میری امی کہتی ہیں۔۔۔

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال
مرشد، شاپر کی اس جامع تعریف کے بعد تو آپ کو اصولاً استعفیٰ دے دینا چاہئے اور کسی اور کو گدی نشین کر دینا چاہئے۔
:aadab:
یعنی آپ بھی یہی چاہتے ہیں کہ گدی نااہلوں کے ہاتھ آجائے۔۔۔ :idontknow:

ویسے ہم نے یہ گدی عرصہ ہوا فرحت کیانی اور محمداحمد کو دے رکھی ہے۔ جو بھلکڑ اور محمد بلال اعظم کی مدد سے تمام امور سنبھال رہے ہیں۔۔۔ :tongue:
 
عباس اعوان

محفلین

ہماری کیا مجال مرشد۔ ویسے زرداری صاحب راجہ پرویز اشرف کے وزیرِ اعظم ہوتے ہوئے بھی با اختیار اور مختار تھے۔ سو آپ کے ہوتے ہوئے کسی اور کی مجال نہیں ہو گی۔
اصل میں کم سے کم الفاظ میں شاپر کی اس قدر جامع تعریف سن کر میرا دل بلیوں اچھلنے لگا اور بے قابو ہو کر دماغ سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں مجھے ہرا ہرا سوجھنے لگا اور ُدور کے ڈھول سہانے معلوم ہونے لگے۔
:warzish:
 
استعاراتی طور پر بھی کوئی سیاسی تشبیہ ہتک عزت کے زمرہ میں آسکتی ہے۔ اس کے لیے محفلی عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ احتیاط۔۔۔ :p
حیرت ہے آپ کا دل سیدھا دماغ سے جا ٹکرایا۔ راستے میں حلق کیوں نہیں آیا۔۔۔۔ o_O
دل کے دماغ سے ٹکرانے پر ہرا ہرا کیوں سوجھا۔۔۔۔۔۔ ساون کے اندھے والی مثال متروک کرنا چاہ رہے ہیں آپ۔۔۔۔ :terror:
دور سے کیا مراد ہے۔ کیسے پتا چلا کہ ڈھول ہی ہے۔۔۔ نگاڑہ نہیں۔۔۔ :eyerolling: یہ ڈھول سپاہی بھی تو ہو سکتا ہے۔۔۔ ہو سکتا ہے جملے کی طوالت کے ڈر سے سپاہی حذف کیا گیا ہو۔۔۔ :skull:
 
محفلی عدالت کے ہرکارے ڈگری لے کر آئیں گے تو کوچہ میں ہی نا، وہاں پھر شاپر کروانے والوں کی کمی تو ہے ہی نہیں:aadab:
ننھا منُا سا تو دل ہے مجھ معصوم کا، بھلا حلق میں کیسے اٹکنے لگا :rollingeyes:
دور سے تو ڈھول ہی نظر آ رہا تھا، میں نے بجا کر چیک نہیں کیا، مبادا کسی "پُلَّس" کا پیٹ ہی نہ ہو اور مجھے مرغی چوری اور کارِ سرکار میں مداخلت کے الزام میں جیل نہ کاٹنی پڑ جائے، آہووووووووو
ویسے مجھ جیسا معصوم جیل کیسے کاٹ سکتا ہے، اتنی موٹے قُطر کی تو سلاخیں ہوتی ہیں، جیل کاٹتے کاٹتے سزا ہی مُک جانی ہے۔:doh:
روزمرہ میں لوگ ویسے بھی محاورہ جات کم بولتے ہیں، اس لیے یہاں تھوڑا سا تڑکا لگانا چاہا میں، دال ہی سڑ گئی اب تو ساری :cry2:
 
کوچہ آلکساں بھی آسکتے ہیں۔ پھر وہاں کوئی وکالت بھی نہ کرے گا۔۔۔ :p

دل چھوٹا اور حلق بڑا۔۔۔۔ :eek:

اگر نظر آرہا تھا تو سہانا کیسے ہوا۔۔۔۔ :cautious:

یعنی سزا ملنے پر بھی ملک کا نقصان سوچا جا رہا ہے۔۔۔ :rolleyes::censored:

اوہ۔۔۔ محاورات کا تیشہ ہم پر آزمایا جا رہا تھا۔۔۔۔ o_O اور ہم بقول شاعر۔۔۔۔ :evil:
پر کتر کر مجھے بولا کہ نکل باغ سے تو
ایسی بے پر کی اڑاتا نہ تھا صیاد کبھی
 
عباس اعوان

محفلین
کہتے ہیں مصروف رہنے سے وقت اچھا اور جلدی گزر جاتا ہے۔۔۔(y):p
افوہ ہ ہ ہ :hypnotized:
اتنا معمولی سا شاپر آپ کی سمجھ میں نہیں آیا ؟؟؟:baringteeth:
یہ کہاوت کوچۂ آلکساں والوں کی سازش ہے کہ وہ بیٹھے پلنگ توڑتے رہیں :chill:اور آپ گول گول پراٹھے بنا نے میں مصروف رہیں۔:cdrying:
اپنی شاپریت کو شارپ کریں تھوڑا سا۔:worried:
 
عباس اعوان

محفلین
کوچہ آلکساں بھی آسکتے ہیں۔ پھر وہاں کوئی وکالت بھی نہ کرے گا۔۔۔ :p
کوچہ شاپراں سے ہی کوئی وکیل کرنا پڑے گا پھر تو۔ :onthephone:
دل چھوٹا اور حلق بڑا۔۔۔۔ :eek:
حلق نارمل ہی ہے، دل چھوٹا ہو گیا ہے :thinking2:
اگر نظر آرہا تھا تو سہانا کیسے ہوا۔۔۔۔ :cautious:
بتایا تو تھا کہ ہرا ہرا سوجھ رہا تھا، :hot:
یعنی سزا ملنے پر بھی ملک کا نقصان سوچا جا رہا ہے۔۔۔ :rolleyes::censored:
ہرگز نہیں، ایسا کبھی سوچا بھی نہیں جا سکتا، لیکن پھر جیل بھی تو کاٹنی ہے نا، ویسے بھی اتنا ٹیکس دیتے ہیں، کہیں ہمارے بھی کام آئے تو سہی۔:email:
اوہ۔۔۔ محاورات کا تیشہ ہم پر آزمایا جا رہا تھا۔۔۔۔ o_O اور ہم بقول شاعر۔۔۔۔ :evil:
پر کتر کر مجھے بولا کہ نکل باغ سے تو
ایسی بے پر کی اڑاتا نہ تھا صیاد کبھی
ہماری کیا مجال کہ مرشد کی ایسی بے ادبی کریں۔
مرشد فرستد به راه راست
:islandwithpalmtree:
 
ماہی احمد

لائبریرین
افوہ ہ ہ ہ :hypnotized:
اتنا معمولی سا شاپر آپ کی سمجھ میں نہیں آیا ؟؟؟:baringteeth:
یہ کہاوت کوچۂ آلکساں والوں کی سازش ہے کہ وہ بیٹھے پلنگ توڑتے رہیں :chill:اور آپ گول گول پراٹھے بنا نے میں مصروف رہیں۔:cdrying:
اپنی شاپریت کو شارپ کریں تھوڑا سا۔:worried:
شاپریت کو شارپ کرنے کے فوائد پر روشنی ڈالی جائے۔۔۔ پھر سوچتے ہیں کچھ:arrogant:۔۔۔ کوچہ شاپراں نہ سہی پر کوچہ آلکساں کے ایوارڈ یافتہ ہیں ہم:daydreaming:۔۔۔ (وہ ایوارڈ آلکسی کی وجہ سے نہیں دیا گیا بس، ورنہ میرا ہی ہے وہ:p)
 
بھلکڑ

لائبریرین
یعنی آپ بھی یہی چاہتے ہیں کہ گدی نااہلوں کے ہاتھ آجائے۔۔۔ :idontknow:

ویسے ہم نے یہ گدی عرصہ ہوا فرحت کیانی اور محمداحمد کو دے رکھی ہے۔ جو بھلکڑ اور محمد بلال اعظم کی مدد سے تمام امور سنبھال رہے ہیں۔۔۔
ابھی لوگ اپنی بندوق سیدھی کئیے آتے ہی ہوں گے! :tongue:
احمد بھائی فرحت آپا!
 
