تعارف میں اپنے تعارف میں اس سے زیادہ کیا کہہ سکتا ھوں،

اسد عباسی

محفلین
مجھ سے پوشیدہ میرے دل کا پتہ ھے شاید
ورنہ مجھ کو بھی اس گھر کا وہ مکیں ملتا
میں نے ڈھونڈا اسے افلاک میں زمینوں میں
اگر وہ دل میں مکیں ھے تو کیوں نہیں ملتا
مسلمانی میری نسبت پدر سے ھے
مزا تو تب ھو کے روح میں بھی ھو اللہ
عقل مارے دل پر جو ضرب لاالہ
عشق سے آئے دما دم صدائے الا اللہ
(باغی)
 

نایاب

لائبریرین
محترم اسد عباسی صاحب
محفل اردو پر دلی خوش آمدید
" پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ "
اگر خواہش ہے سچی ۔ نیت ہے خالص
تو اک دن ضرور پتہ ملے گا یار وفادار کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
KwULv.png
 

اسد عباسی

محفلین
عاطف بھائی۔آپ جیسے دوستوں کی تلاش میں بھٹکتا ھوا یہاں تک پہنچا ھوں۔
اور
کیا خوب بنے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو:)
 

عسکری

معطل
یہ میں کسی شاعر کو بلواتا ہوں ذرا ہمیں مدعا سمجھائے کیونکہ یہ ہماری سمجھ نہیں آتا کیا کہا ہے آپ نے اس میں آپ کا نام پتا شہر اور کام کاج کے بارے میں سیکریٹ کوڈز میں لکھا گیا ہے:ROFLMAO:
 

اسد عباسی

محفلین
مطلب جو ٹائی لگایا ہوا ہوگا آپ صرف اسے ہی اپنا دوست بنائیں گے؟؟؟:eek:
ارے نہیں انیس الرحمن بھائی ایسی کوئی بات نہیں جب محفل میں آئے ھیں تو سب محفلین ھی ھمارے دوست ھیں۔
اور ٹائی والی تصویر سے دھوکہ نہ کھائیے گا ھم دیسی قسم کے آدمی ھیں خالص پاکستانی۔
بس مسلئہ اتنا تھا کہ فی الحال یہی ایک تصویر دستیاب تھی۔:donttellanyone:
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید اسد عباسی۔ لگتا ہے شاعر بھی ہیں، اتنا تو تعارف دئے بغیر معلوم ہو گیا۔ باقی کچھ اور بتائیں
 

اسد عباسی

محفلین
جی محترم صرف ایسا لگتا ھی ھے کہ میں شاعر ھوں ورنہ کہا ھم اور کہاں شاعری یہ تو بس یوں ھی کبھی کبھی کچھ لکھ لیا کرتا ھوں پتا نہیں سہی ھوتا ھے یا غلط۔
باقی میرا تعلق پاکستان کے پر‌فضا مقام " کوہ مری " سے ھے تقریبا ساری زندگی "گزشتہ" اسلام آباد میں ھی رھا۔
اس وقت سعودی عرب کے شہر ریاض میں مقیم ھوں اوریہاں کی ایک موبائل کمپنی میں کام کرتا ھوں۔
تعلیم میں ایسا کوئی بڑا تیر نہیں مارا جس کا ذکر کروں۔مشغلے کیا ھونے بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنگ تراش ھوں لیکن الگ ھے فن میرا
میں پتھروں کو تراش کر دل بناتا ھوں
 
Top