میں محبت میں روایات سے باہر نہ گیا

الف عین

لائبریرین
دل تو جانے کہاں تک تیرے خیالوں میں گیا
میں مگر آج بھی جذبات سے باہر نہ گیا
//’کہاں تک‘ بر وزن ’فعِلا‘ درست نہیں، اس کے علاوہ جذبات سے باہر والی بات بھی سمجھ میں نہیں آتی۔ اس شعر کو بدل دو تو سوچیں۔

ترقی کرتے ہوئے قوم ستاروں پہ گئی
اور تو پچھلی خرافات سے باہر نہ گیا
//ترقی کا تلفظ؟ یہاں ’ارتقا‘ آ سکتا ہے۔ لیکن محاورے کے حساب سے ’ستاروں تک پہنچی‘ کہنا چاہئے تھا۔
قوم تو پہنچی ستاروں پہ، ترقی کر کے
اور تو پچھلی خرافات سے باہر نہ گیا
کر دو

رسمِ فرہاد وہی، میر کے اشعار وہی
میں محبت میں روایات سے باہر نہ گیا
//رسمِ فرہاد؟ اس کی جگہ اگر اور علامتی اظہار ہو تو۔
دودھ کی نہر وہی، میر کے اشعار وہی

آگے بڑھنے کی لگن سے میں ستاروں پہ گیا
اور تو پچھلی خرافات سے باہر نہ گیا
//یہ تو دہرانے والی بات ہے، اس شعر کی ضرورت نہیں۔
 
محمد بلال اعظم

کوشش کرتا ہوں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
استادِ محترم الف عین کچھ تبدیلیاں

وہ جو اک رات ترے سنگ گزاری میں نے​
آج تک میں اُسی اک رات سے باہر نہ گیا​
(اس شعر کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے، اسے حذف کرنا ٹھیک ہے یا رہنے دوں۔)
دل تو جانے کس طور ترے خوابوں میں گیا​
میں مگر آج بھی اوقات سے باہر نہ گیا​
قوم تو پہنچی ستاروں پہ، ترقی کر کے​
اور تو پچھلی خرافات سے باہر نہ گیا​
دودھ کی نہر وہی، میر کے اشعار وہی​
میں محبت میں روایات سے باہر نہ گیا​
میکدے کی سبھی اقدار بھی پامال ہوئیں
ساقی آئینِ خرابات سے باہر نہ گیا
 
الف عین

لائبریرین
آص خٰ ٹؤ آسٌآھ خڑ ڈٰ ٹحٰ ںآ
وہ جو اک رات ترے صآٹح گزاری تھی کبھی

یہ شعر
دل تو جانے کس طور ترے خوابوں میں گیا​
میں مگر آج بھی اوقات سے باہر نہ گیا​
دوسرا مصرع درست، پہلا وزن سے ساقط۔ اس کو یوں کر دو
دل بھٹکتا ہی رہا خوابوں میں کیا جانے کہاں
اس سے دونوں مصرعوں میں ’گیا‘ کا سقم بھی دور ہو جاتا ہے۔

میکدے کی سبھی اقدار بھی پامال ہوئیں​
ساقی آئینِ خرابات سے باہر نہ گیا​
پہلا مصرع درست، دوسرے میں بھی تکنیکی غلطی تو نہیں، لیکن ساقی کی ی کا گرنا اچھا نہیں لگ رہا۔ کیا یہاں ’رند‘ لایا جا سکتا ہے؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
آص خٰ ٹؤ آسٌآھ خڑ ڈٰ ٹحٰ ںآ
وہ جو اک رات ترے صآٹح گزاری تھی کبھی

یہ شعر

جی استادِ محترم یہی شعر:

وہ جو اک رات ترے سنگ گزاری میں نے
آج تک میں اُسی اک رات سے باہر نہ گیا
(اس شعر کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے، اسے حذف کرنا ٹھیک ہے یا رہنے دوں۔)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
آص خٰ ٹؤ آسٌآھ خڑ ڈٰ ٹحٰ ںآ
وہ جو اک رات ترے صآٹح گزاری تھی کبھی

یہ شعر
دل تو جانے کس طور ترے خوابوں میں گیا​
میں مگر آج بھی اوقات سے باہر نہ گیا​
دوسرا مصرع درست، پہلا وزن سے ساقط۔ اس کو یوں کر دو
دل بھٹکتا ہی رہا خوابوں میں کیا جانے کہاں
اس سے دونوں مصرعوں میں ’گیا‘ کا سقم بھی دور ہو جاتا ہے۔

میکدے کی سبھی اقدار بھی پامال ہوئیں​
ساقی آئینِ خرابات سے باہر نہ گیا​
(اس شعر میں مضمون کا کوئی مسئلہ تو نہیں ہے نا؟ ابلاغ درست طور پہ ہو رہا کیا؟)
پہلا مصرع درست، دوسرے میں بھی تکنیکی غلطی تو نہیں، لیکن ساقی کی ی کا گرنا اچھا نہیں لگ رہا۔ کیا یہاں ’رند‘ لایا جا سکتا ہے؟

استادِ محترم الف عین صاحب پہلے شعر کے علاوہ باقی غزل
"ساقی" کو "رند" سے تبدیل کر دیا ہے:

دل بھٹکتا ہی رہا خوابوں میں کیا جانے کہاں

میں مگر آج بھی اوقات سے باہر نہ گیا

قوم تو پہنچی ستاروں پہ، ترقی کر کے​
اور تو پچھلی خرافات سے باہر نہ گیا

دودھ کی نہر وہی، میر کے اشعار وہی

میں محبت میں روایات سے باہر نہ گیا

میکدے کی سبھی اقدار بھی پامال ہوئیں

رند آئینِ خرابات سے باہر نہ گیا

محمد بلال اعظم

لائبریرین

اور

وہ جو اک رات ترے سنگ گزاری میں نے
آج تک میں اُسی اک رات سے باہر نہ گیا
(اس شعر کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے، اسے حذف کرنا ٹھیک ہے یا رہنے دوں۔)
اور
میکدے کی سبھی اقدار بھی پامال ہوئیں
رند آئینِ خرابات سے باہر نہ گیا
اس شعر میں ابلاغ کا کوئی مسئلہ؟
 
Top