عباس اعوان

محفلین
شاپریت کو شارپ کرنے کے فوائد پر روشنی ڈالی جائے۔۔۔ پھر سوچتے ہیں کچھ:arrogant:۔۔۔ کوچہ شاپراں نہ سہی پر کوچہ آلکساں کے ایوارڈ یافتہ ہیں ہم:daydreaming:۔۔۔ (وہ ایوارڈ آلکسی کی وجہ سے نہیں دیا گیا بس، ورنہ میرا ہی ہے وہ:p)
شاپریت اتنی تو شارپ کریں کہ کوئی غیر شاپری آپ کو شاپر نہ کرا سکے۔ ورنہ کوچے کا نام ڈبو دیں گی آپ۔:heehee:
اور آلکسی والوں سے اس لیے چڑ ہے کہ میں خود بھی کافی آلکسی واقع ہوا ہوں۔ مزید معلومات آلکسی کی وجہ سے اکٹھی نہیں کر سکا میں۔:yawn:
 
زندگی میں پہلی بار کسی کا نام ڈبوؤں گی۔۔۔ ہائے کتنا مزہ آئے گا نا :p
 
میری امی نہیں مگر داناؤوں کی جماعت کہتی ہے:
"بیٹے ہر بات کا جواب ضروری نہیں ہوتا.طبیعت کی خموشی مثبت افکار کےموقعے فراہم کرتی ہے.اور پھر یہ ایک حلیم انسان کی صفت میں سے ہے کہ وہ کم گو ہوتاہے ".

اللہ ہمارے والدین پر رحم فرمائے.اور ان کا سایہ شفقت تادیر باقی رکھے.
 
شکریہ
 
استعاراتی طور پر بھی کوئی سیاسی تشبیہ ہتک عزت کے زمرہ میں آسکتی ہے۔ اس کے لیے محفلی عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ احتیاط۔۔۔ :p
حیرت ہے آپ کا دل سیدھا دماغ سے جا ٹکرایا۔ راستے میں حلق کیوں نہیں آیا۔۔۔۔ o_O
دل کے دماغ سے ٹکرانے پر ہرا ہرا کیوں سوجھا۔۔۔۔۔۔ ساون کے اندھے والی مثال متروک کرنا چاہ رہے ہیں آپ۔۔۔۔ :terror:
دور سے کیا مراد ہے۔ کیسے پتا چلا کہ ڈھول ہی ہے۔۔۔ نگاڑہ نہیں۔۔۔ :eyerolling: یہ ڈھول سپاہی بھی تو ہو سکتا ہے۔۔۔ ہو سکتا ہے جملے کی طوالت کے ڈر سے سپاہی حذف کیا گیا ہو۔۔۔ :skull:
ہمارے انفراسٹرکچر میں حلق رکاوٹ نہیں راستہ ہے :lol:
 
ابن رضا

لائبریرین
یہ راستہ تو منہ کی طرف کھُلتا ہے۔۔۔ دل دماغ تک کیسے پہنچا پھر؟o_O
محترمہ ، موصوف کی مراد ہے کہ دل اور دماغ تک پہنچنے کے لیے حلق کا سہارا لیا جاتا ہے یعنی کچھ اچھا سا کھانا کھلایا جاتا ہے تو کھلانے والا دل تک بھی پہنچ جاتا ہے اور دماغ تک بھی۔ :)
 
Top