تاسف میرے والد نہیں رہے۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
میرے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔ تمام محفلین سے گزارش ہے کہ اُن کے حق میں دعا کریں۔
میری ابھی 4 بجے کی فلائٹ ہے۔ آپ سب انکے لیے بہت دعا کریں۔
انا اللہ و انا الیہ راجعون۔
 
اوہ۔
انا للہِ وا انا الیہ راجعون۔

بہت صدمہ ہوا دوست۔ اللہ ان کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔

میں یہاں اسلام آباد میں ہوتا ہوں میرے لائق کوئی خدمت ہو تو پلیز ضرور بتایئے گا۔ میں اپنا فون نمبر آپ کو میسج کر رہا ہوں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون!!
اس جانکاہ سانحے کا احساس جتنا آپ کر سکتے ہیں، کوئی دوسرا نہیں کرسکتا، لیکن میرے عزیز، سر سے اس چھتری کے ہٹ جانےکے دکھ میں ہمیں اپنا شریک سمجھیں۔ باری تعالے سے دعا ہے کہ وہ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور آپ کے اہل خاندان کو حوصلہ و ہمت بخشے کہ وہ اس صدمے کو سہہ سکیں۔ آمین۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی آپ کے والد کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائیں۔ آمین۔
اور اللہ تعالی آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو اسے صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ بھی عطا فرمائیں، آمین۔
 

زبیر مرزا

محفلین
اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ
اللہ تعالٰی آپ کے والد صاحب کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کے اہل خانہ کو صبرِجمیل عطا فرمائے
 

مقدس

لائبریرین
جدید انا للہ و انا الیہ راجعون

عمر بھیا مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا لکھوں۔۔ آئی ایم سو سوری بھیا۔۔
 

اوشو

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون!
عمر سیف بھائی بہت افسوس ہوا جان کر۔ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ کریم سے دعا گو ہوں کہ مرحوم کو جنت الفردوس جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

یہ ایکدم سے کیا ہو گیا؟ آپ تو کہہ رہے تھے کہ ان کی نظر کمزور ہو گئی ہے اور انہیں الشفا لیکر جا رہے ہیں؟
 

فاتح

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ انھیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور آپ سمیت تمام اہل خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا فرمائے۔
 

عمران اسلم

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ آپ کے والد مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ ان کی قبر جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنے اور رحمتوں کا نزول ہو۔

اللہ تمام لواحقین کو اس دکھ کی گھڑی میں ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے اور انہیں صبر جمیل عطا فرمائے ۔ امین
 

علی خان

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ انکی تمام گناہوں کو معافی دیں۔ اور انکو اس ابدی زندگی میں کامیابی عطا کرے۔ آمین۔
 

فلک شیر

محفلین
عمر بھائی! دل پہ چوٹ لگی.........بے شک اللہ کے سوا ہر ایک کو فنا ہے......ہم گناہ گار عاجز بندے مالکِ کائنات سے اُن کے لیے دعا کرتے ہیں :
اللہم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ واکرم نزلہ ووسع مدخلہ وادخلہ فی جنتک جنۃ الفردوس فی جوا ر رحمتک ..........اللہم انک انت الرؤف الرحیم .....اللہم ارحم علی حالہ و لا تنظر الی سوء اعمالہ .......اللہم بارک فی حسناتہ و کفر عن سیاتہ...........انک انت الغفور الرحیم۔
اللہ تعالی آپ اور آپ کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور دین و دنیا میں آسودگی نصیب فرمائے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
انا اللہ و انا الیہ راجعون
عمر بھائی اللہ تعالیٰ انکو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

اللہم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ واکرم نزلہ ووسع مدخلہ وادخلہ فی جنتک جنۃ الفردوس فی جوا ر رحمتک ..........اللہم انک انت الرؤف الرحیم .....اللہم ارحم علی حالہ و لا تنظر الی سوء اعمالہ .......اللہم بارک فی حسناتہ و کفر عن سیاتہ...........انک انت الغفور الرحیم​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top