میری پوسٹس ظاھر کیّوں نہیں ھو رہیں؟

صبح سے کافی کوشش کرکے دیکھی ھے حالاتِ حاضرہ سیکشن میں، لیکن میرے ھر پیغام کے بعد میسج آتا ھے کہ آپکی پوسٹ ناظم کی منظوری کے بعد ظاھر کی جائیں گی؟۔ ۔ ۔ایسا کیوں ھے؟؟؟
 
ملائکہ

محفلین
کوئی پوسٹ کی تعداد ہوتی ہے یا 30 پوسٹ جس کے بعد آپ اس گوشے میں پوسٹ کرسکتے ہیں اس سے پہلے نہیں:) آپ دوسری جگہ پرپہلے پوسٹ کریں کچھ:battingeyelashes:
 
dxbgraphics

محفلین
یار میری بھی ایک پوسٹ پوسٹ لٹکی ہوئی ہے کل رات سے کی تھی اب تک نہیں منظور نہیں ہوئی ناظمین کی جانب سے
 
arifkarim

معطل
فکر نہ کریں۔ ہر نیا یوزر اپنا پہلا دھاگہ یہی کھولتا ہے کہ "پلیز مدد کریں، پوسٹس نہیں ہو رہی ہیں!" :rollingonthefloor:
یہ میرے خیال میں‌منتظمین کی طرف سے ایک قسم کا بلیک میل ہے تاکہ نئے ممبرز کو اپنا "اگلا پچھلا" تعارف پوسٹ کرنے کیلئے مجبور کیا جائے! :)
 
ابھی بھی ایک پوسٹ لٹکی ھوئی ھے کل رات سے، اگر ایسا ھی ہونا ہے ہر بار تو اس کوفت سے بچنے کا ایک بڑا اچھا آئیڈیا ذہن میں آیا ہے، وہ یہ کہ :
لو آج ہم نے توڑ دیا رشتہءِ امید ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
لو اب کبھی کسی سے گلہ نہ کریں گے ہم​
 
مغزل

محفلین
محمود غزنوی صاحب ، زحمت کی معذرت ،میں یہ معلوم کرنے حاضر ہو ا ہوں کہ آپ کراچی یونیورسٹی سے متعلق تو نہیں، ؟؟
اپنا مکمل مفصل تعارف تو پیش کیجےگا،
 
احمد صاحب تعارف سیکشن میں ایک دھاگہ کھولا تھا میں نے "تعارف" کے عنوان سے۔ لیکن آپکے سوال کے جواب میں عرض کروں گا کہ نہیں میرا کسے بھی یونیورسٹی سے تعلق نہیں ہے۔ ۔ ۔لاھور میں میں نے تعلیم حاصل کی ، اب بسلسلہء روزگار دبئی میں مقیم ہوں۔ ۔ ۔
 
وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ ۔ ۔میری ایک نظم کو غیر اخلاقی کا الزام دیکر حذف کردیا گیا ۔ اصل وجہ یہ تھی کہ نظم کا عنوان تھا "موڈریٹر"۔ ۔ ۔میں وثوق سے کہ سکتا ہوں کہ اس میں کوئی غیر اخلاقی چیز نہیں تھی۔ ۔ ضیاء الحق کے زمانے کے سنسر کی ایک بات یاد آگئ کہ ایک کالم نگار کا لفظ "دلبرداشتہ" حزف کردیا گیا تھا، وضاحت پر جواب ملا کہ "دلبر" اور "داشتہ" سوقیانہ الفاظ ہیں۔:)۔ ارے بھائی آپ کا بس چلے تو غالب کا کلام بھی حذف کروادیں جس میں ایسے شعر بھی ہیں
غنچہء ناشگفتہ کو مت دور سے دکھا کہ یوں
بوسے کو پوچھتا ہوں میں منہ سے مجھے بتا کہ یوں
 
فرخ منظور

لائبریرین

غنچۂ ناشگفتہ کو دور سے مت دکھا، کہ یُوں
بوسے کو پُوچھتا ہوں مَیں، منہ سےمجھے بتا کہ یُوں
 
شمشاد

لائبریرین
وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ ۔ ۔میری ایک نظم کو غیر اخلاقی کا الزام دیکر حذف کردیا گیا ۔ اصل وجہ یہ تھی کہ نظم کا عنوان تھا "موڈریٹر"۔ ۔ ۔میں وثوق سے کہ سکتا ہوں کہ اس میں کوئی غیر اخلاقی چیز نہیں تھی۔ ۔ ضیاء الحق کے زمانے کے سنسر کی ایک بات یاد آگئ کہ ایک کالم نگار کا لفظ "دلبرداشتہ" حزف کردیا گیا تھا، وضاحت پر جواب ملا کہ "دلبر" اور "داشتہ" سوقیانہ الفاظ ہیں۔:)۔ ارے بھائی آپ کا بس چلے تو غالب کا کلام بھی حذف کروادیں جس میں ایسے شعر بھی ہیں
غنچہء ناشگفتہ کو مت دور سے دکھا کہ یوں
بوسے کو پوچھتا ہوں میں منہ سے مجھے بتا کہ یوں

بھائی میں نے تو آپ کی نظم دیکھی ہی نہیں۔
 
خیر صاحب ، مجھے تو حسرت ہی رہ گئی کہ نظم پڑھ سکتا ۔ :(
آپ مجھے ذپ کردیں، یا پھر ای میل کر دیجیے میں اپنے بلاگ پر لگاتا ہوں ، میرا بلاگ مدرپدر آزاد ہے ، محمود غزنوی صاحب:happy:
 
Top