میری پوسٹس کا انتظار نہ کیا جائے۔

امن ایمان

محفلین
السلام علیکم!

میں ذاتی وجوہات کی بنا پر کچھ عرصہ محفل پر نہیں آسکوں گی۔ کب واپس آؤں اس بارے میں مجھے خود بھی ٹھیک طرح سے پتہ نہیں ہے۔ اس پوسٹ کا مقصد یہ ہے کہ طویل غیرحاضری سے یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ میں بیمار شیمار ہوں۔۔ایسا نہیں ہے۔۔یہاں بتانے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ میرے بارے میں قیاس آرائی یا کوئی پریشان نہ ہو۔آخر اتنا حق تو ہم ایک دوسرے پر رکھتے ہیں نا کہ بلاوجہ کسی کو پریشان نہ کریں۔

یہاں رہتے ہوئے میری پوری کوشش تھی کہ میری وجہ سے کسی کا دل نہ دکھے۔۔۔جانے انجانے میں کچھ کہہ دیا ہو تو اس کا اندازہ مجھے بھی نہیں۔۔۔اس لیے اس پر معذرت مانگنا بھی عجیب سا لگے گا۔ : (

مجھے امید ہے ۔۔“ آپ کی شاعری“ میں “امن ایمان کی باتیں“ تھریڈ آپ کو میری یاد دلاتا رہے گا۔۔۔جس کو پہلی بار پڑھ کر سمجھ میں کچھ نہیں آتا۔۔دوسری بار کچھ کچھ سمجھ آنے لگتا ہے اور تیسری بار پڑھنے سے بندہ اچھا خاصا متاثر ہونے لگتا ہے۔ :)

اپنا خیال رکھیے گا۔۔۔اور مجھے اچھے لفظوں میں یاد رکھیے گا۔۔۔دعاؤں میں یاد رکھنے کا اس لیے نہیں کہہ رہی کہ آج کل انسان کے پاس اپنے لیے کچھ مانگنے کو وقت نہیں ۔۔کسی کے لیےکیا دعا کرے گا۔

اللہ حافظ
امن‌ ایمان
 
ٹھیک ہے امن بہنا! آپ جایئے (واپس لوٹ آنے کے لئے)۔ امید ہے کہ واپسی جلد ہوگی۔
اللہ آپ کو کامیاب کرے اور ڈھیر ساری خوشیاں عطا کرے۔ آمین!
اپنا خیال رکھئے گا۔
والسلام
 

ظفری

لائبریرین
بہت اچھی بات ہے امن ۔۔ اللہ کرے آپ کا جو بھی کام ہو ۔ اس میں آپ کو کامیابی نصیب ہو ۔ اور آپ دوبارہ آئیں اور ضرور آئیں ۔ اور ویسے بھی اس سائیٹ سے زیادہ دنیا میں اور بھی ضروری کام ہوتے ہیں ۔ ان کا کرنا یہاں آنے سے زیادہ ضروری ہے ۔

اور جتنا وقت آ‌‌‌پ نے یہاں گذارا ۔ وہ محبتیں اور مثبت باتوں کو یہاں بانٹنے میں گذارا اور اپنے کام سے کام رکھا ۔ امید ہے دوسرے لوگ بھی آپ کے اس بہترین طرزِ عمل سے کچھ سیکھنے کی کوشش کریں گے ۔

آپ کو خدا حافظ اور ساتھ ساتھ پیشگی خوش آمدید بھی ۔ :wink:
 
انتظار تو رہے گا تمہارا اور امید ہے کہ تم جلد واپس آ جاؤ‌گی۔

بہت اچھے دھاگے شروع کیے اور بہترین طرز عمل اپنائے رکھا جس میں واقعی دوسروں کے لیے ایک سبق ہے۔

دعاؤں میں تمہیں ضرور چند لوگ یاد رکھیں گے اور اگر سائٹ تمہیں واقعی پسند آئی ہے اور ہم لوگوں سے بھی انسیت پیدا ہوگئی ہے تو ضرور واپس آؤگی اور جب واپس آؤگی تو تمہیں یقین آئے گا کہ ہم لوگ تمہیں بھولے نہیں اور یاد کرتے رہتے ہیں۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

سسٹرامن ایمان، اللہ تعالی سے دعاگوہوں کہ آپ جلدواپس آئیں اور جوادھورے کام انٹرویوزہیں ان پرآہستہ آہستہ آگے بڑھیں (انشاء اللہ)
اوریہاں بھی رہیں خوش و خرم رہیں (آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام،
امن، اب ایسی بھی کیا مصروفیت کہ کبھی کبھار وقت نہ نکال سکو گی۔ کسی نے تنگ تو نہیں کیا تمھیں؟ جس وجہ سے تم چھوڑ کر جا رہی ہو؟ :(

خیر۔۔۔جلدی واپس آنا۔ :(
 
سسٹر امن : انٹرنیٹ بنا ہی کچھ اس انداز سے ہے کہ جو باہم ملاقات کا با آسانی رابطہ پیدا کرتا ہے ۔ اس فورم تک آنا کچھ اتنا بھی مشکل نہیں ۔ چٹکیوں میں آپ بین الاقو امی فارم پر ہوتے ہیں ۔ تو آتے رہیے ۔ میں بھی تو آ ہی جاتا ہوں ۔ :p
 

