میرے پسندیدہ اشعار

شمشاد

لائبریرین
رسوائی تو ویسے بھی تقدیر ہے عاشق کی
ذلت بھی ملی ہم کو الفت کے فسانے سے
سعید راہی
 

سیما علی

لائبریرین
آپ کی آنکھوں میں یہ آنسو کہاں سے آ گئے
ہم تو دیوانے ہیں آپ کو یہ کیا ہوا

اب کسی سے کیا کہیں ‘ اقبال‘ اپنی داستاں
بس خدا کا شکر ہے جو بھی ہوا اچھا ہوا
(اقبال عظیم)
 

سیما علی

لائبریرین
جب بھی انجامِ محبت نے پکارا خود کو
وقت نے پیش کیا ہم کو مثالوں کی طرح

ذکر جب ہو گا محبت میں تباہی کا کہیں
یاد ہم آئیں گے دنیا کو حوالوں کی طرح

(سدرشن فاخر)
 

سیما علی

لائبریرین
تھک ہار کے بیٹھیں ہیں سرِ کوئے تمنا
کام آئے تو پھر جذبہء ناکام ہی آئے

باقی نہ رہی ساکھ ‘ ادا ‘ دشتِ جنوں کی
دل میں اگر اندیشہء انجام ہی آئے
(ادا بدایونی)
 

سیما علی

لائبریرین
ہر ایک موڑ پہ میں دل کی بات سنتا ہوں!
میں راہ عشق میں کب مشوروں کا قائل ہوں

کسی بھی شخص کو دشمن میں کہہ نہیں سکتا
میں دشمنی میں بھی چند ضابطوں کا قائل ہوں
(عاطف سعید)
 

سیما علی

لائبریرین
آنکھوں میں یہ پَلنے والے خواب نہ بجھنے پائیں’
دل کے چاند چراغ کی دیکھو، لَو نہ ہو مدّہم


ہنس پڑتا ہے بہت زیادہ غم میں بھی اِنساں
بہت خوشی سے بھی تو آنکھیں ہوجاتی ہیں نم
 

سیما علی

لائبریرین
پھر پلٹ کر کبھی نہیں دیکھا
اس کو پا نے کی انتہا کر دی
تا فلک ہو گیا دھواں سا بتول
راکھ اڑانے کی انتہا کر دی
(فاخرہ بتول)
 

سیما علی

لائبریرین
وہ بے وفا تھا تو پھر اتنا مہرباں کیوں تھا؟
بچھڑ کے اُس سے میں سوچوں اسی پہیلی پر

جلا نہ گھر کا اندھیرا ، چراغ سے محسن
ستم نہ کر مری جاں ، اپنے یار بیلی پر۔۔۔۔۔

( محسن نقوی)
 

سیما علی

لائبریرین
غربت میں بھی ہے سایۂ دیوار کی امید
اے دل تو کہاں تک یوں ہی دیوانہ رہے گا

سرور جو رہی حالتِ گریہ یہی تیری
پھر کوئی بھی دریا کہیں پیاسا نہ رہے گا
(سرور عالم راز سرور)
 

سیما علی

لائبریرین
اب تو بس دو ہچکیوں کی بات باقی رہ گئی
آپ نے پوچھا مجھے ، لیکن بڑی تاخیر سے

دل کی تنہائی کے سنّا ٹے میں تنہا تھا نصیر
وہ تو کھو جاتا ، مگر تم مل گئے تقدیر سے

نصیر الدین نصیر
 

سیما علی

لائبریرین
شکا یت مجھ کو غیروں سے نہیں ہے
عزیزوں ہی میں یک جہتی نہیں ہے

نہ ہو منظور تو مایوس رب سے
بلا جگ میں سدا رہتی نہیں ہے

منظور قاضی
 

شمشاد

لائبریرین
ڈوب جاتا ہے مرا جی جو کہوں قصۂ درد
نیند آتی ہے مجھی کوں مرے افسانے میں
سراج اورنگ آبادی
 

سیما علی

لائبریرین
انشاؔ جی یہ کون آیا , کس دیس کا باسی ہے؟
ہونٹوں پہ تبسم ہے، آنکھوں میں اُداسی ہے
ابن انشاء
 

سیما علی

لائبریرین
ترتیب سے محفوظ ہیں رنگین بہ۔۔اریں
گُلدستہ اوراقِ مُصوَّر ہے تی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ری یاد
سکندر علی وجدؔ اورنگ آبادی
 
Top