1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

میں احتجاج کر تا ہوں(کالم:جاوید چوہدری)

ساقی۔ نے 'سیاست' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 5, 2009

  1. ساقی۔

    ساقی۔ محفلین

    مراسلے:
    3,304
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    • پسندیدہ پسندیدہ × 12
  2. شوکت کریم

    شوکت کریم مہمان

    زبردست جاوید چودہری صاحب نے اس ساری صورتحال کا بہت خوب اور منطقی تجزیہ کیا خدا انہیں اس کا اجر دے۔
     
  3. راشد احمد

    راشد احمد محفلین

    مراسلے:
    693
    اچھا کالم ہے اور ہم میں یہ بہت بڑی خرابی ہے کہ ویڈیو دیکھنے کے فوری بعد جذباتی ہوگئے اور طالبان کو برا بھلاکہنے لگے۔ یہ نہیں سوچا کہ اس میں کتنی حقیقت ہے، کیا اس کا تعلق واقعی سوات سے ہے۔

    ہمارے انہی جذبات کا تو مغربی اور امریکی قومین فائدہ اٹھاتی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  4. ساقی۔

    ساقی۔ محفلین

    مراسلے:
    3,304
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    سوچے سمجھے بغیر پڑھے لکھے مسلمانوں نے ایسا ہوا کھڑا کیا ہے کہ خدا کی پناہ، دشمن ایجنٹوں نے ایسے جزبات بھڑکائے کہ اچھے اچھے مہذب کہلوانے والے اندر سے سڑیل نکلے . اور اب معلوم ہو رہا ہے کہ ویڈیو ہی جہلی ہے .
    خدا انہیں توفیق دے تو ذرا اپنے گریبانوں میں جھانکیں تو شاید کچھ افاقہ ہو جاے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. راشد احمد

    راشد احمد محفلین

    مراسلے:
    693
    ہم ان خواتین کو کیوں بھول جاتے ہیں جن کی دل دہاڑے آبروریزی کی جاتی ہے۔
    جن کو کاروکاری کی بھینٹ چڑھادیا جاتا ہے
    جن کی قرآن سے شادی کردی جاتی ہے۔
    جن پر حال ہی میں کتے چھوڑدئیے جاتے ہیں۔
    جنہیں بھائی کے گناہوں کی بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہے۔
    اس آٹھ سال کی بچی کو کیوں بھول جاتے ہیں جس کی شادی محض پیسوں کی خاطر ایک بوڑھے شخص سے کردی جاتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  6. شکاری

    شکاری محفلین

    مراسلے:
    530
    اس سارے ہوے میں مڈیا کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. سعود الحسن

    سعود الحسن محفلین

    مراسلے:
    388
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بات آپ کی ہی صحیح ہے جو سچ بولے وہ دشمن کا ایجنٹ ، اور یہ کہا ں سے اخذ کر لیا کہ ویڈیو جعلی ہے، بھائی ویڈیو بھی اصلی ہے اور واقعہ بھی اصلی ، خود سواتی طالبان کے نمائندہ نے اول تصدیق کی البتہ ان کا اسرار تھا کہ واقعہ معاہدہ سے پہلے کا ہے ، سرحد حکومت کے وزیر اطلاعات کا بھی یہی جواب تھا ، اب شدید ردعمل سے گھبرا کر مکر گے ہیں اسے قانون کی زبان میں آفٹر تھاٹھ کہتے ہیں ۔