سارہ خان

محفلین
یہ تو اچھی بات نہیں ہے اگر واقعی امن کسی سے ناراض ہو کر گئی ہیں تو۔۔۔ کس نے ناراض کیا امن کو۔۔۔۔:roll:۔۔۔۔
ناراضگی اچھی نہیں ہوتی امن آپ دوسروں کو بھی یہ سمجھاتی رہی ہو نہ ۔۔ تو پھر واپس آجاؤ جلدی سے ۔۔ سب تمہارا انتظار کر رہے ہیں یہاں ۔۔۔:)
 
اگر ناراض ہو کر گئی ہے تو بہت غلط بات ہے ۔

امن کے کہنے پر کئی لوگ رضاکارانہ طور پر لوگوں کو مناتے رہیں ہیں۔ میرا خیال ہے کہ امن ناراض نہیں اور جلد ہی واپس آ جائے گی۔

ویسے فہیم خفیہ ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ کس بات پر ناراضگی ہوئی ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
اگر ناراض ہو کر گئی ہے تو بہت غلط بات ہے ۔

امن کے کہنے پر کئی لوگ رضاکارانہ طور پر لوگوں کو مناتے رہیں ہیں۔ میرا خیال ہے کہ امن ناراض نہیں اور جلد ہی واپس آ جائے گی۔

ویسے فہیم خفیہ ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ کس بات پر ناراضگی ہوئی ہے۔

افسوس یہ بات مجھے بھی نہیں معلوم کہ وہ کس سے اور کس بات پر ناراض ہوکر گئیں ہیں۔
ویسے کیا پتہ یہ بات غلط بھی ہوسکتی ہے
 

محسن حجازی

محفلین
ہماری طرف سے بھی ہرگاہ و ہر جاہ عوام الناس کو ان کے وسیع تر مفاد میں مطلع کیا جاتا ہے کہ ہماری طرف سے کسی قسم کے مکتوب، مراسلے، خط یا چٹھی کا انتظار نہ کیا جائے کہ ہم فراغت کی شدت میں شدید مصروف ہیں۔
حکم بالا کی خلاف ورزی عدالت عالیہ کے وقار و اختیارات کی توہین متصور کی جائے گی اور ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ویسے بھی ہم کم کم پوسٹ کرتے ہیں (واضح رہے کہ اس کم کم کا تعلق سٹار پلس والے کم کم سے قطعا نہیں ہے) عرصہ بیتنے کے باوجود مٹھی بھر خطوط ہی ہو پائے ہیں یعنی عمر بھر کا حاصل کچھ تصویر بتاں اور کچھ حسینوں کے خطوط۔ تصویر بتاں تو ہمیں حاصل نہیں ہو سکیں کیوں کہ زیادہ تر بتوں نے تصویرکی جگہ پھول بوٹے لگا رکھے ہیں لے دے کے ہماری اپنی ایک تصویر ہے جس میں ہم خود بت بنے بیٹھے ہیں۔ معاف کیجیے گا کھڑے ہیں صراحت کردی تاآنکہ کوئی معترض نہ ہو۔ ویسے بھی ہماری طبیعت میں اعتراض برداشت کرنے کا مادہ کچھ کم ہے ہم اعتراض کو تعمیر کے منافی عمل سمجھتے ہیں اور اعتراض کرنے والے کی فوری تخریب کا انتظام کر کے گویا ایک اور انداز میں تعمیری عمل کو تقویت بخشتے ہیں۔
ہماری تعریفوں کام عمل جاری رہا تو یہ سلسلہ تو کہیں نہیں رکنے کا کیوں کا نہ کبھی کوئی ہم سا تھا نہ ہوگا نہ کوئی ہے کم سے کم جس کمرے میں ہم جلوہ افروز ہیں اس میں تو ایسا ہی ہے ہاں البتہ یہ کالا سا گلدان کچھ ہم سے مشابہ ہے اور ہم میں حسد اور بغض کے مثبت جذبات کو ہوا دے رہا ہے جی میں تو آتا ہے کہ اسے دیوار پہ دے ماریں اور پاش پاش کردیں مگر کیا کریں ابھی کمبخت پچھلے ہفتے ہیں مبلغ سو روپے نصف جن کے پچاس روپے ہوتے ہیں سکہ رائج الوقت میں قریبی اتوار سے خریدا ہے۔
سو صاحبو!
اگر کوئی ایک دوسرے سے ناراض ہے تو دل صاف کر لے ہم پر بھی لوگوں نے بے حد تنقید کی اس محفل میں بڑے اعتراضات ہوئے ہم نے ہر اعتراض کا خندہ پیشانی سے جواب دیا۔ بسا اوقات ایسا بھی ہوا کہ “خندہ پریشانی“ سے بھی جواب دیا اور یوں بھی ہوا کہ خندہ پشیمانی کا بھی موقع آیا۔۔۔۔
بس ہماری زنبیل میں جتنے الفاظ تھے ہم انڈیل چکے اب چلتے ہیں!

والسلام
 

اعجاز

محفلین
امن امن

دیکھو تمہارے لیے لوگوں‌ نے کتنی مشکل مشکل زبان لکھنا شروع کر دی ہے ، سو غصہ تھوک دو (اس طرف) اور پھر اسی طرح‌ دوبارہ آجاؤ۔ پلیززز

غصہ کرنے سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے اور انسان بیوقوف بیوقوف سا لگنے لگتا ہے جو کے صحت کے لیے مضر ہے۔

غصہ ختم پیسہ ہضم

اور ہاں آ کر بے شک خوشی خوشی پھر چلی جانا۔ اب محفل اتنی بھی معزز نہیں‌ کہ کسی پر زور چلے اس کا :uncle:
 
Top