میں پلٹ کر وار کرتا ، حوصلہ میرا بھی تھا

ہادیہ

محفلین
ایک بات بڑی ہی اچھی لگتی مجھے ۔۔ آپ شاعری میں بہت ہی خوبصورت الفاظ استعمال کرتے۔ بہترین شاعری بہترین الفاظ اور بہترین انداز:):):)
 

عینی مروت

محفلین
میں پلٹ کر وار کرتا ، حوصلہ میرا بھی تھا
کیا کہوں میں ، دشمنوں میں آشنا میرا بھی تھا

اجنبی بیگانہ تیری آشنائی کر گئی
اک زمانہ تھا ، زمانہ آشنا میرا بھی تھا

ہاں یہی کوئے خرابی ، ہاں یہی دہلیزِ عشق
لاپتہ ہونے سے پہلے یہ پتہ میرا بھی تھا

ریزہ ہائے خوابِ الفت چننے والے دیکھنا!
اِن شکستہ آئنوں میں آئنہ میرا بھی تھا

لو لگائے جل رہا تھا ایک طاقِ درد پر
آپ کے جشنِ چراغاں میں دیا میرا بھی تھا

ویب گاہِ زندگی کو غور سے دیکھا جو آج
ربط اُس کے نام سے ٹوٹا ہوا میرا بھی تھا

زندگی کو دیجئے الزام اتنا بھی نہ آپ
زندگی تو عمر بھر اک مسئلہ میرا بھی تھا

قرض میرا مان لیجے سایۂ دیوار پر
اب جہاں دیوار ہے وہ راستہ میرا بھی تھا

کچھ تو نیرنگی پہ مائل تھا تماشا بھی ظہیرؔ
اور سب سے مختلف کچھ زاویہ میرا بھی تھا

ظہیر احمد ۔۔۔۔۔ ۲۰۱۷

لاجواب غزل کہی سر
ابتدائی دو اشعار اور پانچواں شعر بےحد اچھے لگے
باقی پوری غزل شاندار ہے
بہت سی داد اور بہت سی دعائیں
:)
 
پہلے تو کافی دنوں بعد، کافی دنوں بعد حاضری پر خوش آمدید۔ :)
میں پلٹ کر وار کرتا ، حوصلہ میرا بھی تھا
کیا کہوں میں ، دشمنوں میں آشنا میرا بھی تھا

ریزہ ہائے خوابِ الفت چننے والے دیکھنا!
اِن شکستہ آئنوں میں آئنہ میرا بھی تھا

لو لگائے جل رہا تھا ایک طاقِ درد پر
آپ کے جشنِ چراغاں میں دیا میرا بھی تھا

زندگی کو دیجئے الزام اتنا بھی نہ آپ
زندگی تو عمر بھر اک مسئلہ میرا بھی
بہت ہی عمدہ ظہیر بھائی۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کیا خوب غزل کہی!! بہت سی داد آپ کے لیے
بہت بہت شکریہ! نوازش! اللہ آپ کو دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائے ۔
بہترین غزل ہے۔ (y)(y)(y) بے انتہا داد قبول فرمائیے
بہت نوازش! ممنون ہوں ۔ اللہ خوش رکھے !
ایک بات بڑی ہی اچھی لگتی مجھے ۔۔ آپ شاعری میں بہت ہی خوبصورت الفاظ استعمال کرتے۔ بہترین شاعری بہترین الفاظ اور بہترین انداز:):):)
بہت شکریہ ! بہت نوازش بٹیا! بہت اچھا تبصرہ کیا ہے ۔ ماشاء اللہ اب تو آپ نقاد بھی بن گئی ہیں ۔ :):):) دیکھئے اردو محفل کا اثر !:):):)
بہت شکریہ فرقان بھائی
لاجواب غزل کہی سر
ابتدائی دو اشعار اور پانچواں شعر بےحد اچھے لگے
باقی پوری غزل شاندار ہے
بہت سی داد اور بہت سی دعائیں
:)
آداب! بہت نوازش! اللہ آپ کو سلامت رکھے!
واہ واہ بہت عمدہ سر
بہت بہت شکریہ عباداللہ ! عباد اللہ بھائی کہاں غائب ہو ؟! دو تین دن چہرہ دکھا کر دو تین مہینے کے لئے غائب ہوجاتے ہو۔ بھئی آپ تو کچھ کچھ میرے جیسے بنتے جارہے ہیں ۔ یہ تو کوئی اچھی علامت نہیں ۔ :):):)
بہت ہی خوبصورت غزل۔
نئی اور خوبصورت اصطلاح۔ویب گاہ۔
ماشاءاللہ۔
بہت شکریہ خواہرم جاسمن! اللہ آپ کو خوش رکھے ، اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ آمین ۔
پہلے تو کافی دنوں بعد، کافی دنوں بعد حاضری پر خوش آمدید۔ :)
بہت ہی عمدہ ظہیر بھائی۔

:):):)
تابش بھائی نہایت ہی لطیف سے انداز میں باریک ساکنکر پھینکا ہے آپ نے ۔ ذرا سی بھی چوٹ نہیں لگی ۔ :):):)
بخدا نہایت شرمندگی ہوتی ہے ۔ بس دور ہی دور سے محفل مین تانک جھانک کرلیتاہوں ۔ اتنا موقع نہیں ملتا کہ لاگ ان ہو کر کچھ لکھ سکوں ۔ اس کے لئے لڑجھگڑ کر ایک دو مہینے میں کچھ وقت ادھار لیا کرتا ہوں اپنے لئے ۔ اور کیا کہوں ۔ بس زندگی کی ترجیحات کچھ مختلف ہیں یہاں ۔ آپ دوستوں کی محبت کا مقروض ہوں کہ ہمیشہ کھلے دل اور خندہ پیشانی سے استقبال کرتے ہیں ۔ اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے اور دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائے ۔

واہ واہ واہ ہر ہر شعر ایک موتی ہے۔ کیا کہنے حضور

فاتح بھائی بہت بہت شکریہ ! آپ ہمیشہ قدر افزائی کرتے ہیں ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے !
 

ہادیہ

محفلین
بہت شکریہ ! بہت نوازش بٹیا! بہت اچھا تبصرہ کیا ہے ۔ ماشاء اللہ اب تو آپ نقاد بھی بن گئی ہیں ۔ :):):) دیکھئے اردو محفل کا اثر !
جزاک اللہ خیرا کثیرا
:):):)
نقاد ۔۔:eek:
مجھے خود نہیں پتہ تھا سچی:p۔۔ بس یہی اردو محفل کا اثر اور کمال ہے:):):)
مجھے پورے پندرہ منٹ لگے "نقاد" کا معنی ڈھونڈنے اور سمجھنے میں ۔۔ امین بھیا کی طرح مشکل مشکل الفاظ لکھتے ہیں:oops::p
 
Top