میری ویب سائٹ پر آپ کی رائے

راج

محفلین
میں نے حال ہی میں اپنی کمپنی کے لئے ویب سائٹ بنائی ہے جس کے لئے ڈیزائنگ کا کام میں نے کیا اور ڈیویلپمینٹ اے ایس پی ڈاٹ نیٹ کا کام میرے ساتھی نے کیا ہے آپ سے گذارش ہے اپنی رائے ضرور دیں-
ویب سائٹ کا لنک
 

خورشیدآزاد

محفلین
ویب سائٹ کی رفتار بےحدسلو ہے۔۔۔۔میرے براڈبینڈ کنیکشن کے ذریعے بھی ایک پیج سے دوسرے پیج پر جانے کے لیے 2-3 سیکنڈ کا بفرنگ کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ویسے میرا خیال ہے ایک کاروباری ویب سائٹ اگر فضولیات سے پاک صاف ستھرے انداز میں صرف ٹیکسٹ کے ذریعےمعلومات فرائم کرنے والی ہوتو زیادہ بہتر ہے۔
 

راج

محفلین
جی میں آپ کی بات سے متفق ہوں مگر کیا کریں حضور بہت سی جگہ پر کمپرومائز بھی کرنا پڑتا ہے جب سائٹ کو ڈیزائن کیا تو کچھ اور تھی اور جب فائنل ہوئی تو اب کچھ اور ہوگئی- مجبوری یہ ہی کہ کمپنی سب کچھ اپنے حساب سے کام کروانا چاہتی ہیں- مگر میں اس کے ڈیزائن کو جلد بدلنے والا ہوں یہ تو ابھی ابھی بنی ہے اس لئے فورا ہی کوئی کاروائی تو نہی ہو سکتی کچھ وقت کے بعد اسے ضرور بدل دوں گا-
 

راج

محفلین
ویب سائٹ کے سلو ہونے کی ایک وجہ اے ایس پی پروگرامنگ ہے - جس شخص نے پروگرامنگ کی ہے وہ ابھی نیا ہے اس فیلڈ میں پہلی بار اس نے مکمل ویب سائٹ پروگرام کی ہے اور بہت کم وقت میں اسی لئے سائٹ کی تکنیکی باریکیوں کو نظر انداز کر گیا انشائ اللہ سبھی مسائل جل حل کر لیے جائیں گے -

آپ لوگوں نے جو دلچسپی دیکھائی اس کے لئے شکریہ!
 
اچھی ڈیزائن ہے۔ بس رفتار بڑھانے کے لئے فائرفاکس کا ایکسٹینشن YSlow انسٹال کر کے دیکھ لیں جہاں جہاں بہتری کی ضرورت ہوگی اندازہ ہو جائے گا۔ تصویریں اور دوسری اسٹیٹک فائلیں اس قدر ہیں کہ آپ کو سی ڈی این استعمال کرنا چاہئے تھا۔ ویسے جاوا اسکرپٹ کو جو ٹول بار استعمال کیا ہے وہ بھی رینڈرنگ کو سست کر رہا ہے۔ سائڈ بار میں ٹیکسٹ کی الائنمینٹ جسٹیفائڈ ہے جو کہ ویب کے لئے مناسب نہیں۔ اور ہاں لانچ پیچ پر فلیش میں جو میوزک ہے وہ بہت اونچی ہے۔ اول تو اسٹارٹ پیجیز پر میوزک شامل کرنا بجائے خود ایک بیوقوفی ہے پر کچھ کلائنٹس کی ڈیمانڈ ہی ایسی ہوتی ہے اور بعض حالات میں ڈیزائنر امپریس کرنے کے لئے ایسی غلطیاں کرتے ہیں۔ اگر بحالت مجبوری میوزک شامل بھی کی جائے تو ایک عدد وولیوم کنٹرولر بھی ساتھ ہی ہونا چاہئے جو طے شدہ طور پر انتہائی کم درجہ پر سیٹ ہو اور کوئی تیز سننا چاہے تو وہاں سے وولیوم بڑھا لے۔ ایسی سائٹس جہاں کوئی آواز متوقع نہ ہو اور اچانک شور بج اٹھے تو صارف کبھی خوش نہیں ہوتے۔ ایک بار پھر کہوں گا کہ ڈیزائن اچھی ہے۔
 

وجی

لائبریرین
جس مقصد کے لیئے یہ ویب سائیٹ آپ نے بنائی ہے اس میں فلیش کا استعمال کرنا کچھ ٹھیک نہیں
پھر دیزائن بھی چل چلاو ہے
اور آپ نے کہا کہ اے ایس پی اس ویب سائیٹ کو سلو کر رہی ہے تو میں آپ کی اس بات کو نہیں مانتا
پھر ایک غلطی جو مجھے نظر آئی وہ یہ ہے کہ اس صفحے پر جو انڈسٹری کی تصویر استعمال کی ہے
وہ مین صفحے پر نہیں ہے بلکہ کوئی اور تصویر ہے
یہاں ذرا غور کریں ایک اور غلطی وہ یہ کہ صفحہ آئی ٹی کا ہے ٹائیٹل انڈسٹری لکھا ہے اور اسی طرح ریٹیل کے صفحے پر بھی یہی غلطی ہے
اور اسکے علاوہ یہاں تصویر بھی تبدیل ہوئی ہے
 
Top