اور تکینکی معلومات بھی پڑھنے کو ملیں گے۔
خوش رہیں
بہت جئیں
 

عمر سیف

محفلین
شکریہ عاطف سعید بھائی۔
اور خوش آمدید ۔۔ :)
امید کرتا ہوں آپ آتے رہیں گے اور محفل کی رونق کو دوبالا کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔
تمام محفلیں عاطف بھائی کا گرم جوشی سے استقبال کریں۔:)
 

الف عین

لائبریرین
اور ایک برقی مجموعہ ’دوریاں مقدر ہیں‘ بھی بنا دیا ہے ادھر ادھر سے کاپی کر کے۔اس وقت لنک لگنے میں مشکل کر رہا ہے۔
 

شیزان

لائبریرین
خوش آمدید عاطف جی
welcome_logo.jpg
 

تلمیذ

لائبریرین
محفل میں ایک اور اعلی تعلیم یافتہ اور باذوق رکن کی شمولیت پر دلی خیڑ مقدم!!
امید ہے آپ کے ساتھ انشااللہ بہت اچھا وقت گذرے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید جناب عاطف سعید صاحب، بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر۔ امید ہے کہ تشریف لاتے رہیں گے اور ہم سب کو اپنی شاعری سے مستفید کرتے رہیں گے۔

والسلام
 
Top