میرے گاؤں چٹی شیخاں کی کچھ تصاویر۔۔

حاتم راجپوت نے 'تصاویر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 2, 2013

  1. حاتم راجپوت

    حاتم راجپوت لائبریرین

    مراسلے:
    1,595
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    [​IMG]
    یہ میرے چھت سے شمال مغرب کا منظر۔۔۔سامنے پیلے گنبد والی مسجد ہے اور اس سے آگے سبز گنبد قبرستان حجرہ شاہ مقیم ہے۔







    [​IMG]
    گھر سے کچھ آگے کھیتوں میں۔۔۔ دور نظر آنے والی سرخ عمارت لڑکیوں کا ہائی سکول ہے۔







    [​IMG]
    ہمارے گاؤں کی مشترکہ عید گاہ۔۔۔ بادلوں سے نکلتی شعاعیں طلسماتی سا منظر پیش کر رہی ہیں۔۔







    [​IMG]
    نور گڑھا۔۔۔ بہت پہلے ہمارے گاؤں میں دو تالاب تھے، نور گڑھا اور ماتا رانی،، نور گڑھا مسلمانوں کے استعمال کے لئے مخصوص تھا اور ماتا رانی ہندوؤں کے۔۔۔ پارٹیشن کے بعد بہت کم ہندو یہاں رکے، زیادہ تر چلے گئے لہذاٰ ماتا رانی بھی گھٹنے لگا اور اب کچھ سال پہلے مکمل طور پر نابود ہو چکا ہے۔۔







    [​IMG]
    میرے چھت سے گاؤں کا جنوب مغربی حصہ۔۔ سردیوں کی ایک طلوع ہوتی صبح۔۔







    [​IMG]
    شہر خموشاں سے ایک اداس شام۔۔۔







    [​IMG]
    مغربی سمت سے گاؤں کی لی گئی ایک تصویر۔۔ اور سہ پہر کے ڈھلتے سائے۔۔







    [​IMG]
    جنوب مغربی سمت میں واقع ایک چھوٹا سا تالاب (نور گڑھا) اور پس منظر میں ڈوبتا سورج۔۔۔ دھیمی سی شعاعیں پانی کی سطح سے منعکس ہوتے ہوئے۔۔







    [​IMG]
    ہلکی سی بوندا باندی کے بعد نکھری ہوئی رہگزر۔۔۔







    [​IMG]
    یہ ہندوؤں کا شمشان گھاٹ۔۔۔ ”مڑھیاں“ کہلاتا ہے، ہمارے گاؤں کے جنوب میں واقع ہے،نالہ پلکھو کے کنارے۔۔۔







    [​IMG]
    گزری خزاں اور بہارِ رواں۔۔ خزاں رسیدہ کچھ پتے اور تازہ پھول کچھ کیکر کے۔۔۔







    [​IMG]
    ہمارے گاؤں کا دوسرا تالاب۔۔۔ یہ ”بورے والی چھپڑی“ کہلاتا ہے۔۔۔







    [​IMG]
    گاؤں کی شمالی سمت۔۔۔ اور سبز لہلاتی کھیتیاں۔۔۔







    [​IMG]
    گاؤں کے مشرقی اُفق پر بکھری قوس و قزح۔۔۔







    [​IMG]
    پانی کی سطح کی ایک تصویر۔۔۔ کیمرہ اور پانی میں بس ایک دو سینٹی میٹر جتنا ہی فاصلہ رہ گیا تھا۔۔







    [​IMG]
    ہمارے گاؤں کے انتہائی شمال میں واقع ایک نالہ۔۔۔ کسی وقت میں یہ بپھر کر سیلابی تباہی مچاتا تھا۔۔ لیکن اب امتدادِ زمانہ سے متاثر ہو کہ صرف ایک تالاب کی شکل اختیار کر گیا ہے۔۔







    [​IMG]
    گاؤں کے انتہائی مغرب میں کھیتوں میں لگا ایک کھمبا۔۔۔ ڈھلتی زرد شام کے تناظر میں اُداس کھڑا ہے۔







    [​IMG]
    سرسوں کے زرد کھیت۔۔۔ اکیلا کیکر۔۔۔ اور ڈھلتی شام۔۔۔







    [​IMG]
    میرے گھر کی دوسری منزل کے صحن سے مشرقی سمت۔۔۔ لڑکیوں کے پرائمری اسکول میں واقع پیپل کا درخت،کم و بیش تین سو سال پرانا ہے،اس کے بارے مشہور تھا کہ آسیبی ہے، ہم نے ایک دفعہ پتا چلانے کی کوشش کی۔۔ پتا تو چل گیا لیکن وہ دن اور آج کا دن۔۔۔اب ہم کبھی اِس کے پاس پھٹکتے بھی نہیں۔۔







    [​IMG]
    شام کے وقت سیاہ بادلوں سے گھرے آسمان سے سورج کی آخری جھلک۔۔۔
     
    آخری تدوین: ‏اگست 13, 2015
    • زبردست زبردست × 43
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    زبردست جناب محفل میں ایک اور باکمال فوٹوگرافر کا اضافہ - لاجواب پینورامک تصاویر
     
