میرے پسندیدہ اشعار

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
روز خوں ہوتے ہیں دو چار ترے کوچے میں
ایک ہنگامہ ہے اے یار ترے کوچے میں
فرشِ رہ ہیں جو دل افگار ترے کوچے میں
خاک ہو رونقِ گلزار ترے کوچے میں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وہ جب سے شہر خرابات کو روانہ ہوا
براہ راست ملاقات کو زمانہ ہوا
وہ شہر چھوڑ کے جانا تو کب سے چاہتا تھا
یہ نوکری کا بلاوا تو اک بہانہ ہوا
 

شمشاد

لائبریرین
کیا خبر کب لوٹ آئیں اجنبی دیسوں سے وہ
پیڑ پر محفوظ ان کے گھونسلے رکھ چھوڑنا
حسن ناصر
 

سیما علی

لائبریرین
جب ایک اسی ذات پہ رکھتے تھے نظر ہم
خطروں میں بھی گھس جاتے تھے بے خوف و خطر ہم ، ،

(حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوب ؒ)
 

سیما علی

لائبریرین
نشہ ایسا تھا کہ مے خانے کو دنیا سمجھا
ہوش آیا تو خیال آیا کہ گھر جانا ہے
مرے جذبے کی بڑی قدر ہے لوگوں میں
مگر میرے جذبے کو مرے ساتھ ہی مر جانا ہے . .

(راحت اندوری مرحوم)
 

سیما علی

لائبریرین
گھر سے یہ سوچ کے نکلا ہوں کہ مر جانا ہے
اب کوئی راہ دکھا دے کہ کدھر جانا ہے
جسم سے ساتھ نبھانے کی مت امید رکھو
اس مسافر کو تو رستے میں ٹھہر جانا ہے
موت لمحے کی صدا زندگی عمروں کی پکار
میں یہی سوچ کے زندہ ہوں کہ مر جانا ہے . .

(راحت اندوری مرحوم)
 

سیما علی

لائبریرین
تیری ہر بات محبت میں گوارا کر کے
دل کے بازار میں بیٹھے ہیں خسارہ کر کے
آتے جاتے ہیں کئی رنگ مرے چہرے پر
لوگ لیتے ہیں مزا ذکر تمہارا کر کے . .

(راحت اندوری مرحوم)
 

سیما علی

لائبریرین
کچھ تو ہوتے ہیں محبت میں جنوں کے آثار
اور کچھ لوگ بھی دیوانہ بنا دیتے ہیں

ظہیرؔ دہلوی
 

سیما علی

لائبریرین
کیوں رہا مجذوب بے غم مُجھ سے سُن
ب۔ے غ۔رض،بے مُدع۔۔۔ا، ب۔ے زَر رہا ، ،

(حضرت خواجہ عزیز الحسن مجذوب ؒ )
 

سیما علی

لائبریرین
ان کی محفل کے آداب کچھ اور ہیں
لب کشائی کی جرأت مناسب نہیں ،
ان کی سرکار میں التجا کے لئے
جنبشِ لب نہیں چشمِ تر چاہیئے ،
سوزِ دل چاہیئے چشمِ نم چاہیئے
اور شوقِ طلب معتبر چاہیئے ، ،

صلی اللہ علی سیدنا محمد وعلی آلہ وبارک وسلم ، ،
(اقبال عظیم مرحوم)
 

سیما علی

لائبریرین
ثمر بھی ہے کبھی قسمت میں کیا حساب لگانا
ہمیں تو باغ تماشا ہے خواب خواب لگانا

ظفر اقبال
 

سیما علی

لائبریرین
ﺷﺐ ﺳﯿﺎﮦ ﮐﮯ ﻣﮩﻤﺎﮞ ﺩﺍﺭ ﭨﮭﮩﺮﮮ ﮨﯿﮟ
ﻭﮔﺮﻧﮧ ﺗﯿﺮﮔﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﻔﯿﺮ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ

ﮨﻤﯿﮟ ﺑﺠﮭﺎﺩﮮ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺍﻧﺎ ﮐﻮ ﻗﺘﻞ ﻧﮧ ﮐﺮ
ﮐﮧ ﺑﮯ ﺿﺮﺭ ﮨﯽ ﺳﮩﯽ ﺑﮯ ﺿﻤﯿﺮ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ


محسن نقوی
 
Top