میرے گھر لگے پپیتے کو بچانے میں میری مدد کیجیئے۔۔۔۔۔!

S. H. Naqvi

محفلین
عرض احوال یہ ہے کہ میرے گھر کے لان میں ایک عدد پیارا سا پپیتہ لگا ہوا ہے ایسا۔۔۔۔۔:
papaya-foliage.jpg

Carica_papaya_MS4113.JPG


کچھ دن پہلے ملاحظہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس پر خوبصورت پھول لگ رہے ہیں اور یہ پھول آہستہ آہستہ پھل میں تبدیل ہوے مگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ جو بھی پپیتہ تھوڑا سا بڑا (3انچ سے زیادہ) ہوتا ہے وہ گر جاتا ہے اور مزید بڑا نہیں ہوتا، بظاہر کیڑا لگنے کے بھی کوئی آثار نہیں ہیں۔ برائے مہربانی اگر کسی محفلین کو اس بارے میں کچھ تفصیل اور ٹوٹکا پتہ ہو تو بتا کر شکریے کے حقدار بنیے۔ (کہ کیا علاج کیا جائے اس بیماری کا، اگر کوئی سپرے وغیرہ ہے تو کس قسم کا اور کونسا مفید رہے گا)
مدد کرنے والے محفلین کو پیشگی ایک پپیتہ پیش کیا جا رہا ہے، اور پھل پکنے پر ایک عدد اصلی پپیتہ بھی ضرور دیا جائے گا۔۔۔۔۔!:happy:
papaya.jpg
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
کیا ایک ہی درخت ہے یا اور بھی ہیں
صحیح پھل آنے کے لیے نر اور مادہ ایک ساتھ قریب قریب ہونا ضروری ہے ورنہ پھل اسی طرح ختم ہوجاتے ہیں۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
جی ایک ہی درخت ہے اور میں تو اس گھر میں حال میں ہی منتقل ہوا ہوں اس لیے تفصیل نہیں پتہ مگر یہ اسکا پہلا پھل ہی ہے اور میرے انگلینڈ پلٹ ہمسائے کے بقول اس کے لیے کسی نر کی ضرورت نہیں ہوتی اور اگر بہت ضروری ہو تو کجھور کے گوشوں کی طرح اس پر کسی خاص قسم کے پوڈر کا چھڑکاو کیا جائے تو کام چل جاتا ہے، مگروہ بھی تب جب پھول، پھول رہتے ہوئے ہی گھر جائیں اور نیچے پھل نمودار نہ ہو۔۔۔۔۔! واللہ اعلم
 

عسکری

معطل
میرے پاس فٹ مشورہ ہے صبح مارکیٹ سے فریش 2 پپیتے لا کر ان کو درخت پر چپکا دیں شام کو بچوں کو دکھائیں فوٹو بنائیں کھائیں اور سو جائیں قصہ ختم :D
 

شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ درخت کو اس کی ضرورت کے مطابق کھاد نہیں ملی جس کی وجہ سے درخت کو مناسب طاقت حاصل نہیں ہو رہی۔ اپنے علاقے کے کسی اچھے مالی سے مشورہ کریں۔
 

عثمان

محفلین
آپ ایسا کریں۔۔۔
درخت کے نیچے کھڑے ہو جائیے۔ اور سانس روک کر سو دفعہ کہیں: " کچا پپیتا ، پکا پپیتا ، کچا پپیتا ، پکا پپیتا ۔۔۔۔ "
امید ہے کہ کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہوگا۔
 
آپ ایسا کریں۔۔۔
درخت کے نیچے کھڑے ہو جائیے۔ اور سانس روک کر سو دفعہ کہیں: " کچا پپیتا ، پکا پپیتا ، کچا پپیتا ، پکا پپیتا ۔۔۔ ۔ "
امید ہے کہ کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہوگا۔
عثمان بھائی پھر انہیں بچانے کی کوشش کرنی پڑے گی۔۔۔۔:D
 
بھائی جی کس کام ؟ میں پہلی بار سن رہا ہوں یہ بات کیا اس کا سالن بنتا ہے بکرے کے ساتھ ؟:rolleyes: جیسے آلو گوشت پالک گوشت ویسے کچا پپیتا اور گوشت ؟
پاکستانی بھائی گوشت گلانے کے واسطے تکہ کباب میں ڈالا جاتا ہے پیس کر۔
اگر تکے سخت رہ گئے تو شعراء کو ہضم کیسے ہوں گے۔۔۔:ROFLMAO:
 

عثمان

محفلین
پاکستانی بھائی گوشت گلانے کے واسطے تکہ کباب میں ڈالا جاتا ہے پیس کر۔
اگر تکے سخت رہ گئے تو شعراء کو ہضم کیسے ہوں گے۔۔۔ :ROFLMAO:
اوہ اچھا۔ میں سمجھا کہ گوشت کھانے کے بعد پیدا ہونے والے کچھ مسائل کی شفا یابی کے لئے استعمال ہوتا ہوگا۔
 
اوہ اچھا۔ میں سمجھا کہ گوشت کھانے کے بعد پیدا ہونے والے کچھ مسائل کی شفا یابی کے لئے استعمال ہوتا ہوگا۔
اس کے لیے پپیتے کا پکا ہوا ہونا ضروری ہے۔۔۔:)
ویسے پپیتا نقصان دہ پھل ہے۔ اس کا زیادہ استعمال آنتوں کو بھی گلا دیتا ہے۔ ہمارے ایک رشتے دار جو صبح شام کھانے کے بعد پپیتا کھاتے تھے وہ اسے بھگت چکے ہیں۔
 
Top