میری شاعری ، استاد محترم سے اصلاح کے بعد ۔

محمد عدنان اکبری نقیبی نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 1, 2018

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    12,791
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    استاد محترم سے اصلاح کے بعد پیش خدمت ہے۔

    تیری بکھری ہوئی زلفوں کا نظارہ کرتا
    اپنی سانسیں تری خوشبو سے نکھارا کرتا

    آ ہی جاتا مجھے کچھ تیری وفاؤں کا یقین
    مست نظروں سے ذرا تو جو اشارہ کرتا

    یوں سجاتا تری یادوں سے میں اپنی خلوت
    کہ خیالوں میں ترا حُسن سنوارا کرتا

    کبھی رخُسار پہ چھا جاتی اگر قُوس قزح
    صدقہ پھولوں کا میں تجھ پر سے اتارا کرتا

    حیف واقف نہ ہوا حال سے میرے 'ورنہ
    تو مرے ساتھ بھی کچھ وقت گزارا کرتا

    ختم کرتا جو تعلّق تو نقیبی سے کبھی
    لیلیٰ لیلیٰ بنا مجنوں وہ پکارا کرتا​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 4
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    12,791
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    استاد محترم سے اصلاح کے بعد پیش خدمت ہے ۔
    دل گرفتہ ہوا میں تجھ سے ملاقات کے بعد
    روح بیکل ہی رہی گزرے وہ لمحات کے بعد

    یوں تو دشمن تھے مرے سارے زمانے کے خدا
    میں تو رسوا ہوا تجھ سے ہوئی اُس مات کے بعد

    بےرخی سے تری یہ پایا ہے میں نے انعام
    میں تو بے فیض رہا تجھ سے ملاقات کے بعد

    جس پہ ہو جاتا فدا کوئی بھی ایسا نہ ملا
    نہ تری ذات سے پہلے نہ تری ذات کے بعد

    تیرا کہنا تھا کہ دن ایک سے ہوتے نہیں سب
    زیست کیسے کروں میں گردش حالات کے بعد

    یہ مقدر کا لکھا تھا کہ بچھڑ جاؤں میں
    دل میں طوفان اٹھاتے ہوئے جذبات کے بعد​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 3
  3. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    10,446
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    بہت زبردست
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    12,791
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    شکریہ خالد بھائی ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,109
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    ماشاءاللہ عدنان بھائی بہت خوب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    12,791
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    شکریہ چھوٹے خان ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    7,569
    جھنڈا:
    Pakistan
    اتنی مرمت و اصلاح کے بعد اب تو یہ سر کے ہی اشعار ہوگئے!!!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • متفق متفق × 1
  8. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,250
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    عدنان بھائی!
    آپ نے ہر بار کی طرح ہمیں چونکا دیا ہے!
    سچ میں بہت بہت خوشگوار حیرت ہوئی آپ کی طرف سے اس لڑی کو دیکھ کر. شروعات تو ہوگئی ہے، اللہ تعالٰی آپ کے علم اور قلم میں مزید برکت عطا فرمائیں!!
    بہت زبردست شروعات ہے! میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • متفق متفق × 1
  9. سردار محمد نعیم

    سردار محمد نعیم محفلین

    مراسلے:
    1,238
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Aggressive
    ماشاءاللہ زبردست۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  10. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    12,791
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    آپ کی محبتوں او دعاؤں کا قرض ہمیشہ ہمارے سر رہے کا بجو ۔
    حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    12,791
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    جزاک اللہ خیرا اجز کثیرا ،
    بہت شکریہ نعیم بھائی ۔
     
  12. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    1,815
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    خوبصورت بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  13. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    12,791
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    شکریہ فرحان بھائی ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. عبدالرحمن آزاد

    عبدالرحمن آزاد محفلین

    مراسلے:
    170
    واااہ بہترین عدنان بھاٸی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  15. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    12,791
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    شکریہ محترم آزاد صاحب۔
     
  16. منیب الف

    منیب الف محفلین

    مراسلے:
    381
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    کیا کہنے عدنان بھائی :good1:
    آپ بھی شعروسخن میں طبع آزمائی فرماتے ہیں
    جان کر خوشی ہوئی :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. منیب الف

    منیب الف محفلین

    مراسلے:
    381
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    یہ آپ نے انگریزی کے ” I am happy for you “ کا ترجمہ کر دیا ہے۔
    کیا خبر کل کو یہ بھی عام ہو جائے :!:
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  18. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    12,791
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    الحمدللہ ،
    پسنددیدگی کا شکریہ ۔
    جی منیب بھائی ،محفل میں آپ سمیت دیگر شعراء کے کلام پڑھا کر ہمیں بھی طبع آزمائی کا شوق ہو گیا ، بس جب سے تک بندی کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور استاد محترم سے سیکھنے کی جستجو میں رہتے ہیں ۔
     
    • زبردست زبردست × 2
  19. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,250
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    میں نے لاشعوری طور پر واقعی اسی کا ترجمہ کیا تھا۔
    عام ہوگیا تو اچھا ہے، میں کیہڑا پیٹنٹ کرانا! :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  20. احمد وصال

    احمد وصال محفلین

    مراسلے:
    119
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    واااااااہ عمدہ غزل
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر