مبارکباد میرے بھیا بنے ہیں دولہا

مقدس

لائبریرین
جی جی۔۔۔ مجھے پتا ہے کہ آپ سب کو پہلے سے پتا ہے کہ میں کون سے والے بھیا کی بات کر رہی ہوں۔ میں نے پہلے سوچا تھا کہ ولیمہ ہو جائے تو پھر تھریڈ بناؤں گی لیکن ابھی خیال آیا کہ ولیمے پہ تو شاید بہے سارے بھیازز جائیں گے اور اگر میرے سے پہلے کسی اور بھیا نے کھول دیا تو مجھے بڑا غصہ آئے گا۔۔۔ ہی ہی ہی۔۔ اس لیے میں نے اپنے پہلے والے پلان کو ریکنسیڈر کیا اور یہاں آ گئی۔۔

ہاں تو اب بتاتی ہوں کہ جمعہ والے دن ہمارے پیارے بھیا کی بارات کا دن تھا۔۔ بھیا ہماری بھابھی کو اپنے گھر لے آئے۔۔۔ یپیییییی۔۔ مزے کی بات بتاؤں امین بھیا کی شادی کے لیے میں نے اسپیشلی کپڑے بنوائے تھے۔۔ آخر میرے اتنے پیارے بھیا کی شادی تھی۔۔
آفس سے واپسی پر میں نے امین بھیا کو کال کی۔۔تو بھیا تیار بیٹھے تھے۔۔ ارے وہ والے تیار نہیں ناں۔۔ پارلر جانے کے لیے تیار۔۔ میں نے خوب نصیحتیں کیں بھیا کو۔۔مثلاً یہ کہ زیادہ میک اپ نہیں کروانا ۔۔ اور زیادہ ٹائم نہیں لگانا وہاں وغیرہ وغیرہ۔۔۔ ہی ہی ہی اور بھیا تو بس شرمائے جا رہے تھے اور بولے کہ شادی تو ایک بار ہی ہوتی ہے میں تو خوب بن ٹھن کر جاؤں گا۔۔:rollingonthefloor:
اور ہاں ایک بات بھیا نے کہی کہ مقدس بیٹا! تمہارے بھیا کو شرم بڑی آ رہی ہے۔۔ میں نے کہا بھیا کوئی بات نہیں ریڈ کلر کا رومال ساتھ لے جائیے گا۔۔ جب جب شرم آئے اس کو منہ پر رکھ کر شرما لیجیئے گا۔۔ :rollingonthefloor:۔۔ بھیا کو میرا یہ مشورہ بہت پسند آیا۔۔ اور انہوں نے اس پر عمل بھی کچھ ایسے کیا۔۔
اسٹیج پر بھابھی کو آتے دیکھ رک بھیا جلدی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور ایک دم ان کو یاد آیا۔۔ یہاں تو شرمانا بھی تھا۔۔ اب بھیا اپنی پاکٹس ٹٹولنے لگے۔۔ چھوٹے بھائی جو پاس کھڑے تھے۔۔ پوچھنے لگے۔۔ کیا ڈھونڈ رہے ہیں بھیا؟ ۔ ارے یار! یہی تو رکھا تھا۔۔ پر کیا؟ کچھ بتائیں تو سہی۔۔ اور بھیا جھنجھلا کر بولے۔۔ یار تُو تو صبر کر۔۔۔ چھوٹے بھائی خاموشی سے بڑے بھیا کو دیکھنے لگے۔۔ آخرکار امین بھیا کو اپنی مطلوبہ چیز مل گئی اور وہ بولے چھوٹے بھائی سے۔۔ دیکھا! میں نہیں بھولتا کوئی چیز بھی۔۔ مجھے پتا تھا کہ میں نے پاکٹ میں رکھا تھا۔۔ پر کیا؟؟؟ چھوٹے بھائی نے تنگ آکر پھر سے پوچھ لیا۔۔۔ ارے میرا ریڈ رومال۔۔ دیکھو۔۔ امین بھیا نے فخر سے رومال ان کے سامنے لہرایا۔۔ مقدس نے کہا تھا کہ بھیا جب جب شرم آئے تو رومال کو منہ پر رکھ کر شرما لینا۔۔ اب یار دیکھو تمہاری بھابھی آ رہی ہیں تو شرم تو آنی ہی ہے۔۔ اس لیے آئی واز گیٹنگ ریڈی۔۔ چھوٹے بھائی ابھی تک شاک میں تھے۔۔ کہ ابھی کیا ہونے والا ہے۔۔ انہوں نے آنی سے کہا۔۔۔ ماما! آپ بھائی کے پاس رکیں ۔۔ میں آتا ہوں کچھ دیر میں۔۔۔ اور شکر کرتے اسٹیج سے نیچے اتر گئے۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی۔۔ کہ امین بھیا جب رومال منہ پر رکھ کر شرمائیں ۔۔ کم از کم وہ آس پاس موجود نہ ہوں۔۔ آگے تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ کیا ہوا گا۔۔۔ ہی ہی ہی ہی ہی۔۔ ساری باتیں میں نے بتا دیں تو میری شامت آ جانی ہے۔۔



امین بھیا آپ کو ڈھیروں مبارک ہو۔۔ ہمیشہ خوش رہیں بھابھی کے سنگ۔۔ اللہ تعالٰی آپ دونوں کے رشتے کو مضبوط تر بنائیں آمین

پیاری آنی آپ کو بھی ڈھیروں مبارک

images

 
ہم نے تو مبارکباد کو ولیمے تک کے لیے ملتوی کر رکھا تھا۔ ویسے آج فون بھی کرنا چاہا لیکن مجال ہے کہ فون لگ جائے جناب کا۔ :) :) :)

خیر اب دھاگہ کھل گیا ہے تو ڈھیر ساری مبارکباد قبول فرمائیں! :) :) :)
 

مقدس

لائبریرین
ہم نے تو مبارکباد کو ولیمے تک کے لیے ملتوی کر رکھا تھا۔ ویسے آج فون بھی کرنا چاہا لیکن مجال ہے کہ فون لگ جائے جناب کا۔ :) :) :)

خیر اب دھاگہ کھل گیا ہے تو ڈھیر ساری مبارکباد قبول فرمائیں! :) :) :)
بھیا ان کی شادی ہو گئی ہے اب۔۔ اب وہ فون نہیں اٹھاتے :p
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ تو میں نے کھولنا تھا دھاگہ @مقدس، رات میں سوچا تھا کہ بھیا لوگ کو نہیں کھولنے دینا پر کوئی بات نہیں بھیا لوگ تو اب بھی نہیں کھول سکے اور بہن نے ہی کھولا :happy:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
امین بھیا آپ کو ڈھیروں مبارک ہو۔۔ ہمیشہ خوش رہیں بھابھی کے سنگ۔۔ اللہ تعالٰی آپ دونوں کے رشتے کو مضبوط تر بنائیں آمین

پیاری آنی آپ کو بھی ڈھیروں مبارک

images


آمین
اور اس دعا میں ہم سب شریک ہیں، بہت خوش رہیں ہمیشہ، آمین
 

نایاب

لائبریرین
محترم محمد امین آپ کو شادی خانہ آبادی پر دلی دعاؤں بھری مبارک باد
سدا خوش و خرم رہیں کبھی کوئی غم نہ آئے آمین
محترمہ مہ جبین بہنا آپ کو بھی دلی مبارکباد
 
Top