میرے ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے

شعیب

محفلین
کئی بار دیکھ چکا ہوں، محفل پر پانچ یا چھ افراد خفیہ طور پر موجود رہتے ہیں اور میں جانتا ہوں وہ سب رجسٹرڈ ہیں مگر خفیہ طور پر محفل میں آتے جاتے رہتے ہیں ۔ جیسے ہی لاگ آف ہوتا ہوں دھڑا دھڑ خفیہ لوگ سائن اِن ہوجاتے ہیں ۔ سب سے پہلے سائن اِن ہونے والوں میں عالیجناب نبیل اور زکریا صاحب کا نام قابل ذکر ہے ۔

میری قسمت کہ سائن اِن دانشوروں کو دیکھ کر دوبارہ میں بھی سائن اِن ہوجاتا ہوں، مگر یہ کیا؟ جیسے ہی سائن اِن ہوا وہ سب پھر سے خفیہ بن جاتے ہیں ۔

ابھی کل شام کی بات ہے، میں دیکھ رہا تھا محفل پر زکریا، نبیل، جہانزیب اور شعیب صفدر وغیرہ ہر چند منٹوں بعد محفل میں اِن ۔ آؤٹ ہو رہے تھے ۔ اسی وقت میں نے اِن احباب کو ذاتی خطوط ارسال کرکے چیٹ روم میں آنے کی گذارش بھی کی تھوڑی دیر انتظار بھی کیا مگر بے سود ۔ میری حسرت رہ گئی یاروں کہ اردو میں چیٹ کروں ۔ کسی زمانے میں منہاجین بھائی سے چیٹ روم میں ملاقات ہوئی تھی اور وہ بھی صرف ایک منٹ کی چیٹ ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شعیب، ضروری نہیں کہ تمہیں آن لائن ارکان کی جو انفارمیشن نظر آ رہی ہے وہ درست بھی ہو۔ اس انفارمیشن کے ساتھ یہ بھی لکھا ہوتا ہے کہ یہ پچھلے پانچ منٹ کے دوران آن لائن ارکان کے متعلق معلومات ہیں۔ مجھے جب تک تمہارا پیغام ملتا ہے، تم خود رفو چکر ہو چکتے ہو یا میں اس سے پہلے ہی آف لائن ہو جاتا ہوں۔ چلو کبھی نہ کبھی تو ہمارے ستارے ملیں گے۔ :D
 

شعیب صفدر

محفلین
شعیب صاحب بات یہ ہے کہ میں تو اردو محفل میں کسی بات کا جواب تحریر کرنے کےلئے آتا ہو۔۔۔بس۔۔۔ آر ایس ایس فیڈ سے باقی اپ ڈیٹ رہتا ہو۔۔۔۔ آپ میری پاس جی میل پر ایڈ ہیں مگر آپ نے اس کا مثبت جواب نہیں دیا ۔۔۔۔۔۔۔
باقی نبیل اب ماشاءاللہ کافی زیادہ خطوط روزانہ اب محفل میں شامل ہوتے ہیں۔۔جبکہ آر ایس ایس فیڈ میں خطوط کی تعداد ۱۵ہے(میری خیال میں)۔۔۔۔۔ ان کی تعداد بڑھادی جائے تو اچھا ہے کیوں کہ ۲۴ گھنٹوں کے بعد عام طور پر کوئی لاگ ان ہو تا ہے ویب پر۔۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
shoiab safdar نے کہا:
باقی نبیل اب ماشاءاللہ کافی زیادہ خطوط روزانہ اب محفل میں شامل ہوتے ہیں۔۔جبکہ آر ایس ایس فیڈ میں خطوط کی تعداد ۱۵ہے(میری خیال میں)۔۔۔۔۔ ان کی تعداد بڑھادی جائے تو اچھا ہے کیوں کہ ۲۴ گھنٹوں کے بعد عام طور پر کوئی لاگ ان ہو تا ہے ویب پر۔۔۔۔۔

آر ایس ایس فیڈ میں خطوط کی تعداد بڑھا کر میں نے 45 کر دی ہے۔
 

زیک

مسافر
فیڈ کا کیا چکر ہے میرے ساتھ؟؟؟؟

اعجاز اختر نے کہا:
ہے۔ آج میں نے اس کو 'ویلیڈیٹ' بٹن کلک کیا تو جو نتیجہ ملا وہ یہ ہے:
http://www.feedvalidator.org/check?url=http://www.urduweb.org/mehfil/

اعجاز صاحب آپ محفل کے پہلے صفحے کو feed validator سے کیوں گزار رہے ہیں؟ فیڈ کا نتیجہ یہ رہا۔ یہ تو ٹھیک ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
پہلے شاید میں یہ لکھنا بھول گیا تھا کہ اب بھی میرا گریٹ نیوز ریڈر کام نہیں کر رہا ہے اور نہ فائر فاکس اور آپیرا ہی فیڈ قبول کر رہے ہیں۔ اس بار جو اس نے اس غلطی کی نشان دہی کی کہ ان کوڈنگ میں گڑبڑ ہے، اور اس لنک پر چیک کیا جائے۔ اب زکریا لکھ رہے ہیں کہ میں پہلے صفحے کو میں نے کیوں منتخب کر رکھا ہے، تو بھئی بتائیں کہ کس طرح کیا جائے، اس سلسلے میں میں اناڑی ہوں۔ اور نبیل، آپ نے جو چیک کر کے لنک بھیجا ہے، اس میں بھی مجھے یہی ملا ہے:
utf8' codec can't decode bytes in position 33967-33968: invalid data (maybe a high-bit character?) [
اب آپ لوگ بتائیں کہ میری کہاں غلطی ہے۔

معاف کریں کہ غلط جگہ پوسٹ کرنے کے لئے مجبور ہوں۔
 

شعیب صفدر

محفلین
میں تو rss کو پڑھنے کے لئے گریٹ نیوز استعمال کرتا ہو۔۔۔ آپ کر کے دیکھ لے۔۔۔میرے پاس تو ٹھیک کام کر رہا ہے مگر۔۔۔انکل اعجاز اختر کو یہ تنگ کر رہا ہے اب آپ کے ساتھ کیا کرتا ہے یہ آپ کی قسمت۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
لیجئے میرے پاس کام کرنا شروع کر دیا گریٹ نیوز نے۔ جیس کے دئے لنک کو دیا تو یہ ممکن ہو سکا۔
 

اجنبی

محفلین
شکل تو اس کی ٹھیک ہے مگر یہ آف لائن پڑھنے کی اجازت نہیں دیتا اس لیے مجھے اچھا نہیں لگا ، تو میں نے اسے اٹھا کر باہر مار دیا ۔ :jhoota:
 
اچھا کيا ھے

آپ نے اچھا کيا ہے جو کام نہ آئے اسکا کيا کام؟
ويسے ميں نے گريٹ نيوز کو چيک کيا ہے اسنے ٹھيک کام کيا تھا۔
 
Top