میڈرڈ اوپن

ٹینس کی دنیا میں آجکل "کلے" کا سیزن روا ں دواں ہے۔اور اسی سلسلے کا اہم ٹورنامنٹ اسپین کے دارلخلافہ میڈرڈ میں جاری۔
اگرچہ "راجر فیڈرر" نے انجری کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے لیکن اب جب رافیا ل نڈال دوبارہ فارم میں آ رہے ہیں تو کسی بھی کلے کورٹ پر انکو کھیلتے دیکھنے سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔
دوسری طرف نواک بھائی بھی ٹائٹل کےحصول کے لئے بھرپور تیاریاں پکڑی بیٹھے۔جبکہ سٹین واورنکا اور اینڈی مرے کا کھیل بھی دلچسپ ہوگا۔
اس وقت پہلے راؤنڈ کا کھیل چل رہا جسمیں نڈال اور اینڈی مرے نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ہیں۔
 
آخری تدوین:
فیڈرر جی رو بہ زوال ہیں۔
ہر کمالے را زوالے
وغیرہ
جی جی وہی تو۔ لیکن پاء جی پتا نہیں کیا چاہتے ۔
ویسے زیک بھائی اس پر بہتر روشنی ڈال سکتے کیوں زیک بھائی آپکا کیا خیال ہے؟ فیڈرر پاء جی کو ریٹائرمنٹ سے کونسی چیز روک رہی ہے؟
چونکہ جہاں تلک میرا گمان و خیال مزید کوئی گرینڈ سلیم جیتنا آساں نہیں۔ البتہ جیت جائیں تو کیا ہی بات ہے۔
 
زیک

مسافر

34 سال کی عمر میں دنیا کا نمبر دو کھلاڑی ہے۔ ومبلڈن میں سیمپراس کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے۔ خوب کما رہا ہے۔
 
Top