میری شاعری ۔۔۔ مجموعہ کلام زیرَ طبع

الف عین

لائبریرین
کیا بات ہے، ہم دوکان لگا کر بیٹھے ہیں اور گاہک ہیں کہ آنے کا نام ہی نہیں لیتے!! اللہ اللہ کیا زمانہ آ گیا ہے۔ ظفری بھی اچانک منظرعام سے غائب ہو گئے۔
 
سیفی

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
کیا بات ہے، ہم دوکان لگا کر بیٹھے ہیں اور گاہک ہیں کہ آنے کا نام ہی نہیں لیتے!! اللہ اللہ کیا زمانہ آ گیا ہے۔ ظفری بھی اچانک منظرعام سے غائب ہو گئے۔

ع--- جو دیتے تھے دوائے دل وہ دکان اپنی بڑھا گئے

دردِدل کی دوا دیں تو کچھ گلشن کا کاروبار چلے گا۔۔۔۔۔
 
G

Guest

مہمان
دوائے دِل

منہاجین نے کہا:
میرے خیال میں یہ مصرعہ اِس طرح ہے:

وہ جو بیچتے تھے دوائے دِل، وہ دکان اپنی بڑھا گئے

آپ کا کیا خیال ہے؟

میں نے کب کہا تھا کہ مفت دیتے تھے دوائے دل۔۔۔بھئی جب دکان کا ذکر آگیا تو لازمی بات ہے کہ بیچتے ہی ہوں گے۔

ویسے شعر کی صحت کے بارے آپکا خیال درست ہے۔
 
ایم اے راجا

محفلین
مجھے خوشی ہوئی منہا جین کو پڑھ کر کے انھوں نے ایک استاد کا دفاع کر کے حقِ شاگردی و حقِ اخلاق کو نبھایا، جانی دشمن صاحب مجھے تعجب ہے کہ آپ نے سوچے سمجھے بغیر کتنے ہلکے لفظ کہے، اپنے الفاظ پر آپ کو غور کرنا چاہئیے اور معذرت کرنی چاہئیے۔
ظفری صاحب ، الف عین کے بارے مین آپکا یہ کہنا کہ وہ صرف استادوں ہی کی شاعری دیکھتے ہیں غلط ہے، انکی نظر جب مجھ جیسے عام اور بے بحر شخص پر بھی جاتی ہے تو میں آپ کی بات کیسے مانوں، بہرحال استاد سے استادی لینا بھی ایک فن ہے ورنہ کچھ پلے نہیں پڑتا ساری عمر۔
 
ایم اے راجا

محفلین
الف عین صاحب انہیں شرمندہ نہیں کر رہا کیوں کہ میں کسی کی دِل آزاری کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا بس حقیقت بیان کر رہا تھا، اور انھیں مقامِ استاد اور رشتہءِ شاگردی سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا حضور۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میرے نظر سے تو یہ آج ہی گزرا ہے اگر میں اس کو پہلےپڑھ لیتا تو میں بھی منہا جین صاحب کی طرح کرتا خیر اب تو ظفری صاحب کی باتیں پڑھ کر دل خوش ہوا ہے اعجاز اختر صاحب میرے بھی استاد ہیں بلکے یہاں آنے والے سارے شعراء کے استاد ہیں اس لے ان کی عزت کرنا ہم پر فرض ہے
 
محسن حجازی

محفلین
اعجاز انکل کچھ ہم پر بھی نظر کرم ہو کبھی۔۔۔ ظفری بھائی کی طرح حساس دل و دماغ رکھتے تو ہیں لیکن کمبخت شعر کسی سانچے میں ڈھلے ہوئے معلوم نہیں ہوتے ادھر ادھر کونے کنارے نکلے رہتے ہیں۔۔۔ :grin:
دیگر یہ ہے کہ اگر کوئی شاعری پیش کر ہی دے تو اے صاحبو چاہئے کہ نرم رویہ اختیار کرو نہ کہ فورا تنقید کے نشتر نکال کر درپے ہو جاؤ! اردو پر زوال کے سائے گہرے ہوتے چلے جائیں گے اگر اہل سخن کی یہ روش جاری رہی تو۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
محسن شکریہ۔۔۔۔۔ میں تو بہت کوشش کرتا رہا کہ ایک اور مستند استاد سرور عالم راز صاحب یہاں اصلاح کرتے رہیں۔ لیکن نہ وہ آئے اور نہ اب نوید سادق آ رہے ہیں۔ اور تم میرے بارے میں تو جامتے ہو، کیا کیا کام کروں۔ اصلاحَ سخں ہی ہول ٹائم جاب لگتی ہے، میں بھی محض یوں ہی کسی طرح ٹال دیتا ہوں کہ اشعار بحر میں ہو جائیں اور بس۔۔
اگر وارث، تفسیر اور نوید صادق، اور میری بھی، پوسٹس سے کچھ سیکھ سکتے ہو تو بہت اچھا ہے۔ خوب پڑھیں اتنا کہ شعر اور غیر شعر کا فرق محسوس ہونے لگے۔ کبھی کبی کی بات دوسری ہے، اس کے لئے حاضر ہے بندہ۔
 
سر نوید صادق صاحب سے دو دن پہلے میری بات ہوئی تھی وہ ایک تو مصروف ہیں اور دوسرا ان کی طبعیت بھی ٹھیک نہیں ہے گلہ کا مسئلہ تھا اس لے بات زیادہ نہیں ہو سکی میری سب سے درخواست ہے ان کے لیے دعا کرے شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
ابھی ابھی نوید کو خیریت پوچھتے ہوئے میل کیا ہے۔ جواب آنے سے یہاں اطلاع دوں گا کہ کیسے ہیں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
پتہ نہیں کیسے کیسے لوگ آ جاتے ہیں، ذرا بھی تمیز نہیں ہے۔
مگر کسی کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا، اعجاز صاحب کا جو مقام محفل پہ ہے اور محفلین کے دلوں میں ہے، وہ تو کسی صورت کم نہیں ہو سکتا ہے۔
 
Top