    • متفق متفق × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  3. فلک شیر

    فلک شیر محفلین

    مراسلے:
    7,462
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    بہت خوبصورت..........
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  5. حاتم راجپوت

    حاتم راجپوت لائبریرین

    مراسلے:
    1,595
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ارے۔۔۔ باکمال کہاں اور ہم کہاں،،، ذرہ نوازی ہے زبیر صاحب آپ کی۔۔۔ ہم تو یونہی اوندھی سیدھی تصاویر اتار کر اپنا جی خوش کر لیتے ہیں۔۔۔
    بہر کیف تصاویر پسند کرنے کے لئے جناب کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  6. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    7,484
    موڈ:
    Asleep
    آپ کا تصویری ذوق کافی عمدہ ہے :)
     
    • متفق متفق × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. امجد میانداد

    امجد میانداد محفلین

    مراسلے:
    5,054
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dead
    واؤ،
    لاجواب،
    انتہائی دلکش پینورامک سینز۔
    آپ کی فوٹو گرافی اور مناظر بہت زبردست ہیں۔ بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر، اپنی مزید تصاویر شئیر کرتے رہیے۔
     
    • متفق متفق × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. تلمیذ

    تلمیذ لائبریرین

    مراسلے:
    3,914
    موڈ:
    Cool
    فوٹو گرافی کے اعلیٰ مرقعے۔
    تکنیکی رائے تو کوئی ماہر فوٹو گرافر (جیسے@امجد میانداد ) ہی دے سکتے ہیں۔ ہم جیسے عام ناظرین کے لئے تو یہ دیہات کے لینڈ اسکیپ اور بادلوں، نیز غروب ہوتے ہوئے سورج کی دل موہ لینے والی انتہائی شاندار تصاویر ہیں۔
    شراکت کے لئے شکریہ راجپوت صاحب، جزاک اللہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • متفق متفق × 2
  9. سید ذیشان

    سید ذیشان محفلین

    مراسلے:
    7,484
    موڈ:
    Asleep
    لگتا ہے مجھے بھی اپنے گاوں کا دیدار کرانا ہی پڑے گا۔ :)
     
    • متفق متفق × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. امجد میانداد

    امجد میانداد محفلین

    مراسلے:
    5,054
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dead
    تلمیذ بھائی کیوں شرمندہ کر رہے ہیں، پہلے چل جاتا ہو گا لیکن اب سچ مچ کا ایک اچھا فوٹو گرافر محفل کی رونق میں اضافہ کرنے آ گیا ہے،
    میں تو ابھی یہی سیکھ رہا ہوں کہ سیکھنا کیسے شروع کروں :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. امجد میانداد

    امجد میانداد محفلین

    مراسلے:
    5,054
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dead
    اب بھی لگتا ہے:lol::lol:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  12. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,733
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 2
  13. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,733
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    ضرور
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,733
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    کلوز تصاویر نہایت عمدہ ہیں ۔۔ رہگزر اور خزاں والی ۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. فارقلیط رحمانی

    فارقلیط رحمانی لائبریرین

    مراسلے:
    1,935
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Festive
    اس قدر انکساری بھی اچھی نہیں۔ بے شک خود ستائی بری چیز ہے۔
    لیکن آپ کی فوٹو گرافی وہ خواہ سپر میکرو گرافی ہو یا سپر مائکرو گرافی واقعی لاجواب ہے۔
    اور اُس کی تعریف آنجناب نے خود کب اور کہاں کی ہے؟
    دوسرے احباب تعریف کریں تو یہ ان کا حق ہے، کسی کا حق مت چھینیے اور
    انکساری کا اظہار کر کے اپنے مداحوں کا دِل مت دکھایا کیجیے، بری بات ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. تلمیذ

    تلمیذ لائبریرین

    مراسلے:
    3,914
    موڈ:
    Cool
    نہیں بھئی، یہ سرا سر کسر نفسی ہے آپ کی۔
    چلئے، آپ کی اس بات کی تائید کرتے ہوئے میں یہ کہوں گا کہ ہم جیسے ناظرین کی موج ہو گئی ہے کہ اب آپ دونوں کی مہارت کا ایک سے بڑھ کر ایک شاہکار دیکھنے کو ملے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  17. تلمیذ

    تلمیذ لائبریرین

    مراسلے:
    3,914
    موڈ:
    Cool
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,733
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    حاتم کیمرہ کون سا یوز کر رہے ہیں ؟
     
  19. فارقلیط رحمانی

    فارقلیط رحمانی لائبریرین

    مراسلے:
    1,935
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Festive
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  20. حاتم راجپوت

    حاتم راجپوت لائبریرین

    مراسلے:
    1,595
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    میں امجد بھائی کی کچھ تصاویر دیکھ چکا ہوں اور فوٹو گرافی میں جو مہارت انہیں حاصل ہے اس سے میں تو ابھی بہت بہت دور ہوں، امید بنی ہوئی ہے کہ امجد بھائی کی قیمتی آراء اور آپ سبھی کے تعاون سے مجھ جیسا نو آموز بھی کچھ سیکھ ہی جائے گا۔۔:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر