میری شاعری ، استاد محترم سے اصلاح کے بعد ۔

جاسمن

لائبریرین
آپ جس میدان میں قدم رکھتے ہیں، وہی میدان مار لیتے ہیں ماشاءاللہ۔
اللہ نے آپ کو ڈھیروں خوبصورت صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ اردو محفل انھیں خوب پالش کر رہی ہے۔
بہت خوب۔
عمدہ کلام۔
 
آپ جس میدان میں قدم رکھتے ہیں، وہی میدان مار لیتے ہیں ماشاءاللہ۔
اللہ نے آپ کو ڈھیروں خوبصورت صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ اردو محفل انھیں خوب پالش کر رہی ہے۔
بہت خوب۔
عمدہ کلام۔
آپی یہ سب آپ قابل احترام محفلین کی محبتوں بھری سرپرستی کی وجہ سے ممکن ہو سکا ،آپ محفلین کی بھرپور توجہ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔آپ سب کی محبتوں کا قرض ہم اپنی زندگی میں کبھی ادا نہیں کر سکیں گے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ !

بہت خوب!

بہت اچھا کلام ہے عدنان بھائی!

حیرت ہے کہ میں نے یہ کلام اب تک نہیں دیکھا۔

اللہ کرے زور قلم اور زیادہ!
 
صابرہ امین

لائبریرین
حیف واقف نہ ہوا حال سے میرے 'ورنہ
تو مرے ساتھ بھی کچھ وقت گزارا کرتا

جس پہ ہو جاتا فدا کوئی بھی ایسا نہ ملا
نہ تری ذات سے پہلے نہ تری ذات کے بعد

بہت عمدہ خیالات ۔ ۔ آپ تو چھپے رستم نکلے ۔ ۔ بھیا اس کو جاری رکھیے ۔ ۔ بہت دعائیں آپ کے لیے ۔ ۔ ما شا اللہ :)
 
حوصلہ افزائی کا شکریہ آپی۔
آپ کی دعاوں کی تو ویسے بھی ضرورت رہتی ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ واہ واہ!!! معان بھائی کیا بات ہے ! بہت ہی اچھی غزلیں دونوں!
یعنی یہ خوشگوار واقعہ ہوئے دوسال ہوگئے اور مجھے پتہ ہی نہیں چلا۔ تو میری غفلت کی انتہا ہوگئی ۔ آج بزمِ سخن میں یہ دھاگا اوپر نظر آیا تو نظر پڑی ۔ براہِ کرم آئندہ غزل پوسٹ کرتے وقت مجھے ضرور ٹیگ کیجئے گا ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے!
 
آپ نے حوصلہ افزائی کر کے ہماری ہمت اور سیکھ نے کے جذبے کو تازہ کر دیا۔
جزاک اللہ بھیا
 
اکمل زیدی

محفلین
واہ واہ کیا بات ہے۔۔۔اسی بہانے ہمارا کام بھی ہوا آپ ہی کی زمین پر شعر میں۔۔۔پیش ہے۔۔۔
دیکھ کر غزل آپ کی شاعر میرا بیدار ہوا۔۔۔ورنہ سوچ رہا تھا میں اس سے کنارا کرتا۔۔۔۔:lovestruck:
 
سبحان اللہ۔ عدنان بھائی کیا ہی عمدہ اشعار کہے ہیں۔ بھئی لطف آ گیا۔
آپ لازمی شعر کہا کریں، ابتدا میں ہی اتنی معیاری شاعری ہے تو امیدِ کامل ہے کہ بڑے ہو کر مزید نکھار آئے گا۔ اب شاعری چھوڑ نہ دیجئے گا کہ اکثر 2،4 غزل کہنے کے بعد جمود طاری ہو جاتا ہے۔
میں بھی آپ کے لئے بہت خوش ہوں۔
 
آخری تدوین:

جزاک اللہ خیراً اجر کثیرا
آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ راجہ بھیا ۔
آپ نے درست فرمایا جمود طاری ہوا ہے اور کوششیں جاری ہیں کہ جمود توڑ کے کچھ نیا پیش کریں ۔
 
Top