    اصل بات جو ان مذہبی تنظیموں اور ان کے حامیوں کو ہضم نہیں ہوتی وہ یہ ہے کہ جو کچھ ڈاکٹر عافیہ کو ساتھ مشرف حکومت اور امریکیوں نے کیا تو اس کے خلاف تو فتوی بھی ہے اور جہاد بھی ہے ، لیکن جو کچھ ان وڈیروں اور سرداروں کے ہاتھوں ہو یا طالبان کے ہاتھوں یا خود ان کے ہاتھوں وہ سب جائز ہے اور اس کے خلاف آواز بلند کرنا کفر ، غداری اور وطن دشمنی ہے ۔ ڈاکٹر عافیہ کے واقعہ کے بعد جماعت اسلامی اور دوسری مذہبی جماعتوں نے کراچی میں احتجاجی جلوس نکالے تھے جن میں میں خود بھی شریک ہوا تھا اب میں ان جماعتوں کی طرف سے ایسے ہی ایک اور احتجاجی جلوس کے اعلان کا انتظار کر رہا ہوں اس واقعہ کے خلاف ویسے امید نہیں ہے ان کے دوغلے پن کو دیکھتے ہوئے۔

    بھائی میرے ظلم کسی نے بھی کیا ہو ظالم شیطان کا آلہ کار ہوتا ہے چاہے وہ مشرف ہو ، بش ہو یا طالبان میرے لیے سارے ظالم شیطاں کے آلہ کار ہیں۔

    ویسے تو اب سوات میں قاضی عدالتیں بھی بن چکی ہیں ، دیکھتے ہیں ان کا اس واقعہ پر کیا ردعمل ہوتا اور صوفی صاحب کا بھی۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. محمداسد

    محمداسد محفلین

    مراسلے:
    85
    جاوید چوہدھری صاحب نے بالکل درست اور بر حق لکھا۔ اس لیے ان کے احتجاج میں ساتھ ساتھ ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  9. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    میں بھی جاوید بھائی سے متفق ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. mfdarvesh

    mfdarvesh محفلین

    مراسلے:
    6,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شکریہ جاوید نے اچھا کالم لکھا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  11. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,674
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واقعی چشم کشا تحریر ہے لیکن افسوس کہ ہم سب جذباتی ہیں اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے ہر ایشو کو استعمال کرتے ہیں۔ ہم میں سے پانچ دس فیصد لوگ بھی احتجاج میں سچے نہیں ہوتے اور اپنے ہی ایجنڈے کو لے کر چلتے ہیںِ

    اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور تعصب اور گھناؤنی سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,134
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    میں بھی کرتا ہوں جی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. ایچ اے خان

    ایچ اے خان معطل

    مراسلے:
    14,183
    موڈ:
    Cool
    اچھا ہے
    ہم سب کو احتجاج کرنا چاہیے۔ مغرب میں‌عورتوں‌کوننگا نچاتے ہیں ۔ لاس ویگاس اور ایمسڑڈیم کے ریڈ لائٹ ایریا میں‌عورتوں کا جسم فروشی سر عام ہورہا ہے ۔ عورت کو تجارتی جنس بناکر رکھا ہے۔ عورت کے استحصال پر احتجاج مغرب کی حرکات پر کرنا چاہیے۔
    عجیب دنیا ہے ہوگئی ہے۔ جس کی مزمت کرنی چاہے اسکی ترویج کرتے ہیں‌اور جس کو پروان چڑھانا چاہیے اسکی مذمت کی جاتی ہے۔
    میں‌ شریعت کے ہر احکام کے سامنے سر تسلیم خم کرتا ہوں‌اور جو اسکے تحضیک کرتا ہے اسکا دشمن ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. باسم

    باسم محفلین

    مراسلے:
    1,767
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    کالم تو اچھا ہے مگر ایک بات کی وضاحت مطلوب ہے
    اگر مرد و عورت نکاح کرنا چاہیں اور ان کو کوئی گواہ نہ ملے تو اللہ تعالٰی کو گواہ بناکر میاں بیوی بن سکتے ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. ساقی۔

    ساقی۔ محفلین

    مراسلے:
    3,304
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    میرے خیال سے یہ معاملہ کچھ مشکوک سا ہے . شاید کوئی عالم صیح صورت حال بتا سکے.
     

اس صفحے کی تشہیر