میں محبت میں روایات سے باہر نہ گیا

محمد بلال اعظم نے 'اِصلاحِ سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 16, 2012

  1. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    چند دن پہلے sms میں ایک غزل ملی تھی، جس کی بحر درج ذیل تھی
    فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن
    اس کی ردیف بہت پسند آئی، سو اس میں چھوٹی سی کوشش اصلاح کے لئے
    وہ جو اک رات ترے سنگ گزاری تھی میں نے​
    آج تک میں اُسی اک رات سے باہر نہ گیا​
    دل تو جانے کہاں تک تیرے خیالوں میں گیا​
    میں مگر آج بھی جذبات سے باہر نہ گیا​
    ترقی کرتے ہوئے قوم ستاروں پہ گئی​
    اور تو پچھلی خرافات سے باہر نہ گیا​
    رسمِ فرہاد وہی، میر کے اشعار وہی​
    میں محبت میں روایات سے باہر نہ گیا​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  2. یوسف-2

    یوسف-2 محفلین

    مراسلے:
    4,043
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    وہ جو اک رات ترے سنگ گزاری تھی میں نے
    آج تک میں اُسی اک رات سے باہر نہ گیا
    اللہ اکبر! بلال میاں، یہ کن چکروں میں پڑ گئے ابھی سے۔ اچھی اچھی کیا باتیں کرو، لب و رخسار کی شاعری سے ہٹ کر سوچا کرو۔ جب ”بڑے“ ہوجاؤگے تو ایسی باتیں کرتے ہوئے شاید اچھے بھی لگو، لیکن ابھی نہیں۔​
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,051
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بھیا ۔۔۔۔!

    آپ چار پانچ دفعہ شکوہ اور جوابِ شکوہ پڑھیے اس کے بعد اس زمین میں پھر سے غزل کہیے۔ لطف آئے گا۔ :)
     
    • متفق متفق × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic

    وہ تو ایک دم ذہن میں آیا تو لکھ دیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. مزمل شیخ بسمل

    مزمل شیخ بسمل محفلین

    مراسلے:
    3,530
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اچھا کہا ہے بلال. بحر اور عروضی غلطیاں ایک طرف لیکن واقعی تھوڑا کہنا اچھا کہنا بہتر ہے بنسبت زیادہ کہنا اور بھدّا کہنے سے.
    داد قبول ہو میری جانب سے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  6. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    شکریہ مزمل بھائی۔
    عروضی غلطیوں کی نشاندہی بھی کر دیجیے گا۔
     
  7. احسن مرزا

    احسن مرزا محفلین

    مراسلے:
    99
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    اچھی کوشش ہے جناب۔ لکھتے رہئے۔ خوش رہئے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  8. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا شکریہ احسن بھائی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    استادِ محترم الف عین ایک مصرع جو بحر سے خارج تھا، مگر بعد میں یاد آیا۔


    وہ جو اک رات ترے سنگ گزاری تھی میں نے​
    آج تک میں اُسی اک رات سے باہر نہ گیا​
    دل تو جانے کہاں تک تیرے خیالوں میں گیا​
    میں مگر آج بھی جذبات سے باہر نہ گیا​
    آگے بڑھنے کی لگن سے میں ستاروں پہ گیا
    اور تو پچھلی خرافات سے باہر نہ گیا​
    رسمِ فرہاد وہی، میر کے اشعار وہی​
    میں محبت میں روایات سے باہر نہ گیا​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    10,810
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    محمد بلال اعظم بھائی
    خوب غزل کہی ہے ۔ داد قبول کریں۔
    دو مصرعوں پر ہماری صلاح پیشِ خدمت ہے۔ باقی اساتذہ جانیں

     
    • زبردست زبردست × 1
  11. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    پسندیدگی کا بیحد شکریہ خلیل سر۔
    اور آپ کی اصلاح بہت ہی خوب ہے۔ مصرع اب پہلے سے زیادہ بہتر، جاندار اور اچھا ہو گیا ہے۔
    باقی استادِ محترم الف عین اور محترم محمد وارث صاحب کا انتظار کرتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  12. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,891
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    بہت خوب کاوش بلال صاحب۔۔۔
    میں محبت میں روایات سے باہر نہ گیا۔۔
    واہ۔۔ دلنشین مصرع۔۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  13. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    اتنی حوصلہ افزائی، پذیرائی پہ ازحد ممنون و مشکور ہوں آپ کا مہدی صاحب۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,891
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    مرے محترم باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن حضرت جوش ملیح آبادی کے بقول "ازحد" غلط ترکیب اور استعمال ہے۔۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  15. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    تو بیحد کے بارے میں کیا خیال ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,891
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    جی بیحد کا استعمال بالکل خارج از اشکال ہے۔۔
     
  17. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    تو پھر اصل لفظ کیا ہے؟
     
  18. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,891
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    عرض کیا ناں محترم۔۔۔ بیحد ہی ٹھیک استعمال ہے۔۔ اور خارج از اشکال ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  19. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    ایک تو آپ کی اردو بھی میری سمجھ میں نہیں آتی۔
    اور خارج از اشکال کا کیا مطلب ہے؟
     
  20. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,891
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    مطلب اشکال سے باہر ہے میاں ابھی تو ہم فارسی تک پہنچے ہی نہیں اور آپ دم بہ خود ہو گئے۔۔۔ :D
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر