سید عاطف علی

لائبریرین
آج دنیا بھر میں سورج گرہن کا واقعہ رونما ہوا جو کئی ممالک میں شائقین نے دیکھا ۔ اس واقعے کی کچھ تصاویر کشی میں نے صبح دفتر کی پارکنگ میں کی اور یہ نتائج آئے ۔

105923978_10223100187994573_5364369453811234664_o.jpg
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بخدا عاطف بھائی! اگر یہ شعلے کی شمع ہوتی تو بھی ہم اعتراض نہ کرتے۔
بھئی نین جی !شعلے کا کام تو اکثر جگہ جلانا بھڑکانا اور سلگانا وغیرہ ہوتا ہے خواہ شمع کا ہو یا کسی اور شئے کا ۔
ہم نے تو شمع کا ذکر آپ کی جمالیاتی حس کو مہمیز لگانے لے لیے کیا تھا ہمیں کیا خبر کہ یہ مہمیز آپ کے اشہبِ تخیل کی کسی نازک و پرمزاح مقام پر لگ جائے گی ۔
 
شاہ صاحب تسیں واقعی گریٹ او۔ بہت خوبصورت مسحورکن تصاویر ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے ہنرمیں مزید اضافہ فرمائے۔ دل بہت خوش ہوا۔ جیتے رہیں خوش رہیں۔ ابھی صرف نو صفحات دیکھ پایا ہوں بہت سارا پیار اور محبت
 

سید عاطف علی

لائبریرین
شاہ صاحب تسیں واقعی گریٹ او۔ بہت خوبصورت مسحورکن تصاویر ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے ہنرمیں مزید اضافہ فرمائے۔ دل بہت خوش ہوا۔ جیتے رہیں خوش رہیں۔ ابھی صرف نو صفحات دیکھ پایا ہوں بہت سارا پیار اور محبت
خالد محمود چوہدری بھائی بہت شکریہ آپ کی پسند کا ۔
آپ کے پیار محبت کا تو جواب نہیں ، بہت آداب آپ کے لیے ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
زبردست! فلٹر کونسا استعمال کیا؟ سرخی مائل ہے

ارے بھائی کیا بتائیں ! دراصل فلٹر نہ ہونے کی وجہ سے اس گرہن کی تصویر کا ارادہ ترک کر دیا تھا اوپر سے گرہن تھا بھی ورکنگ ڈے کی صبح (یہاں سورج نے دنیا بھر کا خیال رکھا اور ہمیں نظر انداز کیا ) خیر اسی صبح دفتر جاتے وقت ایک حیرت انگیز حادثہ رونما ہوا کہ گھر کے سامان میں ایک فلاپی ڈسک نظر آئی سو جاتے جاتے کیمرا بھی ساتھ ساتھ رکھ لیا ۔ فلاپی ڈسک کی مقناطیسی پنّی عدسے سے لگا کر کچھ تصاویر لے سکا ۔ٹرائی پوڈ اور فٹ ہونے والا فلٹر نہ ہونے کی وجہ سے فلاپی ٹیپ کو ہاتھ سے سیٹ رکھنا ایک دردناک تجربہ تھا خود کار فوکس میں عدسے کی ذرا سی حرکت فلاپی ٹیپ کو سرکا دیتی اور اسی ہاتھ سے فوکس ممکن نہ ہوتا کہ ٹیپ سنبھالوں یا فوکس کا چھلّا ، یا پھر بھاری عدسے واال کیمرا ۔ اس صورت حال میں تین سو ایم ایم پر تو فلاپی ٹیپ ایک دھاگے کی طرح پتلی ہوئی جارہی تھی سو ایک ڈیڑھ گھنٹے تک اسی صورت حال سے نبرد آزمائی میں خون آشام سرخی کے ساتھ چند ایک نمونے آ ہی گئے اکثر 75 ایم ایم پر ہی ہیں ۔ ٹیپ کو نصف دائرے کی شکل میں دھرا کر کے لی جانے والی تصاویر ٹھیک لگیں ۔ شکریہ زیک و فلاپی ڈسک ۔ :)

اس سے قبل کراچی میں بھی 2019۔دسمبر میں دھوپ کے چشمے جوڑ کر تصاویر لی تھیں ۔
جن میں سے ایک یہ ہے ۔
80643425_10221235325774183_1872238087560495104_n.jpg
 
آخری تدوین:
Top