میر انیسؔ کا ایک حیرت انگیز بند

منہاج علی

محفلین
میر انیسؔ کا ایک حیرت انگیز بند ملاحظہ کیجیے۔ جس میں ’’دار‘‘ کی آواز ۹ بار ہے۔

عمر ابنِ سعد نے جب حضرتِ حرؑ کی زبان سے امام حسینؑ کی مدحت سنی تو انھیں ڈرایا اور کہا کہ یزید تجھے دار پر کھینچے گا۔ اس کے جواب میں حضرتِ حرؑ فرماتے ہیں۔

دولتِ حاکمِ دُوں پر ہے تِرا دار و مدار
دارِ دنیا سے تعلّق نہیں رکھتے دِیں دار
کیا مجھے دار پہ کھینچے گا وہ ظالم غدّار
خوابِ غفلت ہے اُسے، اور مِرا طالع بیدار
کسی سردار نے یہ اوج نہ پایا ہوگا
دارِ طوبیٰ کا مِرے فرق پہ سایہ ہوگا

از مرثیہ ’’بخدا فارسِ میدانِ تہوّر تھا حرؑ‘‘
 
اکمل زیدی

واہ بھائی منہاج کیا نظر ہے آپ کی ۔۔ایک دار ہم سے بھی سنیں اور وہ ہے شان دار۔۔ماشاءاللہ۔۔
 
Top