میری تصاویر اور ڈیجیٹل آرٹ گیلری

سید عاطف علی

لائبریرین
میرے گھر میں کبھی کبھی داخل ہونے والی مہمان
فین فنگرڈ گیکو (ریاض)
یہ باتیں بھی کرتی ہیں با آواز بلند آپس میں اور کبھی کبھی مجھ سے بھی ۔(یہ جھوٹ یا مذاق نہیں )

image.png
 
گُلِ یاسمیں

بہت ہی زبردست ہے عاطف بھیا۔
کیا باتیں کرتی ہے۔۔ کچھ کہتی بھی ہے یا صرف سنتی ہے۔
مریم افتخار دیکھئیے کچھ یاد آیا 😃
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیا باتیں کرتی ہے۔۔ کچھ کہتی بھی ہے یا صرف سنتی ہے۔
اگر صرف سنتی تو میں نے لکھا ہوتا میں اس باتیں کرتاہوں اور یہ جواب نہیں دیتی ۔ (کیوں کہ میں نے واضح کیا کہ یہ جھوٹ یا مذاق نہیں )
مطلب یہ کہ یہ سنتی بھی ہے اور کہتی بھی ہے ۔
ٹو وے کمیونیکیشن ہوتی ہے مکمل ۔
 
اچھا۔
پھر تو ضرور کوئی شہزادی ہو گی جسے کسی جن نے شادی پہ راضی کرنے کے لیے جادو کے زور سے ایسا بنا دیا ہے۔ اس کے سر پہ کوئی کیل تو نہیں ٹھونکی ہوئی؟
 
وہ تو چڑیوں کے سر پر ٹھکی ہوتی ہے ۔ اور یہ تو چھپکلی ہے ۔
ایک اور بات جو یہاں نظر انداز کی گئی ہے یہ ہے کہ وہ جھوٹی کہانیاں ہوتی ہیں ۔ جبکہ اس میں سچ کے سوا کچھ نہیں !!!
 
اچھا تو کیا باتیں کرتی ہے اور کس زبان میں کرتی ہے۔
اس نے تو میکوں چائے ہی بھلا دی
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اچھا تو کیا باتیں کرتی ہے اور کس زبان میں کرتی ہے۔
ہاں یہ سوال ہوا نا سچا سوال ۔ لیکن اس کا جواب میں دے نہیں سکتا۔کیوں کہ مجھے اس کی زبان نہیں آتی ۔
زبان یار من گیکو و من گیکو نمی دانم
ااچھا پہلے چائے پیو ٹھنڈی ہو جائے گی ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں یہ سوال ہوا نا سچا سوال ۔ لیکن اس کا جواب میں دے نہیں سکتا۔کیوں کہ مجھے اس کی زبان نہیں آتی ۔
زبان یار من گیکو و من گیکو نمی دانم
ااچھا پہلے چائے پیو ٹھنڈی ہو جائے گی ۔
چائے پینا نہیں بنانا ہی بھول گئے تھے ہم عاطف بھیا۔
تو ایسے کہیں نا ۔ کہ اس کی زبان ہی نہیں آتی آپ کو ۔
یوں تو ہم بھی راجو اور انارکلی سے بہت باتیں کرتے تھے ۔ :cool:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یوں تو ہم بھی راجو اور انارکلی سے بہت باتیں کرتے تھے ۔ :cool:
ہاں تو تم بھی دعویٰ کرو ،کوئی اعتراض کرے تو بتاؤ ذرا۔
بات یہ ہے کہ ہم اسے دھمکاتے کہ ہمارے علاقے میں نہ آئے اور وہ ہمیں یہ دھمکی دیتی کہ میرے علاقے میں نہیں آنا ۔
بس یہی ہیں ہماری باتیں ۔لیکن یہ با آواز ہوتی ہیں ۔ جیسے گلہری بولتی ہے کٹک کٹک ۔
 
اوہ ہ ہ
اور ہم نے اس بات کو گفت و شنید کے طور پر لے لیا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سمجھو تو یہ گفت بھی ہے اور شنید بھی ۔
ہاں اس میں الف بے نہیں۔ کٹک کٹک ہے بس۔
ا س سے کیا فرق پڑتا ہے ۔ جذبات کا اظہار تو ہو جاتا ہے۔
صحیح کہہ رہے آپ۔
ویسے بھی انھوں نے کون سا ا ب پ کی لڑی بنانی ہوتی ہے۔
 
وہ تو چڑیوں کے سر پر ٹھکی ہوتی ہے ۔ اور یہ تو چھپکلی ہے ۔
ایک اور بات جو یہاں نظر انداز کی گئی ہے یہ ہے کہ وہ جھوٹی کہانیاں ہوتی ہیں ۔ جبکہ اس میں سچ کے سوا کچھ نہیں !!!
چڑیوں کے سر پہ کیل؟ کہاں؟ یہ ظلم کیوں؟
 
Top