میری امی کہتی ہیں۔۔۔

ماہی احمد

لائبریرین
کیونکہ میری امی اکثر ہی ایسی قابلِ ذکر باتیں کہتی رہتی ہیں سو میں نے سوچا دوست احباب سے شئیر کرنے کے لیئے ایک الگ لڑی بنا ہی لینی چاہیے :)
اب ذرا آج کی تازہ اور گرما گرم بات ہو جائے۔
امی بیٹھی ہیں رضائی میں اور دھڑا دھڑ نیوز دیکھے جا رہی ہیں۔
سعودی وزیرِ داخلہ کی آمد کے متعلق خبر پر انہوں نے مجھے مفت مشورے سے نوازا
"احمد سے کہو کوئی سندیسہ بھیجنا ہے تو بھیج دے اسِ کے ہاتھ"
خیر کچھ دیر بعد جب میں سرمہ لگا رہی تھی اور ساتھ ساتھ اس پر تبصرہ کر رہی تھی تو کہنے لگیں
"احمد سے کہو اس (وزیر) کے ہاتھ اچھا سا سرمہ بھیج دے، ویسے بھی آتے ہوئے جہاز خالی ہی ہو گا تو اسے کہو اگر کمبل وغیرہ یا کچھ اور تحفے بھیجنے ہیں تو بھیج دے"
اور ایسی سنجیدہ ہیں اس سارے معاملے میں گویا سعودی وزیرِ داخلہ ہمارے گھر ہی ڈنر کریں گے۔۔۔
 
شمشاد صاحب سے ایک عدد دفتری رجسٹر منگوا لیتے ہیں، سنا ہے پولیس والوں کے کافی ضخیم ہوتے ہیں، ہمارے 6 مہینے میں ہی 4 بھر گئے ہیں اور ابھی ایک پانچواں بھرنے کو ہے، بھئی سمبھالیں کہاں؟!!!
 

ابن رضا

لائبریرین
شمشاد بھائی تو خو د پاکستانی اشیا کی درامدت کے در پہ ہیں کبھی توت سیاہ کی فرمائش فرماتے ہیں اور کبھی چلغوزوں کی۔ جیہ نے تو وعدہ بھی کیا ہے کہ جب چلغوزے 300 روپے کلو ہونگے تو وہ خرید کر انہیں روانہ کر دے گی
 
خوب کہتی ہیں ماہی بیٹا آپ کی امی جان :)
ویسے بھی امی جان تو جو بھی کہیں وہ خوبصورت ہی لگتا ہے کہ عام سی بات کو خاص بنا دینا صرف اُنہیں ہی آتا ہے :)
اللہ کریم آپ کی امی جان کو صحت و سلامتی کے ساتھ عمر خضر عطا فرمائیں آمین ۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
خوب کہتی ہیں ماہی بیٹا آپ کی امی جان :)
ویسے بھی امی جان تو جو بھی کہیں وہ خوبصورت ہی لگتا ہے کہ عام سی بات کو خاص بنا دینا صرف اُنہیں ہی آتا ہے :)
اللہ کریم آپ کی امی جان کو صحت و سلامتی کے ساتھ عمر خضر عطا فرمائیں آمین ۔
آمین آمین :)
 

ماہی احمد

لائبریرین
شکر کریں یہ نہیں کہتیں " سعودی وزیر آرہا ہے۔ احمد سے کہو اس کے ساتھ ہی آجائے"
انہیں پتا ہے وزیر اور احمد دونوں ادھر آگئے تو سعودی حکومت بڑے مسائل میں گرفتار ہو جائے گی، اس لیئے ایک بندے کو تو رکنا پڑے گا نا!!!!!
 
Top