میرے پسندیدہ اینڈرائڈ گیمز اور ایپس

السلام علیکم،

سوچا میں بھی کچھ گیمز اور ایپس شئیر کر لوں۔
نمبر1:
Miika ایک ننا منا کیوٹ سا گیم ہے جس کے گرافکس بھی بہت اچھے ہیں۔ اس میں چاروں موسموں کے اسٹیجیز ہیں جنہیں پار کرنا ہوتا ہے۔ تفصیل کے لیے نیچے پلے اِٹ پی کے کا ویڈیو لنک ہے۔
ویڈیو لنک

گوگل پلے کا لنک

ذاتی اسکرین شاٹس:

10304504_10204233401786783_5694819786312242251_n.jpg

10447154_10204233401546777_8124758166157564271_n.jpg

10734159_10204233403906836_6853942495378219126_n.jpg

10432494_10204233401226769_8071654967804366588_n.jpg
 
آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
خوب صورت گیم ہے۔ آج ہی ٹرائی کرتا ہوں۔
مزید اچھی اچھی گیمز کا انتظار رہے گا۔ :)
 
نمبر 2:

Heart Beat Rate
ایک بہت ہی مفید اینڈرائڈ اطلاقیہ جس سے آپ کسی بھی وقت اپنی دل کی دھڑکنوں کی رفتار چیک کر سکتے ہیں۔

اسکرین شاٹ:

10346522_10204235400236743_552914396220688329_n.jpg

گوگل پلے اسٹور ڈاؤن لوڈ لنک

تدوین: یاد رہے یہ اطلاقیہ صرف ان انڈرائیڈ ڈیوائسز پہ کام کرے گا جن کے کیمرے کے ساتھ ہی فلیش لائٹ بھی لگی ہو۔
 
آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
نمبر 2:

Heart Beat Rate
ایک بہت ہی مفید اینڈرائڈ اطلاقیہ جس سے آپ کسی بھی وقت اپنی دل کی دھڑکنوں کی رفتار چیک کر سکتے ہیں۔

اسکرین شاٹ:

10346522_10204235400236743_552914396220688329_n.jpg

گوگل پلے اسٹور ڈاؤن لوڈ لنک

میرا نہیں خیال یہ درست ہے۔
کیا واقعی اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایسا کوئی سینسر موجود ہوتا ہے جس کوئی سافٹ ویئر ہارٹ بیٹ کا پتا لگا سکے؟
میرے خیال میں اس مقصد کے لیے اگر کوئی اضافی ڈیوائس اٹیچ کی جائے تو ایسا ممکن ہے۔
 
اوشو

لائبریرین
ابھی اس اطلاقیے کے بارے میں آپ کے دیے گئے لنک سے معلومات پڑھیں۔ جس کے مطابق یہ ڈیوائس کے کیمرے کا استعمال کرتی ہے۔ اور تصاویر کے تجزیے کے بعد دل کی دھڑکن کی رفتار بتاتی ہے۔ یہاں بھی کنفیوژن ہے کہ مختلف ڈیوائسز میں کیمرہ کی کوالٹی مختلف ہوتی ہے۔ اس صورت میں بھی کیا اس کا رزلٹ تسلی بخش ہو گا۔
 
اوہو، غلطی کی معافی چاہتا ہوں میں نے اپنا مراسلہ بھی تدوین کر دیا ہے اور یہاں بھی بتا دیتا ہوں کہ یہ ایپ صرف ان اینڈرائڈ ڈیوائسز پر کام کرے گی جن کے کیمرے کے ساتھ ہی فلیش لائٹ بھی لگی ہوئی ہو۔ فلیش لائٹ نہ ہونے یا دور ہونے کی صورت میں یہ ایپ کام نہیں کرے گی۔

×× چونکہ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ ہاتھ کی ایک انگلی کیمرے کے لینس پہ رکھی جاتی ہے اورفلیش لائٹ کی مدد سے کیمرہ دورانِ خون کو سینس کرتا ہے۔

جہاں تک درست ہونے کا تناسب ہے تو میں نے اب تک دو ایپس استعمال کی ہیں اور دونوں کو ہی درست پایا ہارٹ بیٹس کے حساب سے۔
 
لیکن میری سمجھ میں یہ نہیں آ رہا کہ عام موبائل کیمرہ دورانِ خون کو کیسے سینس کرے گا؟ اور فلیش لائٹ کا کیا چکر ہے اس میں؟
 
نمبر 3:
Unified Remote
یونیفائیڈ ریموٹ کمپیوٹر سے دور بیٹھ کر کمپیوٹر کو کنٹرول کرنے کا بہترین اطلاقیہ ہے اس کا جو مجھے سب سے بہترین استعمال نظر آیا ہے ایک تو پاور پوائنٹ پرزنٹشنز کو اس کے ذریعے آسانی سے کنٹرول کر سکتا ہے بغیر کسی اور آلے کو استعمال کیے۔ اور اس کے علاوہ مویز دیکھتے ہوئے اسکِپ فارورڈ اور اسکِپ بیک یا والیوم ایڈجسٹمنٹ اسکرین وغیرہ وغیرہ، اس کے ذریعے آپ سسٹم شٹ ڈاؤن، سلِیپ، ہائبرنیٹ، ری اسٹارٹ، لاگ آف وغیرہ بھی کر سکتے ہیں، آپنا مانیٹر آن یا آف کر سکتے ہیں۔ تمام براؤزرز چلا سکتے ہیں۔ فائل مینیجر سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اور کوئی بھی ڈرائیو، فائل یا پروگرام کھول اور بند کر سکتے ہیں۔

اور ہاں جناب آپ اپنی اینڈرائیڈ ڈیوائس کو ماؤس یا کی بورڈ کے متبادل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کے لیے آپ کو ان کی ویب سائٹ سے ایک چھوٹا سا پروگرام یونیفائڈ سرور انسٹال کرنا ہے اپنے کمپیوٹر پہ اور پھر موبائل پہ ایپ۔

ایک بات اور: انہوں نے گوگل پلے میں تو اسکرین ویو بھی مینشن کیا ہے یعنی آپ اپنے سسٹم کی اسکرین بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں، لیکن مجھے وہ آپشن نظر نہیں آیا۔

اسکرین شاٹس:

10310096_10204245764255837_9077104120050582086_n.jpg

10440967_10204245762855802_7855159281477857134_n.jpg

10653504_10204245762975805_6131072828925244282_n.jpg

1897897_10204245762735799_3418104545443277746_n.jpg

10409355_10204245763215811_705858320128331575_n.jpg

10394100_10204245763335814_7606020925952405808_n.jpg

10615452_10204245763455817_4826058147748935862_n.jpg

10004021_10204245763615821_5911383389297176309_n.jpg

224978_10204245763815826_7584375302900426919_n.jpg

کمپیوٹر کے لیے یونیفائڈ ریموٹ سرور ڈاؤن لوڈ کرنے کا لنک

گوگل پلے سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا لنک
 
Top