میری کھانوں‌ کی ویب سائیٹ

ماہ رخ

محفلین
السلام علیکم

میرا نام ماہ رخ ہے ۔ میں نے کھانوں کی تراکیب کی ویب سائیٹ بنائی ہے

کیا آپ اس ویب سائیٹ کے سلسلے میں میری مدد کریں گی؟ محفل پر آپ نے جو تراکیب دی ہیں کیا آپ وہ مجھے دینا چاہیں گی تا کہ میں انہیں اپنی ویب سائیٹ پہ رکھ لوں؟ اگر آپ اس ویب سائیٹ کی ممبر بننا چاہیں تو پلیز مجھے ای میل کریں ۔میرا ای میل ایڈریس میری پروفائل میں موجود ہے ۔

جواب کی منتظر
ماہ رخ
 
ابو کاشان

محفلین
وعلیکم السلام ماہ رخ جی!
اردو محفل پر خوش آ مدید!
میں سمجھا ویب سایٹ کا لنک ہوگا۔ مگر نہیں ہے۔

ایک اور بات فورم پر اس طرح ای میل ایڈرس دینے کی ممانعت ہے۔ شکریہ
 
ماہ رخ

محفلین
شکریہ

ای میل ایڈریس نکال دیا ہے

اصل میں لنک ڈالا ہی نہیں جا سکا ، لکھا ہوا آیا کہ کم از کم 15 پوسٹیں ہو تو لنک ڈال سکتے ہیں ۔

میری ویب سائیٹ کا لنک اردو میں ہی لکھ دیتی ہوں

کچن ڈاٹ تزک ڈاٹ نیٹ
 
ماہ رخ

محفلین
اب میرے دستخط میں بھی لنک آ گیا ہے ۔
وہاں‌ میری ویب سائیٹ پر میرا ای میل ایڈریس موجود ہے
 
جہانزیب

محفلین
بالکل ہے، صرف تھیم کو اردو میں‌ ڈھالنا ہو گا ۔ابھی جتنے اردو بلاگز ہیں‌خاص کر پرانے یہ سب پہلے بلاگر پر ہی تھے ۔ بلاگر پر پاکستان میں پابندی کے بعد ورڈپریس اور اپنی ہوسٹنگ کی طرف رخ‌ ہوا تھا ۔
 
ماہ رخ

محفلین
اور ماہ رخ‌ آپ تزک نگار صاحب سے کہہ کر بجائے بلاگر کے ورڈپریس کروا سکتی ہیں؟ ۔

دراصل مجھے ویب ٹیکنالوجیز کا زیادہ پتہ نہیں ہے ۔ قدیر بھائی (تزک نگار) کہتے ہیں کہ بلاگ سپاٹ پر ٹیمپلیٹ اردو کے لیے ڈھالا جا سکتا ہے ، ورڈپریس ڈاٹ‌کام پر ایسا نہیں ہو سکتا ۔
 
باسم

محفلین
ٹھیک کہتے ہیں مگر جہانزیب ورڈپریس پروگرام کی الگ انسٹالیشن کی بات کررہے ہیں جس کے درجنوں تھیم اردو میں کیے جاچکے ہین اور کامیابی سے چل رہے ہیں نہ کہ ورڈپریس ڈاٹ کام پر بلاگ بنانے کی
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید ماہ رخ۔ نام اور کام تو اچھے لگ رہے ہیں۔ امید ہے کہ محفل پر اچھا اضافہ ثابت ہوں گی۔
 
خوش آمدید ماہ رخ۔
امید ہے آپ محفل پر اچھا اضافہ ثابت ہوں گی اور ویب سائٹ کے لیے بھی آپ کو کافی مدد مل جائے گی۔
 
حجاب

محفلین
السلام علیکم

میرا نام ماہ رخ ہے ۔ میں نے کھانوں کی تراکیب کی ویب سائیٹ بنائی ہے

کیا آپ اس ویب سائیٹ کے سلسلے میں میری مدد کریں گی؟ محفل پر آپ نے جو تراکیب دی ہیں کیا آپ وہ مجھے دینا چاہیں گی تا کہ میں انہیں اپنی ویب سائیٹ پہ رکھ لوں؟ اگر آپ اس ویب سائیٹ کی ممبر بننا چاہیں تو پلیز مجھے ای میل کریں ۔میرا ای میل ایڈریس میری پروفائل میں موجود ہے ۔

جواب کی منتظر
ماہ رخ

وعلیکُم السّلام ، ماہ رخ، میں نے کل ہی آپ کی سائیٹ دیکھی ہے اچھا آغاز ہے :)
 
جہانزیب

محفلین
دراصل مجھے ویب ٹیکنالوجیز کا زیادہ پتہ نہیں ہے ۔ قدیر بھائی (تزک نگار) کہتے ہیں کہ بلاگ سپاٹ پر ٹیمپلیٹ اردو کے لیے ڈھالا جا سکتا ہے ، ورڈپریس ڈاٹ‌کام پر ایسا نہیں ہو سکتا ۔

اچھا میرا خیال تھا، کہ قدیر کے پاس ہوسٹنگ ہے ۔
 
ماہ رخ

محفلین
آپ سب کا شکریہ :)

یہاں موجود خواتین اگر ویب سائیٹ کے سلسلے میں میری مدد کر سکیں تو میں شکر گزار ہوں گی ۔ میں نے یہاں‌ کچھ تراکیب دیکھی ہیں ، کیا میں‌ انہیں اپنی ویب سائیٹ میں‌شامل کر سکتی ہوں؟
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام ماہ رخ اور محفل پر خوش آمدید

بہت بہت شکریہ ویب سائیٹ شیئر کرنے کا اور ہم خواتین آپ کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟؟؟
 
Top