میں اور میری ٹیم نے ایک کاوش کی ہے اور اردو ویب سائیٹ تیار کی ہے

افسر خان

محفلین
محترم دوستو!
میں اور میری ٹیم نے ایک کاوش کی ہے اور اردو ویب سائیٹ تیار کی ہے جو کہ اب شائع ہوچکی ہے۔ آپ کو اس پر آنے کی دعوت دی جارہی ہے ۔
اپنے مشوروں سے بھی آگاہ کریں

ویب
 
محترم دوستو!
میں اور میری ٹیم نے ایک کاوش کی ہے اور اردو ویب سائیٹ تیار کی ہے جو کہ اب شائع ہوچکی ہے۔ آپ کو اس پر آنے کی دعوت دی جارہی ہے ۔
اپنے مشوروں سے بھی آگاہ کریں

ویب
بہت اچھی ویب سائٹ ہے
لیکن آپ نے نام ٹیکنالوجی رکھا ہے اور خبریں ہر طرح کی شائع کررہے ہیں
Text/HTML ratio کا ایک ایرر ہے باقی بہت اچھی ایس ای او کی ہوئی ہے آپ نے
ویب سائٹ کی ٹریفک بھی بہت اچھی ہے
 
ورڈ پریس میں اردو یونی کوڈ پر کسی قالب پر محنت سے کام ہوا کافی عرصے بعد دیکھا ہے ۔ اب اس میں آپ کس قدر مستقل مزاج ثابت ہوتے ہیں اور اسے کتنا مشکل/ آسان اور ناقابل یا قابل استعمال بناتے ہیں اس پر طے ہوگا کہ یہ سائیٹ کتنا عرصہ چلے گی ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ نے محنت کی ہے اور اس محنت کا نتیجہ آپ کی سائیٹ کی صورت میں نظر آ رہا ہے لیکن اصل امتحان اس کے مواد کے معیار اور اس مواد کی فراہمی میں تسلسل کے ساتھ ساتھ اس کو غیر جانبدار بنائے رکھنے میں ہوگا ۔ کیونکہ اخبار نما ویب سائیٹوں کو پراپیگنڈا بھونپو بنتے دیر نہیں لگتی اور جیسے ہی وہ اپنی غیر جانبدارانہ شناخت پر سمجھوتہ کر لیتے ہیں سنجیدہ قارئین سے فارغ ہو جاتے ہیں ۔ اسے کلک بیٹ ، غیر معیاری ، پراپیگنڈا(بھونپو) ، اور غیر ضروری اشتہارات اور چھپے ہوئے اسکرپٹس سے محفوظ رکھیں گے تو ان شاء اللہ یہ کافی دور تلک چلے گی بلکہ دوڑے گی ۔ ورڈ پریس میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ یہ ہیک ہو سکتا ہے اور اس میں مختلف بیک ڈور ٹیکنالوجیز کے ذریعے نہ صرف گھسا جا سکتا ہے بلکہ موجود معلومات کو ڈیٹا بیس سے چوری بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس لیئے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ محتاط رہ کر سے چلائیں ۔ اللہ پاک کامیاب و کامران کرے آمین ثم آمین
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
بہت اچھی کاوش ہے۔ اللہ پاک ترقی دیں۔ آمین۔

اسی بہانے ہمیں مرغی کے گوشت کا بھاؤ بھی معلوم ہو گیا ۔ کیا واقعی میں 850 روپے فی کلو سے تجاوز کر چکا ہے۔
 

علی وقار

محفلین
جو رائے اوپر محفلین نے دی ہے، اسے نوٹ کر لیں۔ میں صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں جس کی طرف ضمنی طور پر فیصل بھائی نے اشارہ کر دیا ہے کہ مواد کو اپ ڈیٹ رکھیں اور ایک بات کی طرف قدیر بھائی نے اشارہ کیا ہے کہ ہر طرح کے مواد کی جگہ ٹیکنالوجی سے متعلقہ مواد کو ہی جگہ دیں کیونکہ ویب سائٹ پر وہی کچھ ہونا چاہیے جس کی طرف اس کا نام واضح طور پر اشارہ کر رہا ہو۔ اگر آپ ایسا نہ کریں گے تو اندیشہ ہے کہ گوگل اور دیگر سرچ انجن آپ کی ویب سائٹ کے مواد کو ہائی رینک نہ کریں گے۔ ابھی آپ کے پاس وقت ہے کہ فوری طور پر یہ تبدیلیاں کر لی جائیں۔ یوں بھی حالات حاضرہ سے ہمہ وقت اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے ایک بڑی نیوز ٹیم کا الرٹ رہنا ضروری ہے لیکن اگر آپ ٹیکنالوجی نیوز پر فوکس کریں گے تو آپ یہ کام نسبتاًآسانی سے کر سکتے ہیں۔ ٹریفک کم ہو جائے گی مگر طویل مدت تک ویب سائٹ کو چلانا چاہتے ہیں تو یہی روش مفید رہے گی۔
 

علی وقار

محفلین
السلام علیکم
بہت اچھی کاوش ہے۔ اللہ پاک ترقی دیں۔ آمین۔

اسی بہانے ہمیں مرغی کے گوشت کا بھاؤ بھی معلوم ہو گیا ۔ کیا واقعی میں 850 روپے فی کلو سے تجاوز کر چکا ہے۔
ویسے شہ سرخی میری سمجھ میں نہیں آئی۔
مرغی کے گوشت کی قمت 850 کراس کر گئی، مہنگائی بد تمیزی سے عوام کا جینا محال ہوگیا
مہنگائی بد تمیزی کی اصطلاح پہلی بار سنی گئی۔
 

زیک

مسافر
لیکن آپ نے نام ٹیکنالوجی رکھا ہے اور خبریں ہر طرح کی شائع کررہے ہیں

ہر طرح کے مواد کی جگہ ٹیکنالوجی سے متعلقہ مواد کو ہی جگہ دیں کیونکہ ویب سائٹ پر وہی کچھ ہونا چاہیے جس کی طرف اس کا نام واضح طور پر اشارہ کر رہا ہو۔
اردو کا ٹیکنالوجی سے کیا تعلق؟
 

علی وقار

محفلین
لیکن آپ نے نام ٹیکنالوجی رکھا ہے اور خبریں ہر طرح کی شائع کررہے ہیں
اپنے مشوروں سے بھی آگاہ کریں
یہ ممکن ہے کہ ٹیکنالوجی کے متعلق اردو میں کم مواد ہو تو اس کا ایک حل یہ ہے کہ متعلقہ انگریزی مضامین کے اردو میں تراجم کروائے جائیں۔ ٹیکنالوجی پلس ویب سائٹ پر عمومی موضوعات پر مواد بالکل بھی مناسب نہیں لگ رہا ہے۔ اس کا تدارک کرنا از بس ضروری ہے۔
 
السلام علیکم
بہت اچھی کاوش ہے۔ اللہ پاک ترقی دیں۔ آمین۔

اسی بہانے ہمیں مرغی کے گوشت کا بھاؤ بھی معلوم ہو گیا ۔ کیا واقعی میں 850 روپے فی کلو سے تجاوز کر چکا ہے۔
کچھ دنوں کی بات ہے مرغی ، گائیں اور بکرے ایک برابر ہونگے لگتا ہے
 
Top