میں نے کبھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

mfdarvesh

محفلین
بھائی جی دن میں بتی ڈرائیور کے لئیے نہیں بلکہ دوسروں کے لئیے ہے کہ انھیں نظر آئے کہ کوئی گاڑی آ رہی ہے :grin:

جناب ان ہی کے لیے گزارش کی تھی، کہ اگر اتنی بڑی گاڑی نظر نہیں آرہی تو بےچاری چھوٹی سی ننھی منی سی بتی کہاں نظر آنے والی ہے :)
 

میم نون

محفلین
بس جی قانون بنانے والوں نے کوشش کر دی ہے کہ ہر طرح کے حفاظتی انتظامات کا بندوبست کر دیا جائے، اب انکو اس سے کیا غرض کہ جسے دن میں گاڑی نظر نہیں آرہی وہ بتی کہاں سے دیکھے گا، انھوں نے تو یہی سوچا ہو گا کہ اگر گاڑی نظر نہیں آ رہی تو شائد بتی نظر آ جائے۔ :grin:
 

mfdarvesh

محفلین
جی ہاں ان میں یقینا کوئی ایسا بندہ شامل ہوگا جس کو بتی کا لشکارا تنگ کرتا ہوگا
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو پورے ملک میں دو رویہ سڑکوں کا جال بچھا ہوا ہے۔ دبئی اور ابو ظبی میں بھی ایسا ہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دنیا بھر میں سب سے زیادہ خراب اور غلط ٹریفک اگر کہیں ہے تو سعودی عرب کی ہے۔ اور پورے سعودی عرب میں سب سے زیادہ خراب اور غلط ٹریفک اگر کہیں ہے تو اس کے دارالحکومت ریاض شہر میں ہے۔

دنیا بھر میں ٹریفک کے سب سے زیادہ حادثے سعودی عرب میں ہوتے ہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
اف اللہ
پھر بھی 500 ریال جرمانہ
یہاں کہتے کہ عربی کو کوئی نہیں پوچھتا جو کچھ مرضی ہے کر دے، حادثات میں بھی ایسا ہی ہے کیا؟
 

شمشاد

لائبریرین
جی نہیں، ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ کسی حادثے میں سعودی کو غیر سعودی پر ترجیح دی جائے۔ یہاں 99 فیصد انصاف پر فیصلہ کیا جاتا ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
یہ تو بہت اچھی بات ہے ہم نے تو سنا ہے کہ عجمی تو بے چارہ گھٹیا ہی سمجھا جاتا ہے ادھر
 

شمشاد

لائبریرین
ایشیائی لوگوں نے اپنے آپ کو خود گرا رکھا ہے۔ خاص کر بنگالی، سری لنکن، نیپالی وغیرہ۔ پاکستانی لوگوں سے سعودی بھی ذرا سنبھل کر بات کرتے ہیں کہ پاکستانیوں میں ابھی اکڑفوں باقی ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
بہت اچھے
پاکستان ہیں ہی آکڑخان، میں نے تو یہ بھی سنا ہے کہ دبئی میں پٹھان کو کسی اچھے شاپنگ سینٹر میں گھسنے نہیں دیتے ہیں
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ایشیائی لوگوں نے اپنے آپ کو خود گرا رکھا ہے۔ خاص کر بنگالی، سری لنکن، نیپالی وغیرہ۔ پاکستانی لوگوں سے سعودی بھی ذرا سنبھل کر بات کرتے ہیں کہ پاکستانیوں میں ابھی اکڑفوں باقی ہے۔

یہاں بھی یہی بات ہے۔ یہاں کے عربی بھی بنگالی ، سری لنکن ، نیپالی اور انڈین کو بھی رگڑ جاتے ہیں لیکن پاکستانی کے ساتھ ذرا زیادہ ہی سنبھل کر بات کرتے ہیں اور ڈرتے بھی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھے
پاکستان ہیں ہی آکڑخان، میں نے تو یہ بھی سنا ہے کہ دبئی میں پٹھان کو کسی اچھے شاپنگ سینٹر میں گھسنے نہیں دیتے ہیں

یہ غلط ہے، محض پروپیگنڈا ہے۔ کوئی بھی گاہک کسی بھی شاپنگ سنٹر میں جا سکتا ہے۔

البتہ یہاں بہت سے شاپنگ مال ایسے ہیں جہاں شام کو اکیلے مردوں کو نہیں جانے دیتے۔ بیوی بچےساتھ ہوں توپھر کوئی نہیں روکتا ۔ سیکورٹی کے لوگ پورے شاپنگ مال میں گھومتے رہتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں ٹریفک کے مسئلے پر بات ہو رہی ہے تو ایک اور قانون یہاں بہت اچھا ہے کہ کوئی بھی ٹیکسی ڈرائیور کوئی بھی زنانہ سواری اگلی سیٹ پر نہیں بٹھا سکتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک اور مزے کی بات بتاؤں کہ یہاں سعودی لڑکیوں کے کالج اور یونیورسٹیوں کے لیے جو بسیں یا منی بسیں چلتی ہیں ان میں ڈرائیور کے ساتھ اس کی بیوی کا ہونا ضروری ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ایک اور مزے کی بات بتاؤں کہ یہاں سعودی لڑکیوں کے کالج اور یونیورسٹیوں کے لیے جو بسیں یا منی بسیں چلتی ہیں ان میں ڈرائیور کے ساتھ اس کی بیوی کا ہونا ضروری ہے۔
اس کا مطلب ہے دونوں کو تنخواہ ملتی ہے
اس سے بہتر تو یہ ہے کہ ڈرائیور ہی لڑکی کو بنا دیا جائے
 

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں دونوں کو تنخواہ ملتی ہے۔ اور دنیا کا یہ واحد ملک ہے جہاں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں۔

اسی بہانے بہت سارے ڈرائیوروں کا روزگار لگا ہوا ہے۔
 
Top